Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 14:1 - کِتابِ مُقادّس

1 تُم خُداوند اپنے خُدا کے فرزند ہو۔ تُم مُردوں کے سبب سے اپنے آپ کو زخمی نہ کرنا اور نہ اپنے ابرُو کے بال مُنڈوانا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے فرزند ہو۔ اِس لیٔے مُردوں کی خاطِر اَپنے آپ کو زخمی نہ کرو اَور نہ ہی اَپنے اَبرو کے بال مُنڈواؤ،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 तुम रब अपने ख़ुदा के फ़रज़ंद हो। अपने आपको मुरदों के सबब से न ज़ख़मी करो, न अपने सर के सामनेवाले बाल मुँडवाओ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 تم رب اپنے خدا کے فرزند ہو۔ اپنے آپ کو مُردوں کے سبب سے نہ زخمی کرو، نہ اپنے سر کے سامنے والے بال منڈواؤ۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 14:1
29 حوالہ جات  

کیونکہ تُم سب اُس اِیمان کے وسِیلہ سے جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہے خُدا کے فرزند ہو۔


یعنی جِسمانی فرزند خُدا کے فرزند نہیں بلکہ وعدہ کے فرزند نسل گِنے جاتے ہیں۔


وہ نہ اپنے سر اُن کی خاطِر بیچ سے گھٹوائیں اور نہ اپنی داڑھی کے کونے مُنڈوائیں اور نہ اپنے کو زخمی کریں۔


اور اَیسا ہو گا کہ جِس جگہ اُن سے یہ کہا گیا تھا کہ تُم میری اُمّت نہیں ہو اُسی جگہ وہ زِندہ خُدا کے بیٹے کہلائیں گے۔


کیونکہ جِس کے لِئے سب چِیزیں ہیں اور جِس کے وسِیلہ سے سب چِیزیں ہیں اُس کو یِہی مُناسِب تھا کہ جب بُہت سے بیٹوں کو جلال میں داخِل کرے تو اُن کی نجات کے بانی کو دُکھوں کے ذرِیعہ سے کامِل کر لے۔


رُوح خُود ہماری رُوح کے ساتھ مِل کر گواہی دیتا ہے کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں۔


لیکن جِتنوں نے اُسے قبُول کِیا اُس نے اُنہیں خُدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر اِیمان لاتے ہیں۔


تَو بھی بنی اِسرائیل دریا کی ریت کی مانِند بے شُمار و بے قِیاس ہوں گے اور جہاں اُن سے یہ کہا جاتا تھا کہ تُم میرے لوگ نہیں ہو زِندہ خُدا کے فرزند کہلائیں گے۔


کہ سِکم اور سَیلا اور سامرِؔیہ سے کُچھ لوگ جو سب کے سب اسّی آدمی تھے داڑھی مُنڈائے اور کپڑے پھاڑے اور اپنے آپ کو گھایل کِئے اور ہدئے اور لُبان ہاتھوں میں لِئے ہُوئے وہاں آئے تاکہ خُداوند کے گھر میں گُذرانیں۔


اور اِس مُلک کے چھوٹے بڑے سب مَر جائیں گے۔ نہ وہ دفن کِئے جائیں گے نہ لوگ اُن پر ماتم کریں گے اور نہ کوئی اُن کے لِئے زخمی ہو گا نہ سر مُنڈائے گا۔


اِسی سے خُدا کے فرزند اور اِبلِیس کے فرزند ظاہِر ہوتے ہیں۔ جو کوئی راست بازی کے کام نہیں کرتا وہ خُدا سے نہیں اور وہ بھی نہیں جو اپنے بھائی سے مُحبّت نہیں رکھتا۔


اور تُمہارا باپ ہُوں گا اور تُم میرے بیٹے بیٹِیاں ہوگے۔ یہ خُداوند قادِرِ مُطلق کا قَول ہے۔


اور نہ صِرف اُس قَوم کے واسطے بلکہ اِس واسطے بھی کہ خُدا کے پراگندہ فرزندوں کو جمع کر کے ایک کر دے۔


آہ! مَیں نے تو کہا تھا مَیں تُجھ کو فرزندوں میں شامِل کر کے خُوش نُما مُلک یعنی قَوموں کی نفِیس مِیراث تُجھے دُوں گا اور تُو مُجھے باپ کہہ کر پُکارے گی اور تُو پِھر مُجھ سے برگشتہ نہ ہو گی۔


اُن دِنوں میں زمِین پر جبّار تھے اور بعد میں جب خُدا کے بیٹے اِنسان کی بیٹِیوں کے پاس گئے تو اُن کے لِئے اُن سے اَولاد ہُوئی۔ یہی قدِیم زمانہ کے سُورما ہیں جو بڑے نامور ہُوئے ہیں۔


تو خُدا کے بیٹوں نے آدمی کی بیٹِیوں کو دیکھا کہ وہ خُوب صُورت ہیں اور جِن کو اُنہوں نے چُنا اُن سے بیاہ کر لِیا۔


جب ہم خُدا سے مُحبّت رکھتے اور اُس کے حُکموں پر عمل کرتے ہیں تو اِس سے معلُوم ہو جاتا ہے کہ خُدا کے فرزندوں سے بھی مُحبّت رکھتے ہیں۔


اَے بھائِیو! ہم نہیں چاہتے کہ جو سوتے ہیں اُن کی بابت تُم ناواقِف رہو تاکہ اَوروں کی مانِند جو نااُمّید ہیں غم نہ کرو۔


غزّہ پر چندلاپن آیا ہے۔ اسقلوؔن اپنی وادی کے بقِیّہ سمیت نیست کِیا گیا۔ تُو کب تک اپنے آپ کو کاٹتا جائے گا؟


وہ اِسرائیلی ہیں اور لے پالک ہونے کا حق اور جلال اور عہُود اور شرِیعت اور عِبادت اور وعدے اُن ہی کے ہیں۔


یہ تب ہی ہو گا جب تُو خُداوند اپنے خُدا کی بات مان کر اُس کے حُکموں پر جو آج مَیں تُجھ کو دیتا ہُوں چلے اور جو کُچھ خُداوند تیرے خُدا کی نظر میں ٹِھیک ہے اُسی کو کرے۔


تب وہ بُلند آواز سے پُکارنے لگے اور اپنے دستُور کے مُطابِق اپنے آپ کو چُھرِیوں اور نِشتروں سے گھایل کر لِیا یہاں تک کہ لہُولُہان ہو گئے۔


کیا تُم اَے بے وقُوف اور کم عقل لوگو! اِس طرح خُداوند کو بدلہ دو گے؟ کیا وہ تُمہارا باپ نہیں جِس نے تُم کو خرِیدا ہے؟ اُس ہی نے تُم کو بنایا اور قیام بخشا۔


یقِیناً تُو ہمارا باپ ہے۔ اگرچہ ابرہامؔ ہم سے ناواقِف ہو اور اِسرائیل ہم کو نہ پہچانے۔ تُو اَے خُداوند ہمارا باپ اور فِدیہ دینے والا ہے۔ تیرا نام ازل سے یِہی ہے۔


وہ روتے اور مُناجات کرتے ہُوئے آئیں گے۔ مَیں اُن کی راہبری کرُوں گا۔ مَیں اُن کو پانی کی ندِیوں کی طرف راہِ راست پر چلاؤُں گا جِس میں وہ ٹھوکر نہ کھائیں گے کیونکہ مَیں اِسرائیل کا باپ ہُوں اور اِفرائِیم میرا پہلوٹھا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات