Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 12:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور ایک نے اُس شخص سے جو کتانی لِباس پہنے تھا اور دریا کے پانی پر کھڑا تھا پُوچھا کہ اِن عجائِب کے انجام تک کِتنی مُدّت ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اُن میں سے ایک شخص نے کتانی لباس پہنے ہُوئے شخص سے جو دریا کے پانی کی سطح کے اُوپر کھڑا تھا پُوچھا، ”یہ حیرت اَنگیز کرنے والی باتوں کو وقوع میں آنے تک اَور کتنا عرصہ لگے گا؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 कतान से मुलब्बस आदमी बहते हुए पानी के ऊपर था। किनारों पर खड़े आदमियों में से एक ने उससे पूछा, “इन हैरतअंगेज़ बातों की तकमील तक मज़ीद कितनी देर लगेगी?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کتان سے ملبّس آدمی بہتے ہوئے پانی کے اوپر تھا۔ کناروں پر کھڑے آدمیوں میں سے ایک نے اُس سے پوچھا، ”اِن حیرت انگیز باتوں کی تکمیل تک مزید کتنی دیر لگے گی؟“

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 12:6
16 حوالہ جات  

تب مَیں نے ایک قُدسی کو کلام کرتے سُنا اور دُوسرے قُدسی نے اُسی قُدسی سے جو کلام کرتا تھا پُوچھا کہ دائِمی قُربانی اور وِیران کرنے والی خطاکاری کی رویا جِس میں مَقدِس اور اجرام پایمال ہوتے ہیں کب تک رہے گی؟


اور دیکھو چھ مَرد اُوپر کے پھاٹک کی راہ سے جو شِمال کی طرف ہے چلے آئے اور ہر ایک مَرد کے ہاتھ میں اُس کا خُون ریز ہتھیار تھا اور اُن کے درمِیان ایک آدمی کتانی لِباس پہنے تھا اور اُس کی کمر پر لِکھنے کی دوات تھی۔ سو وہ اندر گئے اور پِیتل کے مذبح کے پاس کھڑے ہُوئے۔


اور مَیں نے اُولاؔئی میں سے آدمی کی آواز سُنی جِس نے بُلند آواز سے کہا کہ اَے جبراؔئیل اِس شخص کو اِس رویا کے معنی سمجھا دے۔


اور آسمان کی فَوجیں سفید گھوڑوں پر سوار اور سفید اور صاف مہِین کتانی کپڑے پہنے ہُوئے اُس کے پِیچھے پِیچھے ہیں۔


اور وہ ساتوں فرِشتے جِن کے پاس ساتوں آفتیں تِھیں آب دار اور چمک دار جواہِر سے آراستہ اور سِینوں پر سُنہری سِینہ بند باندھے ہُوئے مَقدِس سے نِکلے۔


اور وہ بڑی آواز سے چِلاّ کر بولِیں کہ اَے مالِک! اَے قدُّوس و برحق! تُو کب تک اِنصاف نہ کرے گا اور زمِین کے رہنے والوں سے ہمارے خُون کا بدلہ نہ لے گا؟


اُن پر یہ ظاہِر کِیا گیا کہ وہ نہ اپنی بلکہ تُمہاری خِدمت کے لِئے یہ باتیں کہا کرتے تھے جِن کی خبر اب تُم کو اُن کی معرفت مِلی جِنہوں نے رُوحُ القُدس کے وسِیلہ سے جو آسمان پر سے بھیجا گیا تُم کو خُوشخبری دی اور فرِشتے بھی اِن باتوں پر غَور سے نظر کرنے کے مُشتاق ہیں۔


تاکہ اب کلِیسیا کے وسِیلہ سے خُدا کی طرح طرح کی حِکمت اُن حُکُومت والوں اور اِختیار والوں کو جو آسمانی مقاموں میں ہیں معلُوم ہو جائے۔


ہمارے نِشان نظر نہیں آتے اور کوئی نبی نہیں رہا اور ہم میں کوئی نہیں جانتا کہ یہ حال کب تک رہے گا۔


اور جب وہ زَیتُوؔن کے پہاڑ پر بَیٹھا تھا اُس کے شاگِردوں نے الگ اُس کے پاس آ کر کہا ہم کو بتا کہ یہ باتیں کب ہوں گی؟ اور تیرے آنے اور دُنیا کے آخِر ہونے کا نِشان کیا ہو گا؟


ہمیں بتا کہ یہ باتیں کب ہوں گی؟ اور جب یہ سب باتیں پُوری ہونے کو ہوں اُس وقت کا کیا نِشان ہے؟


پِھر مَیں دانی ایل نے نظر کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ دو شخص اَور کھڑے تھے۔ ایک دریا کے اِس کنارہ پر اور دُوسرا دریا کے اُس کنارہ پر۔


اور مَیں نے سُنا پر سمجھ نہ سکا۔ تب مَیں نے کہا اَے میرے خُداوند اِن کا انجام کیا ہو گا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات