Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 7:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اُس کے حضُور سے ایک آتِشی دریا جاری تھا۔ ہزاروں ہزار اُس کی خِدمت میں حاضِر تھے اور لاکھوں لاکھ اُس کے حضُور کھڑے تھے۔ عدالت ہو رہی تھی اور کِتابیں کُھلی تھِیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور اُس کے سامنے سے، ایک آگ کا دریا نکل کر بہہ رہاتھا۔ ہزاروں فرشتہ اُس کی خدمت میں مصروف تھے؛ اَور لاکھوں فرشتہ اُس کی خدمت میں رُوبرو کھڑے تھے۔ اَور عدالت شروع ہو گئی تھی؛ اَور کِتابیں کھُلی ہوئی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 उसके सामने से आग की नहर बहकर निकल रही थी। बेशुमार हस्तियाँ उस की ख़िदमत के लिए खड़ी थीं। लोग अदालत के लिए बैठ गए, और किताबें खोली गईं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اُس کے سامنے سے آگ کی نہر بہہ کر نکل رہی تھی۔ بےشمار ہستیاں اُس کی خدمت کے لئے کھڑی تھیں۔ لوگ عدالت کے لئے بیٹھ گئے، اور کتابیں کھولی گئیں۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 7:10
26 حوالہ جات  

دیکھو خُداوند دُور سے چلا آتا ہے۔ اُس کا غضب بھڑکا اور دُھوئیں کا بادل اُٹھا! اُس کے لب قہر آلُودہ اور اُس کی زُبان بھسم کرنے والی آگ کی مانِند ہے۔


اور اُس نے کہا:- خُداوند سِینا سے آیا اور شعِیر سے اُن پر آشکارا ہُؤا۔ وہ کوہِ فاران سے جلوہ گر ہُؤا اور لاکھوں قُدسِیوں میں سے آیا۔ اُس کے دہنے ہاتھ پر اُن کے لِئے آتشی شرِیعت تھی۔


اور جب مَیں نے نِگاہ کی تو اُس تخت اور اُن جان داروں اور بزُرگوں کے گِرداگِرد بُہت سے فرِشتوں کی آواز سُنی جِن کا شُمار لاکھوں اور کروڑوں تھا۔


ہمارا خُدا آئے گا اور خاموش نہیں رہے گا۔ آگ اُس کے آگے آگے بھسم کرتی جائے گی اور اُس کی چاروں طرف بڑی آندھی چلے گی۔


خُدا کے رتھ بِیس ہزار بلکہ ہزارہا ہزار ہیں۔ خُداوند جَیسا کوہِ سِینا میں وَیسا ہی اُن کے درمیان مَقدِس میں ہے۔


اِن کے بارے میں حنُوک نے بھی جو آدمؔ سے ساتوِیں پُشت میں تھا یہ پیشِین گوئی کی تھی کہ دیکھو۔ خُداوند اپنے لاکھوں مُقدّسوں کے ساتھ آیا۔


جب اِبنِ آدمؔ اپنے جلال میں آئے گا اور سب فرِشتے اُس کے ساتھ آئیں گے تب وہ اپنے جلال کے تخت پر بَیٹھے گا۔


کیونکہ تُوفت مُدّت سے تیّار کِیا گیا ہاں وہ بادشاہ کے لِئے گہرا اور وسِیع بنایا گیا ہے۔ اُس کا ڈھیر آگ اور بُہت سا اِیندھن ہے اور خُداوند کی سانس گندھک کے سَیلاب کی مانِند اُس کو سُلگاتی ہے۔


تب اُس نے کہا اچّھا تو خُداوند کے سُخن کو سُن لے۔ مَیں نے دیکھا کہ خُداوند اپنے تخت پر بَیٹھا ہے اور سارا آسمانی لشکر اُس کے دہنے اور بائیں کھڑا ہے۔


جب تک کہ قدِیمُ الایّام نہ آیا اور حق تعالیٰ کے مُقدّسوں کا اِنصاف نہ کِیا گیا اور وقت آ نہ پُہنچا کہ مُقدّس لوگ سلطنت کے مالِک ہوں۔


بلکہ تُم صِیُّون کے پہاڑ اور زِندہ خُدا کے شہر یعنی آسمانی یروشلِیم کے پاس اور لاکھوں فرِشتوں۔


اور تُم میرے پہاڑوں کی وادی سے ہو کر بھاگو گے کیونکہ پہاڑوں کی وادی آضل تک ہو گی۔ جِس طرح تُم شاہِ یہُوداؔہ عُزّیاہ کے ایّام میں زلزلہ سے بھاگے تھے اُسی طرح بھاگو گے کیونکہ خُداوند میرا خُدا آئے گا اور سب قُدسی تیرے ساتھ۔


تب عدالت قائِم ہو گی اور اُس کی سلطنت اُس سے لے لیں گے کہ اُسے ہمیشہ کے لِئے نیست و نابُود کریں۔


کیا وہ سب خِدمت گُذار رُوحیں نہیں جو نجات کی مِیراث پانے والوں کی خاطِر خِدمت کو بھیجی جاتی ہیں؟


اور قَوموں کو غُصّہ آیا اور تیرا غضب نازِل ہُؤا اور وہ وقت آ پُہنچا ہے کہ مُردوں کا اِنصاف کِیا جائے اور تیرے بَندوں نبیوں اور مُقدّسوں اور اُن چھوٹے بڑوں کو جو تیرے نام سے ڈرتے ہیں اَجر دِیا جائے اور زمِین کے تباہ کرنے والوں کو تباہ کِیا جائے۔


تب وہ بول اُٹھا اچّھا تُم خُداوند کے سُخن کو سُنو۔ مَیں نے دیکھا کہ خُداوند اپنے تخت پر بَیٹھا ہے اور سارا آسمانی لشکر اُس کے دہنے اور بائیں ہاتھ کھڑا ہے۔


اُس کے نتھنوں سے دُھؤاں اُٹھا اور اُس کے مُنہ سے آگ نِکل کر بھسم کرنے لگی۔ کوئِلے اُس سے دہک اُٹھے۔


اور اُس وقت مِیکاؔئیل مُقرّب فرِشتہ جو تیری قَوم کے فرزندوں کی حِمایت کے لِئے کھڑا ہے اُٹھے گا اور وہ اَیسی تکلِیف کا وقت ہو گا کہ اِبتدایِ اقوام سے اُس وقت تک کبھی نہ ہُؤا ہو گا اور اُس وقت تیرے لوگوں میں سے ہر ایک جِس کا نام کِتاب میں لِکھا ہو گا رہائی پائے گا۔


کیا اُس کی فَوجوں کی کوئی تعداد ہے؟ اور کَون ہے جِس پر اُس کی روشنی نہیں پڑتی؟


اَے خُداوند کے لشکرو! سب اُس کو مُبارک کہو۔ تُم جو اُس کے خادِم ہو اور اُس کی مرضی بجا لاتے ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات