Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 7:5 - کِتابِ مُقادّس

5 تب مَیں نے عرض کی کہ اَے خُداوند خُدا مِہربانی سے باز آ! یعقُوبؔ کی کیا حقِیقت ہے کہ وہ قائِم رہ سکے کیونکہ وہ چھوٹا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تَب مَیں چِلّایا، ”اَے یَاہوِہ قادر، مَیں آپ سے مِنّت کرتا ہُوں، اِسے روک دیجئے! یعقوب کیسے زندہ رہ سَکتا ہے؟ وہ تو بہت ہی چھوٹاہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तब मैं चिल्ला उठा, “ऐ रब क़ादिरे-मुतलक़, मेहरबानी करके इससे बाज़ आ, वरना याक़ूब किस तरह क़ायम रहेगा? वह पहले से इतनी छोटी क़ौम है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تب مَیں چلّا اُٹھا، ”اے رب قادرِ مطلق، مہربانی کر کے اِس سے باز آ، ورنہ یعقوب کس طرح قائم رہے گا؟ وہ پہلے سے اِتنی چھوٹی قوم ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




عاموس 7:5
9 حوالہ جات  

اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! ہم کو بحال کر۔ اپنا غضب ہم سے دُور کر۔


کاہِن یعنی خُداوند کے خادِم ڈیوڑھی اور قُربان گاہ کے درمِیان گِریہ و زاری کریں اور کہیں اَے خُداوند اپنے لوگوں پر رحم کر اور اپنی مِیراث کی تَوہِین نہ ہونے دے۔ اَیسا نہ ہو کہ دُوسری قَومیں اُن پر حُکُومت کریں۔ وہ اُمّتوں کے درمیان کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟


اور اُن میں سے شُکرگُذاری اور خُوشی کرنے والوں کی آواز آئے گی اور مَیں اُن کو افزایش بخشُوں گا اور وہ تھوڑے نہ ہوں گے۔ مَیں اُن کو شَوکت بخشُوں گا اور وہ حقِیر نہ ہوں گے۔


لیکن تھوڑی ہی دیر ہے کہ جوش و خروش مَوقُوف ہو گا اور اُن کی ہلاکت سے میرے قہر کی تسکِین ہو گی۔


اگر ربُّ الافواج ہمارا تھوڑا سا بقِیّہ باقی نہ چھوڑتا تو ہم سدُوؔم کی مِثل اور عمُورؔہ کی مانِند ہو جاتے۔


کیونکہ کَون ہے جِس نے چھوٹی چِیزوں کے دِن کی تحقِیر کی ہے؟ کیونکہ خُداوند کی وہ سات آنکھیں جو ساری زمِین کی سَیر کرتی ہیں خُوشی سے اُس ساہُول کو دیکھتی ہیں جو زرُبّاؔبل کے ہاتھ میں ہے۔


سو تُو اپنی رحمت کی فراوانی سے اِس اُمّت کا گُناہ جَیسے تُو مِصرؔ سے لے کر یہاں تک اِن لوگوں کو مُعاف کرتا رہا ہے اب بھی مُعاف کر دے۔


اور جب وہ اُن کو قتل کر رہے تھے اور مَیں بچ رہا تھا تو یُوں ہُؤا کہ مَیں مُنہ کے بَل گِرا اور چِلاّ کر کہا آہ! اَے خُداوند خُدا کیا تُو اپنا قہرِ شدِید یروشلیِم پر نازِل کر کے اِسرائیل کے سب باقی لوگوں کو ہلاک کرے گا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات