Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 1:38 - کِتابِ مُقادّس

38 نُون کا بیٹا یشُوعؔ جو تیرے سامنے کھڑا رہتا ہے وہاں جائے گا۔ سو تُو اُس کی حَوصلہ افزائی کر کیونکہ وُہی بنی اِسرائیل کو اُس مُلک کا مالِک بنائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 لیکن یہوشُعؔ بِن نُونؔ، جو تمہارا خادِم ہے، اُس مُلک میں داخل ہوگا۔ تُم اُس کی حوصلہ اَفزائی کرو کیونکہ وُہی بنی اِسرائیل کو اُس مُلک پر اِختیار کرنے کے لیٔے رہنمائی کرےگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38 लेकिन तेरा मददगार यशुअ बिन नून दाख़िल होगा। उस की हौसलाअफ़्ज़ाई कर, क्योंकि वह मुल्क पर क़ब्ज़ा करने में इसराईल की राहनुमाई करेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38 لیکن تیرا مددگار یشوع بن نون داخل ہو گا۔ اُس کی حوصلہ افزائی کر، کیونکہ وہ ملک پر قبضہ کرنے میں اسرائیل کی راہنمائی کرے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




استثنا 1:38
20 حوالہ جات  

پر یشُوؔع کو وصِیّت کر اور اُس کی حَوصلہ افزائی کر کے اُسے مضبُوط کر کیونکہ وہ اِن لوگوں کے آگے پار جائے گا اور وُہی اِن کو اُس مُلک کا جِسے تُو دیکھ لے گا مالِک بنائے گا۔


اِن میں سے کوئی اُس مُلک میں جِس کی بابت مَیں نے قَسم کھائی تھی کہ تُم کو وہاں بساؤُں گا جانے نہ پائے گا سِوا یفُنّہؔ کے بیٹے کالِبؔ اور نُونؔ کے بیٹے یشُوعؔ کے۔


تُو کِسی کو اُس کے کام میں مِحنتی دیکھتا ہے؟ وہ بادشاہوں کے حضُور کھڑا ہو گا۔ وہ کم قدر لوگوں کی خِدمت نہ کرے گا۔


اور ساؤُل نے یسّی کو کہلا بھیجا کہ داؤُد کو میرے حضُور رہنے دے کیونکہ وہ میرا منظُورِ نظر ہُؤا ہے۔


اور اُس نے نُون کے بیٹے یشُوع کو ہدایت کی اور کہا مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ کیونکہ تُو بنی اِسرائیل کو اُس مُلک میں لے جائے گا جِس کی قَسم مَیں نے اُن سے کھائی تھی اور مَیں تیرے ساتھ رہُوں گا۔


پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ دیکھ تیرے مَرنے کے دِن آ پُہنچے۔ سو تُو یشُوع کو بُلا لے اور تُم دونوں خَیمۂِ اِجتماع میں حاضِر ہو جاؤ تاکہ مَیں اُسے ہِدایت کرُوں۔ چُنانچہ مُوسیٰ اور یشُوع روانہ ہو کر خَیمۂِ اِجتماع میں حاضِر ہُوئے۔


کیونکہ خُداوند نے اُن کے حق میں کہہ دِیا تھا کہ وہ یقیناً بیابان میں مَر جائیں گے۔ چُنانچہ اُن میں سے سِوا یفُنّہ کے بیٹے کالِب اور نُون کے بیٹے یشُوع کے ایک بھی باقی نہیں بچا تھا۔


پر جو آدمی اُس مُلک کا حال دریافت کرنے گئے تھے اُن میں سے نُونؔ کا بیٹا یشُوعؔ اور یفُنّؔہ کا بیٹا کالِبؔ دونوں جِیتے بچے رہے۔


یِہی اُن لوگوں کے نام ہیں جِن کو مُوسیٰؔ نے مُلک کا حال دریافت کرنے کو بھیجا تھا اور نُونؔ کے بیٹے ہوسِیعؔ کا نام مُوسیٰؔ نے یشُوعؔ رکھّا۔


اور اِفرائِیمؔ کے قبِیلہ سے نُونؔ کا بیٹا ہوسِیعؔ۔


اور جَیسے کوئی شخص اپنے دوست سے بات کرتا ہے وَیسے ہی خُداوند رُوبرُو ہو کر مُوسیٰؔ سے باتیں کرتا تھا اور مُوسیٰؔ لشکر گاہ کو لَوٹ آتا تھا پر اُس کا خادِم یشُوؔع جو نُون کا بیٹا اور جوان آدمی تھا خَیمہ سے باہر نہیں نِکلتا تھا۔


اور مُوسیٰؔ اور اُس کا خادِم یشُوؔع اُٹھے اور مُوسیٰؔ خُدا کے پہاڑ کے اُوپر گیا۔


اور خُداوند کے بندہ مُوسیٰ کی وفات کے بعد اَیسا ہُؤا کہ خُداوند نے اُس کے خادِم نُون کے بیٹے یشُوؔع سے کہا۔


جو اشخاص اِس مُلک کو مِیراث کے طَور پر تُم کو بانٹ دیں گے اُن کے نام یہ ہیں یعنی الِیعزر کاہِن اور نُوؔن کا بیٹا یشُوع۔


پس جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا تھا اُس کے مُطابِق یشُوع نے سارے مُلک کو لے لِیا اور یشُوع نے اُسے اِسرائیلیوں کو اُن کے قبِیلوں کی تقسِیم کے مُوافِق مِیراث کے طَور پر دے دِیا اور مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔


اور دیکھو مَیں تو اِس لِئے مِصفاؔہ میں رہتا ہُوں کہ جو کسدی ہمارے پاس آئیں اُن کی خِدمت میں حاضِر رہُوں پر تُم مَے اور تابِستانی میوے اور تیل جمع کر کے اپنے برتنوں میں رکھّو اور اپنے شہروں میں جِن پر تُم نے قبضہ کِیا ہے بسو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات