Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 2:30 - کِتابِ مُقادّس

30 لیکن اِس راز کے مُجھ پر آشکار ہونے کا سبب یہ نہیں کہ مُجھ میں کِسی اَور ذی حیات سے زِیادہ حِکمت ہے بلکہ یہ کہ اِس کی تعبِیر بادشاہ سے بیان کی جائے اور تُو اپنے دِل کے تصوُّرات کو پہچانے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 جہاں تک میرا تعلّق ہے، یہ راز مُجھ پر اِس لیٔے فاش نہیں کیا گیا کہ میں دُوسرے ذی حیات لوگوں سے زِیادہ حِکمت کا مالک ہُوں بَلکہ اِس لیٔے کہ آپ، اَے بادشاہ اُس کی تعبیر جانیں اَورجو کچھ آپ کے دماغ میں سے گزرا اُسے سمجھ سکیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 इस भेद का मतलब मुझ पर ज़ाहिर हुआ है, लेकिन इसलिए नहीं कि मुझे दीगर तमाम दानिशमंदों से ज़्यादा हिकमत हासिल है बल्कि इसलिए कि आपको भेद का मतलब मालूम हो जाए और आप समझ सकें कि आपके ज़हन में क्या कुछ उभर आया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 اِس بھید کا مطلب مجھ پر ظاہر ہوا ہے، لیکن اِس لئے نہیں کہ مجھے دیگر تمام دانش مندوں سے زیادہ حکمت حاصل ہے بلکہ اِس لئے کہ آپ کو بھید کا مطلب معلوم ہو جائے اور آپ سمجھ سکیں کہ آپ کے ذہن میں کیا کچھ اُبھر آیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 2:30
16 حوالہ جات  

یُوسفؔ نے فرِعونؔ کو جواب دِیا مَیں کُچھ نہیں جانتا۔ خُدا ہی فرِعونؔ کو سلامتی بخش جواب دے گا۔


پطرؔس نے یہ دیکھ کر لوگوں سے کہا اَے اِسرائیِلیو! اِس پر تُم کیوں تعجُّب کرتے ہو اور ہمیں کیوں اِس طرح دیکھ رہے ہو کہ گویا ہم نے اپنی قُدرت یا دِین داری سے اِس شخص کو چلتا پِھرتا کر دِیا؟


اِس لِئے کہ سب چِیزیں تُمہارے واسطے ہیں تاکہ بُہت سے لوگوں کے سبب سے فضل زِیادہ ہو کر خُدا کے جلال کے لِئے شُکرگُزاری بھی بڑھائے۔


اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔


اور اگر خُداوند اُن دِنوں کو نہ گھٹاتا تو کوئی بشر نہ بچتا مگر اُن برگُزِیدوں کی خاطِر جِن کو اُس نے چُنا ہے اُن دِنوں کو گھٹایا۔


اور اگر وہ دِن گھٹائے نہ جاتے تو کوئی بشر نہ بچتا۔ مگر برگُزِیدوں کی خاطِر وہ دِن گھٹائے جائیں گے۔


کیونکہ دیکھ اُسی نے پہاڑوں کو بنایا اور ہوا کو پَیدا کِیا۔ وہ اِنسان پر اُس کے خیالات کو ظاہِر کرتا ہے اور صُبح کو تارِیک بنا دیتا ہے اور زمِین کے اُونچے مقامات پر چلتا ہے۔ اُس کا نام خُداوند ربُّ الافواج ہے۔


تب دانی ایل نے بادشاہ سے درخواست کی اور اُس نے سدرؔک اور مِیسک اور عبدؔنجُو کو بابل کے صُوبہ کی کار پردازی پر مُقرّر کِیا لیکن دانی ایل بادشاہ کے دربار میں رہا۔


تب خُدا نے اُن چاروں جوانوں کو معرفت اور ہر طرح کی حِکمت اور عِلم میں مہارت بخشی اور دانی ایل ہر طرح کی رویا اور خواب میں صاحبِ فہم تھا۔


مَیں نے اپنے خادِم یعقُوبؔ اور اپنے برگُزِیدہ اِسرائیل کی خاطِر تُجھے نام لے کر بُلایا۔ مَیں نے تُجھے ایک لقب بخشا۔ اگرچہ تُو مُجھ کو نہیں جانتا۔


تُو میرا اُٹھنا بَیٹھنا جانتا ہے۔ تُو میرے خیال کو دُور سے سمجھ لیتا ہے۔


بادشاہ نے دانی ایل سے کہا فی الحقِیقت تیرا خُدا معبُودوں کا معبُود اور بادشاہوں کا خُداوند اور بھیدوں کا کھولنے والا ہے کیونکہ تُو اِس راز کو کھول سکا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات