Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 1:28 - کِتابِ مُقادّس

28 ہم کِدھر جا رہے ہیں؟ ہمارے بھائِیوں نے تو یہ بتا کر ہمارا حَوصلہ توڑ دِیا ہے کہ وہاں کے لوگ ہم سے بڑے بڑے اور لمبے ہیں اور اُن کے شہر بڑے بڑے اور اُن کی فصِیلیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔ ماسِوا اِس کے ہم نے وہاں عناقِیمؔ کی اَولاد کو بھی دیکھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 ہم کہاں جایٔیں؟ ہمارے بھائیوں نے تو ہمارے حوصلے پست کر دیئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’وہ لوگ ہم سے زِیادہ طاقتور اَور قدآور ہیں اَور کافی لمبے ہیں، اُن کے شہر بھی بڑے ہیں جِن کی فصیلیں آسمان کو چھُوتی ہیں، اِس کے علاوہ ہم نے وہاں عناقیوں کی نَسل کو بھی دیکھاہے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 हम कहाँ जाएँ? हमारे भाइयों ने हमें बेदिल कर दिया है। वह कहते हैं, ‘वहाँ के लोग हमसे ताक़तवर और दराज़क़द हैं। उनके बड़े बड़े शहरों की फ़सीलें आसमान से बातें करती हैं। वहाँ हमने अनाक़ की औलाद भी देखी जो देवक़ामत हैं’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 ہم کہاں جائیں؟ ہمارے بھائیوں نے ہمیں بےدل کر دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں، ’وہاں کے لوگ ہم سے طاقت ور اور درازقد ہیں۔ اُن کے بڑے بڑے شہروں کی فصیلیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔ وہاں ہم نے عناق کی اولاد بھی دیکھی جو دیو قامت ہیں‘۔“

باب دیکھیں کاپی




استثنا 1:28
20 حوالہ جات  

تب اُنہوں نے مُوسیٰ کے کہنے کے مُطابِق حبرُوؔن کالِب کو دِیا اور اُس نے وہاں سے عناؔق کے تِینوں بیٹوں کو نِکال دِیا۔


سو کالِب نے وہاں سے عناؔق کے تِینوں بیٹوں یعنی سیسی اور اخِیماؔن اور تلمی کو جو بنی عناق ہیں نِکال دِیا۔


تَو بھی میرے بھائیوں نے جو میرے ساتھ گئے تھے لوگوں کے دِلوں کو پِگھلا دِیا لیکن مَیں نے خُداوند اپنے خُدا کی پُوری پَیروی کی۔


سو عناقِیم میں سے کوئی بنی اِسرائیل کے مُلک میں باقی نہ رہا۔ فقط غزّہ اور جات اور اشدُود میں تھوڑے سے باقی رہے۔


اور جب وہ پُوچھیں کہ تُو کیوں ہائے ہائے کرتا ہے؟ تو یُوں جواب دینا کہ اُس کی آمد کی افواہ کے سبب سے اور ہر ایک دِل پِگھل جائے گا اور سب ہاتھ ڈِھیلے ہو جائیں گے اور ہر ایک جی ڈُوب جائے گا اور سب گُھٹنے پانی کی مانِند کمزور ہو جائیں گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔ اُس کی آمدآمد ہے۔ یہ وقُوع میں آئے گا۔


اِس لِئے سب ہاتھ ڈِھیلے ہوں گے اور ہر ایک کا دِل پِگھل جائے گا۔


اور یہُوداؔہ نے اُن کنعانِؔیوں پر جو حبرُوؔن میں رہتے تھے چڑھائی کی اور حبرُوؔن کا نام پہلے قریت اربع تھا۔ وہاں اُنہوں نے سِیسی اور اخِیمان اور تلمی کو مارا۔


اور اُنہوں نے یشُوع سے کہا کہ یقِیناً خُداوند نے وہ سارا مُلک ہمارے قبضہ میں کر دِیا ہے کیونکہ اُس مُلک کے سب باشِندے ہمارے آگے گُھلے جا رہے ہیں۔


یہ سب کُچھ سُنتے ہی ہمارے دِل پِگھل گئے اور تُمہارے باعِث پِھر کِسی شخص میں جان باقی نہ رہی کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا ہی اُوپر آسمان کا اور نِیچے زمِین کا خُدا ہے۔


اور اُن سے یُوں کہنے لگی کہ مُجھے یقِین ہے کہ خُداوند نے یہ مُلک تُم کو دِیا ہے اور تُمہارا رُعب ہم لوگوں پر چھا گیا ہے اور اِس مُلک کے سب باشِندے تُمہارے آگے گُھلے جا رہے ہیں۔


اور فَوجی حُکّام لوگوں کی طرف مُخاطِب ہو کر اُن سے یہ بھی کہیں کہ جو شخص ڈرپوک اور کچّے دِل کا ہو وہ بھی اپنے گھر کو لَوٹ جائے تا نہ ہو کہ اُس کی طرح اُس کے بھائِیوں کا حَوصلہ بھی ٹُوٹ جائے۔


ادوؔم کے رئِیس حَیران ہیں۔ موآؔب کے پہلوانوں کو کپکپی لگ گئی ہے۔ کنعاؔن کے سب باشندوں کے دِل پِگھلے جاتے ہیں۔


پِھر وہ کہنے لگے کہ آؤ ہم اپنے واسطے ایک شہر اور ایک بُرج جِس کی چوٹی آسمان تک پُہنچے بنائیں اور یہاں اپنا نام کریں۔ اَیسا نہ ہو کہ ہم تمام رُویِ زمِین پر پراگندہ ہو جائیں۔


تب مَیں نے تُم کو کہا کہ خَوف زدہ مت ہو اور نہ اُن سے ڈرو۔


(وہاں پہلے اَیمِیمؔ بسے ہُوئے تھے جو عناقِیمؔ کی مانِند بڑے بڑے اور لمبے لمبے اور شُمار میں بُہت تھے۔


اور اگر تیرا دِل بھی یہ کہے کہ یہ قَومیں تو مُجھ سے زِیادہ ہیں۔ مَیں اُن کو کیونکر نِکالُوں؟


سو فقط اُن ہی درختوں کو کاٹ کر اُڑا دینا جو تیری دانِست میں کھانے کے مطلَب کے نہ ہوں اور تُو اُس شہر کے مُقابِل جو تُجھ سے جنگ کرتا ہو بُرجوں کو بنا لینا جب تک وہ سر نہ ہو جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات