Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 7:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اور امِصیاؔہ نے عامُوؔس سے کہا اَے غَیب گو تُو یہُوداؔہ کے مُلک کو بھاگ جا۔ وہِیں کھا پی اور نبُوّت کر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تَب اماضیاہؔ نے عامُوسؔ سے کہا، ”اَے نبی یعنی غیب کی باتیں کہنے والے، یہاں سے دفع ہو جا، اَور مُلکِ یہُودیؔہ کو بھاگ جا، وہیں اَپنی روٹی کما اَور وہیں اَپنی نبُوّت کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 अमसियाह ने आमूस से कहा, “ऐ रोया देखनेवाले, यहाँ से निकल जा! मुल्के-यहूदाह में भागकर वहीं रोज़ी कमा, वहीं नबुव्वत कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اَمَصیاہ نے عاموس سے کہا، ”اے رویا دیکھنے والے، یہاں سے نکل جا! ملکِ یہوداہ میں بھاگ کر وہیں روزی کما، وہیں نبوّت کر۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 7:12
16 حوالہ جات  

مگر نفسانی آدمی خُدا کے رُوح کی باتیں قبُول نہیں کرتا کیونکہ وہ اُس کے نزدِیک بیوُقُوفی کی باتیں ہیں اور نہ وہ اُنہیں سمجھ سکتا ہے کیونکہ وہ رُوحانی طَور پر پرکھی جاتی ہیں۔


اور دیکھو سارا شہر یِسُوع سے مِلنے کو نِکلا اور اُسے دیکھ کر مِنّت کی کہ ہماری سرحدّوں سے باہر چلا جا۔


(اگلے زمانہ میں اِسرائیلِیوں میں جب کوئی شخص خُدا سے مشورَہ کرنے جاتا تو یہ کہتا تھا کہ آؤ ہم غَیب بِین کے پاس چلیں کیونکہ جِس کو اب نبی کہتے ہیں اُس کو پہلے غَیب بِین کہتے تھے)۔


کہ خُدا کے اُس گلّہ کی گلّہ بانی کرو جو تُم میں ہے۔ لاچاری سے نِگہبانی نہ کرو بلکہ خُدا کی مرضی کے مُوافِق خُوشی سے اور ناجائِز نفع کے لِئے نہیں بلکہ دِلی شَوق سے۔


کیونکہ اَیسے لوگ ہمارے خُداوند مسِیح کی نہیں بلکہ اپنے پیٹ کی خِدمت کرتے ہیں اور چِکنی چُپڑی باتوں سے سادہ دِلوں کو بہکاتے ہیں۔


اور آ کر اُن کی مِنّت کی اور باہر لے جا کر درخواست کی کہ شہر سے چلے جائیں۔


اُسی گھڑی بعض فریسیوں نے آ کر اُس سے کہا کہ نِکل کر یہاں سے چل دے کیونکہ ہیرودؔیس تُجھے قتل کرنا چاہتا ہے۔


کاش کہ تُم میں کوئی اَیسا ہوتا جو دروازے بند کرتا اور تُم میرے مذبح پر عبث آگ نہ جلاتے! ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں تُم سے خُوش نہیں ہُوں اور تُمہارے ہاتھ کا ہدیہ ہرگِز قبُول نہ کرُوں گا۔


لیکن تُم نے نذِیروں کو مَے پِلائی اور نبِیوں کو حُکم دِیا کہ نبُوّت نہ کریں۔


اور تُم نے مُٹّھی بھر جَو کے لِئے اور روٹی کے ٹُکڑوں کے لِئے مُجھے میرے لوگوں میں ناپاک ٹھہرایا تاکہ تُم اُن جانوں کو مار ڈالو جو مَرنے کے لائِق نہیں اور اُن کو زِندہ رکھّو جو زِندہ رہنے کے لائِق نہیں ہیں کیونکہ تُم میرے لوگوں سے جو جُھوٹ سُنتے ہیں جُھوٹ بولتی ہو۔


اور وہ لالچی کُتّے ہیں جو کبھی سیر نہیں ہوتے۔ وہ نادان چرواہے ہیں۔ وہ سب اپنی اپنی راہ کو پِھر گئے۔ ہر ایک ہر طرف سے اپنا ہی نفع ڈُھونڈتا ہے۔


جو غَیب بِینوں سے کہتے ہیں غَیب بِینی نہ کرو اور نبِیوں سے کہ ہم پر سچّی نُبُوّتیں ظاہِر نہ کرو۔ ہم کو خُوش گوار باتیں سُناؤ اور ہم سے جُھوٹی نبُوّت کرو۔


تب آسا نے اُس غَیب بِین سے خفُا ہو کر اُسے قَید خانہ میں ڈال دِیا کیونکہ وہ اُس کلام کے سبب سے نِہایت غضب ناک ہُؤا اور آسا نے اُس وقت لوگوں میں سے بعض اَوروں پر بھی ظُلم کِیا۔


اور اَیسا ہو گا کہ ہر ایک شخص جو تیرے گھر میں بچ رہے گا ایک ٹُکڑے چاندی اور روٹی کے ایک گِردے کے لِئے اُس کے سامنے آ کر سِجدہ کرے گا اور کہے گا کہ کہانت کا کوئی کام مُجھے دِیجئے تاکہ مَیں روٹی کا نوالہ کھا سکُوں۔


کیونکہ عامُوؔس یُوں کہتا ہے کہ یُربعاؔم تلوار سے مارا جائے گا اور اِسرائیل یقِیناً اپنے وطن سے اسِیر ہو کر جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات