Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 10:19 - کِتابِ مُقادّس

19 اور اُس نے کہا اَے عزِیز مَرد خَوف نہ کر۔ تیری سلامتی ہو۔ مضبُوط و توانا ہو اور جب اُس نے مُجھ سے یہ کہا تو مَیں نے توانائی پائی اور کہا اَے میرے خُداوند فرما کیونکہ تُو ہی نے مُجھے قُوّت بخشی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اُس نے کہا، ”اَے مُعزّز مَرد، ڈر مت، تیری سلامتی ہو، اَب مضبُوط ہو اَور توانا ہو۔“ جَب اُس نے مُجھ سے بات کی تَب مَیں نے توانائی پائی اَور کہا، ”اَے آقا، اَب فرمائیں کیونکہ آپ نے مُجھے توانائی بخشی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 और बोला, “ऐ तू जो अल्लाह की नज़र में गिराँक़दर है, मत डरना! तेरी सलामती हो। हौसला रख, मज़बूत हो जा!” ज्योंही उसने मुझसे बात की मुझे तक़वियत मिली, और मैं बोला, “अब मेरे आक़ा बात करें, क्योंकि आपने मुझे तक़वियत दी है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اور بولا، ”اے تُو جو اللہ کی نظر میں گراں قدر ہے، مت ڈرنا! تیری سلامتی ہو۔ حوصلہ رکھ، مضبوط ہو جا!“ جوں ہی اُس نے مجھ سے بات کی مجھے تقویت ملی، اور مَیں بولا، ”اب میرے آقا بات کریں، کیونکہ آپ نے مجھے تقویت دی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 10:19
29 حوالہ جات  

اُن کو جو کچ دِلے ہیں کہو ہِمّت باندھو مت ڈرو۔ دیکھو تُمہارا خُدا سزا اور جزا لِئے آتا ہے۔ ہاں خُدا ہی آئے گا اور تُم کو بچائے گا۔


کیا مَیں نے تُجھ کو حُکم نہیں دِیا؟ سو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ خَوف نہ کھا اور بے دِل نہ ہو کیونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تُو جائے تیرے ساتھ رہے گا۔


خُداوند نے اُس سے کہا تیری سلامتی ہو! خَوف نہ کر۔ تُو مَرے گا نہیں۔


تیری مُناجات کے شرُوع ہی میں حُکم صادِر ہُؤا اور مَیں آیا ہُوں کہ تُجھے بتاؤُں کیونکہ تُو بُہت عزِیز ہے۔ پس تُو غَور کر اور رویا کو سمجھ لے۔


جب مَیں نے اُسے دیکھا تو اُس کے پاؤں میں مُردہ سا گِر پڑا اور اُس نے یہ کہہ کر مُجھ پر اپنا دہنا ہاتھ رکھّا کہ خَوف نہ کر۔ مَیں اوّل اور آخِر۔


مگر اُس نے مُجھ سے کہا کہ میرا فضل تیرے لِئے کافی ہے کیونکہ میری قُدرت کمزوری میں پُوری ہوتی ہے۔ پس مَیں بڑی خُوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کرُوں گا تاکہ مسِیح کی قُدرت مُجھ پر چھائی رہے۔


مَیں تُمہیں اِطمِینان دِئے جاتا ہُوں۔ اپنا اِطمِینان تُمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے مَیں تُمہیں اُس طرح نہیں دیتا۔ تُمہارا دِل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے۔


پس اَے میرے فرزند! تُو اُس فضل سے جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہے مضبُوط بن۔


یِسُوع نے اپنی ماں اور اُس شاگِرد کو جِس سے مُحبّت رکھتا تھا پاس کھڑے دیکھ کر ماں سے کہا کہ اَے عَورت! دیکھ تیرا بیٹا یہ ہے۔


پطرؔس نے مُڑ کر اُس شاگِرد کو پِیچھے آتے دیکھا جِس سے یِسُوعؔ مُحبّت رکھتا تھا اور جِس نے شام کے کھانے کے وقت اُس کے سِینہ کا سہارا لے کر پُوچھا تھا کہ اَے خُداوند تیرا پکڑوانے والا کَون ہے؟


پس یہُودِیوں نے کہا دیکھو وہ اُس کو کَیسا عزِیز تھا۔


اور یِسُوعؔ مرتھا اور اُس کی بہن اور لعزر سے مُحبّت رکھتا تھا۔


پس اُس کی بہنوں نے اُسے یہ کہلا بھیجا کہ اَے خُداوند! دیکھ جِسے تُو عزِیز رکھتا ہے وہ بِیمار ہے۔


جاگتے رہو۔ اِیمان میں قائِم رہو۔ مردانگی کرو۔ مضبُوط ہو۔


لیکن اَے زرُبّاؔبل حَوصلہ رکھ خُداوند فرماتا ہے اور اَے سردار کاہِن یشُوع بِن یہُوصدؔق حَوصلہ رکھ اور اَے مُلک کے سب لوگو حَوصلہ رکھّو خُداوند فرماتا ہے اور کام کرو کیونکہ مَیں تُمہارے ساتھ ہُوں ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لِئے کہِیں کہ تُم مُجھ میں اِطمِینان پاؤ۔ دُنیا میں مُصِیبت اُٹھاتے ہو لیکن خاطِر جمع رکھّو مَیں دُنیا پر غالِب آیا ہُوں۔


ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اَے لوگو اپنے ہاتھوں کو مضبُوط کرو۔ تُم جو اِس وقت یہ کلام سُنتے ہو جو ربُّ الافواج کے گھر یعنی ہَیکل کی تعمِیر کے لِئے بُنیاد ڈالتے وقت نبِیوں کی معرفت نازِل ہُؤا۔


تب ایک اَور نے جِس کی صُورت آدمی کی سی تھی آ کر مُجھے چُھؤا اور مُجھ کو تقوِیّت دی۔


ہِراسان نہ ہو اَے کِیڑے یعقُوبؔ! اَے اِسرائیل کی قلِیل جماعت! مَیں تیری مدد کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے ہاں مَیں جو اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔


تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔


جِس دِن مَیں نے تُجھ سے دُعا کی تُو نے مُجھے جواب دِیا اور میری جان کو تقوِیت دے کر میرا حَوصلہ بڑھایا۔


غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔


اَے بنی یہُوداؔہ اور اَے بنی اِسرائیل جِس طرح تُم دُوسری قَوموں میں لَعنت تھے اُسی طرح مَیں تُم کو چُھڑاؤُں گا اور تُم برکت ہو گے۔ ہِراسان نہ ہو بلکہ تُمہارے ہاتھ مضبُوط ہوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات