Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 9:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اَے خُداوند رُسوائی ہمارے لِئے ہے۔ ہمارے بادشاہوں ہمارے اُمرا اور ہمارے باپ دادا کے لِئے کیونکہ ہم تیرے گُنہگار ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَے یَاہوِہ، ہم اَور ہمارے بادشاہ، ہمارے شہزادے اَور ہمارے آباؤاَجداد کافی شرمسار ہیں کیونکہ ہم نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ऐ रब, हम अपने बादशाहों, बुज़ुर्गों और बापदादा समेत बहुत शर्मसार हैं, क्योंकि हमने तेरा ही गुनाह किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اے رب، ہم اپنے بادشاہوں، بزرگوں اور باپ دادا سمیت بہت شرم سار ہیں، کیونکہ ہم نے تیرا ہی گناہ کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 9:8
15 حوالہ جات  

ہم نے خطا اور سرکشی کی۔ تُو نے مُعاف نہیں کِیا۔


خُداوند صادِق ہے کیونکہ مَیں نے اُس کے حُکم سے سرکشی کی ہے اَے سب لوگو مَیں مِنّت کرتا ہُوں سُنو اور میرے دُکھ پر نظر کرو میری کُنواریاں اور میرے جوان اسِیر ہو کر چلے گئے۔


اَے خُداوند! ہم اپنی شرارت اور اپنے باپ دادا کی بدکرداری کا اِقرار کرتے ہیں کیونکہ ہم نے تیرا گُناہ کِیا ہے۔


تاج ہمارے سر پر سے گِر پڑا۔ ہم پر افسوس! کہ ہم نے گُناہ کِیا۔


بنی اِسرائیل اور بنی یہُوداؔہ کی تمام بدی کے باعِث جو اُنہوں نے اور اُن کے بادشاہوں نے اور اُمرا اور کاہِنوں اور نبِیوں نے اور یہُوداؔہ کے لوگوں اور یروشلیِم کے باشِندوں نے کی تاکہ مُجھے غضب ناک کریں۔


تاکہ تُو یاد کرے اور پشیمان ہو اور شرم کے مارے پِھر کبھی مُنہ نہ کھولے جب کہ مَیں سب کُچھ جو تُو نے کِیا ہے مُعاف کر دُوں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


خُداوند ہمارا خُدا رحِیم و غفُور ہے اگرچہ ہم نے اُس سے بغاوت کی۔


کیونکہ جب سے اُن کے باپ دادا مِصرؔ سے نِکلے اُس دِن سے آج تک وہ میرے آگے بدی کرتے اور مُجھے غُصّہ دِلاتے رہے۔


تَو بھی اگر وہ اُس مُلک میں جہاں اسِیر ہو کر پُہنچائے گئے ہوش میں آئیں اور رجُوع لائیں اور اپنی اسِیری کے مُلک مَیں تُجھ سے مُناجات کریں اور کہیں کہ ہم نے گُناہ کِیا۔ ہم ٹیڑھی چال چلے اور ہم نے شرارت کی۔


کہ تو کان لگا اور اپنی آنکھیں کُھلی رکھ تاکہ تُو اپنے بندہ کی اُس دُعا کو سُنے جو مَیں اب رات دِن تیرے حضُور تیرے بندوں بنی اِسرائیل کے لِئے کرتا ہُوں اور بنی اِسرائیل کی خطاؤں کو جو ہم نے تیرے برخِلاف کِیں مان لیتا ہُوں اور مَیں اور میرے آبائی خاندان دونوں نے گُناہ کِیا ہے۔


کیونکہ اِبتدا ہی سے نہ کِسی نے سُنا نہ کِسی کے کان تک پُہنچا اور نہ آنکھوں نے تیرے سِوا اَیسے خُدا کو دیکھا جو اپنے اِنتظار کرنے والے کے لِئے کُچھ کر دِکھائے۔


خُداوند فرماتا ہے کیا وہ مُجھ ہی کو غضب ناک کرتے ہیں؟ کیا وہ اپنی ہی رُوسِیاہی کے لِئے نہیں کرتے؟


لیکن اُس نے دِیگر اقوام سے زِیادہ شرارت کر کے میرے احکام کی مُخالفت کی اور میرے آئِین کو آس پاس کی مُملکتوں سے زِیادہ ردّ کِیا کیونکہ اُنہوں نے میرے احکام کو ردّ کِیا اور میرے آئِین کی پَیروی نہ کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات