Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 9:17 - کِتابِ مُقادّس

17 پس اب اَے ہمارے خُدا اپنے خادِم کی دُعا اور اِلتماس سُن اور اپنے چِہرہ کو اپنی ہی خاطِر اپنے مَقدِس پر جو وِیران ہے جلوہ گر فرما۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 ”اَب اَے خُدا اَپنے خادِم کی دعائیں اَور اِلتجا قبُول فرما۔ اَے خُداوؔند اَپنی ہی خاطِر اَپنے ویران پاک مَقدِس پر نظرِ عنایت فرما۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 ऐ हमारे ख़ुदा, अब अपने ख़ादिम की दुआओं और इल्तिजाओं को सुन! ऐ रब, अपनी ही ख़ातिर अपने तबाहशुदा मक़दिस पर अपने चेहरे का मेहरबान नूर चमका।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اے ہمارے خدا، اب اپنے خادم کی دعاؤں اور التجاؤں کو سن! اے رب، اپنی ہی خاطر اپنے تباہ شدہ مقدِس پر اپنے چہرے کا مہربان نور چمکا۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 9:17
20 حوالہ جات  

اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! ہم کو بحال کر۔ اپنا چہرہ چمکا تو ہم بچ جائیں گے۔


کوہِ صِیُّون کی وِیرانی کے باعِث اُس پر گِیدڑ پِھرتے ہیں


کیونکہ خُدا کے جِتنے وعدے ہیں وہ سب اُس میں ہاں کے ساتھ ہیں۔ اِسی لِئے اُس کے ذرِیعہ سے آمِین بھی ہُوئی تاکہ ہمارے وسِیلہ سے خُدا کا جلال ظاہِر ہو۔


اَے لشکروں کے خُدا! ہم کو بحال کر اور اپنا چہرہ چمکا تو ہم بچ جائیں گے۔


اَے خُدا! ہم کو بحال کر اور اپنا چہرہ چمکا تو ہم بچ جائیں گے۔


اور اُس شہر میں سُورج یا چاند کی رَوشنی کی کُچھ حاجت نہیں کیونکہ خُدا کے جلال نے اُسے رَوشن کر رکھّا ہے اور برّہ اُس کا چراغ ہے۔


اب تک تُم نے میرے نام سے کُچھ نہیں مانگا۔ مانگو تو پاؤ گے تاکہ تُمہاری خُوشی پُوری ہو جائے۔


اَے خُداوند سُن۔ اَے خُداوند مُعاف فرما۔ اَے خُداوند سُن لے اور کُچھ کر۔ اَے میرے خُدا اپنے نام کی خاطِر دیر نہ کر کیونکہ تیرا شہر اور تیرے لوگ تیرے ہی نام سے کہلاتے ہیں۔


اپنا چہرہ اپنے بندہ پر جلوہ گر فرما اور مُجھے اپنے آئِین سِکھا۔


اَے اِسرائیل کے چَوپان! تُو جو گلّہ کی مانِند یُوسفؔ کو لے چلتا ہے کان لگا! تُو جو کرُّوبیوں پر بَیٹھا ہے جلوہ گر ہو!


خُدا ہم پر رحم کرے اور ہم کو برکت بخشے اور اپنے چہرہ کو ہم پر جلوہ گر فرمائے۔ (سِلاہ)


بُہت سے کہتے ہیں کَون ہم کو کُچھ بھلائی دِکھائے گا؟ اَے خُداوند تُو اپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گر فرما۔


کہ تو کان لگا اور اپنی آنکھیں کُھلی رکھ تاکہ تُو اپنے بندہ کی اُس دُعا کو سُنے جو مَیں اب رات دِن تیرے حضُور تیرے بندوں بنی اِسرائیل کے لِئے کرتا ہُوں اور بنی اِسرائیل کی خطاؤں کو جو ہم نے تیرے برخِلاف کِیں مان لیتا ہُوں اور مَیں اور میرے آبائی خاندان دونوں نے گُناہ کِیا ہے۔


مَیں نے اپنی خاطِر ہاں اپنی ہی خاطِر یہ کِیا ہے کیونکہ میرے نام کی تکفِیر کیوں ہو؟ مَیں تو اپنی شَوکت دُوسرے کو نہیں دینے کا۔


تَو بھی اَے خُداوند میرے خُدا اپنے بندہ کی دُعا ور مُناجات کا لِحاظ کر کے اُس فریاد اور دُعا کو سُن لے جو تیرا بندہ آج کے دِن تیرے حضُور کرتا ہے۔


تاکہ تیری راہ زمِین پر ظاہِر ہو جائے اور تیری نجات سب قَوموں پر۔


اپنے قدم دائِمی کھنڈروں کی طرف بڑھا یعنی اُن سب خرابِیوں کی طرف جو دُشمن نے مَقدِس میں کی ہیں


اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! تُو کب تک اپنے لوگوں کی دُعا سے ناراض رہے گا؟


تُو نے میری آواز سُنی ہے۔ میری آہ و فریاد سے اپنا کان بند نہ کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات