Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 11:11 - کِتابِ مُقادّس

11 لیکن جِس مُلک پر قبضہ کرنے کے لِئے تُم پار جانے کو ہو وہ پہاڑوں اور وادِیوں کا مُلک ہے اور بارِش کے پانی سے سیراب ہُؤا کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 لیکن جِس مُلک پر قبضہ کرنے کے لیٔے تُم یردنؔ پار کر رہے ہو، وہ پہاڑوں اَور وادیوں کا مُلک ہے جو آسمان کی بارش سے سیراب ہوتا رہتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 जबकि जिस मुल्क पर तुम क़ब्ज़ा करोगे उसमें पहाड़ और वादियाँ हैं जिन्हें सिर्फ़ बारिश का पानी सेराब करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 جبکہ جس ملک پر تم قبضہ کرو گے اُس میں پہاڑ اور وادیاں ہیں جنہیں صرف بارش کا پانی سیراب کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 11:11
10 حوالہ جات  

کیونکہ جو زمِین اُس بارِش کا پانی پی لیتی ہے جو اُس پر بار بار ہوتی ہے اور اُن کے لِئے کارآمد سبزی پَیدا کرتی ہے جِن کی طرف سے اُس کی کاشت بھی ہوتی ہے وہ خُدا کی طرف سے برکت پاتی ہے۔


خُدا آسمان کی اوس اور زمِین کی فربہی اور بُہت سا اناج اور مَے تُجھے بخشے!


اور مَیں تُم کو باغوں والی زمِین میں لایا کہ تُم اُس کے میوے اور اُس کے اچّھے پَھل کھاؤ لیکن جب تُم داخِل ہُوئے تو تُم نے میری زمِین کو ناپاک کر دِیا اور میری مِیراث کو مکرُوہ بنایا۔


افسوس اِفرائِیم کے متوالوں کے گھمنڈ کے تاج پر اور اُس کی شان دار شَوکت کے مُرجھائے ہُوئے پُھول پر جو اُن لوگوں کی شاداب وادی کے سِرے پر ہے جو مَے کے مغلُوب ہیں!


کیونکہ جِس مُلک پر تُو قبضہ کرنے کو جا رہا ہے وہ مُلک مِصرؔ کی مانِند نہیں ہے جہاں سے تُم نِکل آئے ہو۔ وہاں تو تُو بِیج بو کر اُسے سبزی کے باغ کی طرح پاؤں سے نالِیاں بنا کر سِینچتا تھا۔


اَے خُدا تُو نے خُوب مینہ برسایا۔ تُو نے اپنی خُشک مِیراث کو تازگی بخشی۔


اِس لِئے اَے اِسرائیل کے پہاڑو خُداوند خُدا کا کلام سُنو۔ خُداوند خُدا پہاڑوں اور ٹِیلوں۔ نالوں اور وادِیوں اور اُجاڑ وِیرانوں سے اور مترُوک شہروں سے جو آس پاس کی قَوموں کے باقی لوگوں کے لِئے لُوٹ اور جایِ تمسخُر ہُوئے ہیں یُوں فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات