Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 11:28 - کِتابِ مُقادّس

28 تب وہ بُہت سی غنِیمت لے کر اپنے مُلک کو واپس جائے گا اور اُس کا دِل عہدِ مُقدّس کے خِلاف ہو گا اور وہ اپنی مرضی پُوری کر کے اپنے مُلک کو واپس جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 شمال کا بادشاہ بہت سِی دولت لے کر اَپنے مُلک کو لَوٹے گا لیکن اُس کا دِل پاک عہد کے خِلاف ہوگا۔ وہ اُس کے خِلاف قدم اُٹھائے گا اَور تَب اَپنے مُلک کو واپس لَوٹے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 शिमाली बादशाह बड़ी दौलत के साथ अपने मुल्क में वापस चला जाएगा। रास्ते में वह मुक़द्दस अहद की क़ौम इसराईल पर ध्यान देकर उसे नुक़सान पहुँचाएगा, फिर अपने वतन वापस जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 شمالی بادشاہ بڑی دولت کے ساتھ اپنے ملک میں واپس چلا جائے گا۔ راستے میں وہ مُقدّس عہد کی قوم اسرائیل پر دھیان دے کر اُسے نقصان پہنچائے گا، پھر اپنے وطن واپس جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 11:28
7 حوالہ جات  

تُم نبِیوں کی اَولاد اور اُس عہد کے شرِیک ہو جو خُدا نے تُمہارے باپ دادا سے باندھا جب ابرہامؔ سے کہا کہ تیری اَولاد سے دُنیا کے سب گھرانے برکت پائیں گے۔


اور وہ سَیلابِ افواج کو اپنے سامنے رگیدے گا اور شِکست دے گا اور امِیر عہد کو بھی نہ چھوڑے گا۔


یہ بڑا زبردست ہو گا لیکن اپنی قُوّت سے نہیں اور عجِیب طرح سے برباد کرے گا اور برومند ہو گا اور کام کرے گا اور زورآوروں اور مُقدّس لوگوں کو ہلاک کرے گا۔


اور اِن دونوں بادشاہوں کے دِل شرارت کی طرف مائِل ہوں گے۔ وہ ایک ہی دسترخوان پر بَیٹھ کر جُھوٹ بولیں گے پر کامیابی نہ ہو گی کیونکہ خاتِمہ مُقرّرہ وقت پر ہو گا۔


مُقرّرہ وقت پر وہ پِھر جنُوب کی طرف خرُوج کرے گا لیکن یہ حملہ پہلے کی مانِند نہ ہو گا۔


اور اجرام خطاکاری کے سبب سے دائِمی قُربانی سمیت اُس کے حوالہ کِئے گئے اور اُس نے سچّائی کو زمِین پر پٹک دِیا اور وہ کامیابی کے ساتھ یُوں ہی کرتا رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات