Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 9:15 - کِتابِ مُقادّس

15 کیونکہ مَیں اُن کو اُن کے مُلک میں قائِم کرُوں گا اور وہ پِھر کبھی اپنے وطن سے جو مَیں نے اُن کو بخشا ہے نِکالے نہ جائیں گے خُداوند تیرا خُدا فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 مَیں بنی اِسرائیل کو اُنہیں کے مُلک میں قائِم کروں گا، اَور وہ پھر کبھی اَپنے وطن سے جو مَیں نے اُنہیں بخشا ہے نکالے نہ جایٔیں گے، یہی یَاہوِہ تمہارے خُدا کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 मैं उन्हें पनीरी की तरह उनके अपने मुल्क में लगा दूँगा। तब वह आइंदा उस मुल्क से कभी जड़ से नहीं उखाड़े जाएंगे जो मैंने उन्हें अता किया है।” यह रब तेरे ख़ुदा का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 مَیں اُنہیں پنیری کی طرح اُن کے اپنے ملک میں لگا دوں گا۔ تب وہ آئندہ اُس ملک سے کبھی جڑ سے نہیں اُکھاڑے جائیں گے جو مَیں نے اُنہیں عطا کیا ہے۔“ یہ رب تیرے خدا کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 9:15
16 حوالہ جات  

کیونکہ اُن پر میری نظرِ عِنایت ہو گی اور مَیں اُن کو اِس مُلک میں واپس لاؤُں گا اور مَیں اُن کو برباد نہیں بلکہ آباد کرُوں گا۔ مَیں اُن کو لگاؤُں گا اور اُکھاڑُوں گا نہیں۔


اور وہ اُس مُلک میں جو مَیں نے اپنے بندہ یعقُوبؔ کو دِیا جِس میں تُمہارے باپ دادا بستے تھے بسیں گے اور وہ اور اُن کی اَولاد اور اُن کی اَولاد کی اَولاد ہمیشہ تک اُس میں سکُونت کریں گے اور میرا بندہ داؤُد ہمیشہ کے لِئے اُن کا فرمانروا ہو گا۔


اور وہ آگے کو قَوموں کا شِکار نہ ہوں گے اور زمِین کے درِندے اُن کو نِگل نہ سکیں گے بلکہ وہ امن سے بسیں گے اور اُن کو کوئی نہ ڈرائے گا۔


اور تیرے لوگ سب کے سب راست باز ہوں گے۔ وہ ابد تک مُلک کے وارِث ہوں گے یعنی میری لگائی ہُوئی شاخ اور میری دست کاری ٹھہریں گے تاکہ میرا جلال ظاہِر ہو۔


لیکن یہُوداؔہ ہمیشہ آباد اور یروشلیِم پُشت در پُشت قائِم رہے گا۔


ہاں مَیں اُن سے خُوش ہو کر اُن سے نیکی کرُوں گا اور یقِیناً دِل و جان سے اُن کو اِس مُلک میں لگاؤُں گا۔


تب ہر ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے انجِیر کے درخت کے نِیچے بَیٹھے گا اور اُن کو کوئی نہ ڈرائے گا کیونکہ ربُّ الافواج نے اپنے مُنہ سے یہ فرمایا ہے۔


تُو نے قَوموں کو اپنے ہاتھ سے نِکال دِیا اور اِن کو بسایا۔ تُو نے اُمّتوں کو تباہ کِیا اور اِن کو چاروں طرف پَھیلایا۔


تُو مصر سے ایک تاک لایا۔ تُو نے قَوموں کو خارِج کر کے اُسے لگایا۔


اُن ایّام میں یہُوداؔہ کا گھرانا اِسرائیل کے گھرانے کے ساتھ چلے گا۔ وہ مِل کر شِمال کے مُلک میں سے اُس مُلک میں جِسے مَیں نے تُمہارے باپ دادا کو مِیراث میں دِیا آئیں گے۔


بلکہ زِندہ خُداوند کی قَسم جو اِسرائیل کے گھرانے کی اَولاد کو شِمال کی سرزمِین سے اور اُن سب مُملکتوں سے جہاں جہاں مَیں نے اُن کو ہانک دِیا تھا نِکال لایا اور وہ اپنے مُلک میں بسیں گے۔


کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اِس مُلک میں پِھر گھروں اور کھیتوں اور تاکِستانوں کی خرِید و فروخت ہو گی۔


دیکھ مَیں اُن کو اُن سب مُلکوں سے جہاں مَیں نے اُن کو اپنے غَیظ و غضب اور قہرِ شدِید سے ہانک دِیا ہے جمع کرُوں گا اور اِس مقام میں واپس لاؤُں گا اور اُن کو امن سے آباد کرُوں گا۔


اور مَیں یہُوداؔہ اور اِسرائیل کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا اور اُن کو پہلے کی طرح بناؤُں گا۔


اور تُو اُن سے کہنا کہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بنی اِسرائیل کو قَوموں کے درمِیان سے جہاں جہاں وہ گئے ہیں نِکال لاؤُں گا اور ہر طرف سے اُن کو فراہم کرُوں گا اور اُن کو اُن کے مُلک میں لاؤُں گا۔


بلکہ زِندہ خُداوند کی قَسم جو بنی اِسرائیل کو شِمال کی سرزمِین سے اور اُن سب مُملکتوں سے جہاں جہاں اُس نے اُن کو ہانک دِیا تھا نِکال لایا اور مَیں اُن کو پِھر اُس مُلک میں لاؤُں گا جو مَیں نے اُن کے باپ دادا کو دِیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات