Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 4:4 - کِتابِ مُقادّس

4 مَیں نبُوکدؔنضر اپنے گھر میں مُطمئِن اور اپنے قصر میں کامران تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میں، نبوکدنضرؔ اَپنے قصر میں مطمئن اَور اَپنے محل میں کامیاب تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मैं, नबूकदनज़्ज़र ख़ुशी और सुकून से अपने महल में रहता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مَیں، نبوکدنضر خوشی اور سکون سے اپنے محل میں رہتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 4:4
13 حوالہ جات  

پِھر مَیں چراغ لے کر یروشلیِم میں تلاش کرُوں گا اور جِتنے اپنی تلچھٹ پر جم گئے ہیں اور دِل میں کہتے ہیں کہ خُداوند سزا و جزا نہ دے گا اُن کو سزا دُوں گا۔


کلام کر اور کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ اَے شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں۔ اُس بڑے گھڑیال کا جو اپنے دریاؤں میں لیٹ رہتا ہے اور کہتا ہے کہ میرا دریا میرا ہی ہے اور مَیں نے اُسے اپنے لِئے بنایا ہے۔


تیرا دِل تیرے حُسن پر گھمنڈ کرتا تھا۔ تُو نے اپنے جمال کے سبب سے اپنی حِکمت کھو دی۔ مَیں نے تُجھے زمِین پر پٹک دِیا اور بادشاہوں کے سامنے رکھ دِیا ہے تاکہ وہ تُجھے دیکھ لیں۔


موآؔب بچپن ہی سے آرام سے رہا ہے اور اُس کی تلچھٹ تہ نشِین رہی۔ نہ وہ ایک برتن سے دُوسرے میں اُنڈیلا گیا اور نہ اَسِیری میں گیا اِس لِئے اُس کا مزہ اُس میں قائِم ہے اور اُس کی بُو نہیں بدلی۔


ہر ایک کہتا ہے تُم آؤ۔ مَیں شراب لاؤُں گا اور ہم خُوب نشہ میں چُور ہوں گے اور کل بھی آج ہی کی طرح ہو گا بلکہ اِس سے بُہت بِہتر۔


تب دانی ایل جِس کا نام بیلطشضر ہے ایک ساعت تک سراسِیمہ رہا اور اپنے خیالات میں پریشان ہُؤا۔ بادشاہ نے اُس سے کہا اَے بیلطشضر خواب اور اُس کی تعبِیر سے تُو پریشان نہ ہو۔ بیلطشضر نے جواب دِیا اَے میرے خُداوند یہ خواب تُجھ سے کِینہ رکھنے والوں کے لِئے اور اُس کی تعبِیر تیرے دُشمنوں کے لِئے ہو۔


اور جو بات بادشاہ طلب کرتا ہے نِہایت مُشکِل ہے اور دیوتاؤں کے سِوا جِن کی سکُونت اِنسان کے ساتھ نہیں بادشاہ کے حضُور کوئی اُس کو بیان نہیں کر سکتا۔


تب بادشاہ کے تمام حکِیم حاضِر ہُوئے لیکن نہ اُس نوِشتہ کو پڑھ سکے اور نہ بادشاہ سے اُس کا مطلب بیان کر سکے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات