Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 6:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور چُونکہ دانی ایل میں فاضِل رُوح تھی اِس لِئے وہ اُن وزِیروں اور ناظِموں پر سبقت لے گیا اور بادشاہ نے چاہا کہ اُسے تمام مُلک پر مُختار ٹھہرائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 چونکہ دانی ایل میں ایک فاضل رُوح تھی اِس لئے وہ اُن وزیروں اَور ناظِموں پر اِس قدر سبقت لے گیا کہ بادشاہ نے اُسے ساری مملکت پر مُختار ٹھہرانے کا اِرادہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जल्द ही पता चला कि दानियाल दूसरे वज़ीरों और सूबेदारों पर सबक़त रखता था, क्योंकि वह ग़ैरमामूली ज़िहानत का मालिक था। नतीजतन बादशाह ने उसे पूरी सलतनत पर मुक़र्रर करने का इरादा किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جلد ہی پتا چلا کہ دانیال دوسرے وزیروں اور صوبے داروں پر سبقت رکھتا تھا، کیونکہ وہ غیرمعمولی ذہانت کا مالک تھا۔ نتیجتاً بادشاہ نے اُسے پوری سلطنت پر مقرر کرنے کا ارادہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 6:3
12 حوالہ جات  

مَیں نے تیری بابت سُنا ہے کہ اِلہٰوں کی رُوح تُجھ میں ہے اور نُور اور دانِش اور کامِل حِکمت تُجھ میں ہیں۔


تُو کِسی کو اُس کے کام میں مِحنتی دیکھتا ہے؟ وہ بادشاہوں کے حضُور کھڑا ہو گا۔ وہ کم قدر لوگوں کی خِدمت نہ کرے گا۔


کیونکہ اُس میں ایک فاضِل رُوح اور دانِش اور عقل اور خوابوں کی تعبِیر اور عُقدہ کُشائی اور حلِّ مُشکلات کی قُوّت تھی۔ اُسی دانی ایل میں جِس کا نام بادشاہ نے بیلشضر رکھّا تھا۔ پس دانی ایل کو بُلوا۔ وہ مطلب بتائے گا۔


کیونکہ یہُودی مردؔکَی اخسویرؔس بادشاہ سے دُوسرے درجہ پر تھا اور سب یہُودیوں میں مُعزّز اور اپنے بھائیوں کی ساری جماعت میں مقبُول تھا اور اپنی قَوم کا خَیر خواہ رہا اور اپنی ساری اَولاد سے سلامتی کی باتیں کرتا تھا۔


تیری مُناجات کے شرُوع ہی میں حُکم صادِر ہُؤا اور مَیں آیا ہُوں کہ تُجھے بتاؤُں کیونکہ تُو بُہت عزِیز ہے۔ پس تُو غَور کر اور رویا کو سمجھ لے۔


صاحِبِ عِلم کم گو ہے اور صاحِبِ فہم متِین ہے۔


اور مَیں نے دیکھا کہ جَیسی روشنی کو تارِیکی پر فضِیلت ہے وَیسی ہی حِکمت حماقت سے افضل ہے۔


تو مَیں نے یروشلیِم کو اپنے بھائی حنانی اور قلعہ کے حاکِم حنانیاؔہ کے سپُرد کِیا کیونکہ وہ امانت دار اور بُہتوں سے زِیادہ خُدا ترس تھا۔


بادشاہ نے چِلاّ کر کہا کہ نجُومِیوں اور کسدیوں اور فال گِیروں کو حاضِر کریں۔ بادشاہ نے بابل کے حکِیموں سے کہا کہ جو کوئی اِس نوِشتہ کو پڑھے اور اِس کا مطلب مُجھ سے بیان کرے ارغوانی خِلعت پائے گا اور اُس کی گردن میں زرِّین طَوق پہنایا جائے گا اور وہ مُملکت میں تِیسرے درجہ کا حاکِم ہو گا۔


خبردار اِس میں سُستی نہ کرنا۔ بادشاہوں کے نُقصان کے لِئے خرابی کیوں بڑھنے پائے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات