Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 6:2 - کِتابِ مُقادّس

2 تُم کلنہ تک جا کر دیکھو اور وہاں سے حماتِ اؔعظم تک سَیر کرو اور پِھر فلِستِیوں کے جات کو جاؤ۔ کیا وہ اِن مُملکتوں سے بِہتر ہیں؟ کیا اُن کی حدُود تُمہاری حدُود سے زِیادہ وسِیع ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تُم کَلنہؔ کو جاؤ اَور اُس پر نظر کرو؛ پھر وہاں سے بڑے حماتؔ شہر کو جاؤ، اَور پھر نیچے فلسطینیوں کے گاتؔھ کو جاؤ۔ کیا وہ تمہاری دو مملکتوں سے بہتر ہیں؟ کیا اُن کا مُلک تمہارے مُلک سے بڑا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 कलना शहर के पास जाकर उस पर ग़ौर करो, वहाँ से अज़ीम शहर हमात के पास पहुँचो, फिर फ़िलिस्ती मुल्क के शहर जात के पास उतरो। क्या तुम इन ममालिक से बेहतर हो? क्या तुम्हारा इलाक़ा इनकी निसबत बड़ा है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کلنہ شہر کے پاس جا کر اُس پر غور کرو، وہاں سے عظیم شہر حمات کے پاس پہنچو، پھر فلستی ملک کے شہر جات کے پاس اُترو۔ کیا تم اِن ممالک سے بہتر ہو؟ کیا تمہارا علاقہ اِن کی نسبت بڑا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




عاموس 6:2
19 حوالہ جات  

کیا تُو نوآمُون سے بِہتر ہے جو نہروں کے درمِیان بسا تھا اور پانی اُس کی چاروں طرف تھا جِس کی شہر پناہ دریایِ نِیل تھا اور جِس کی فصِیل پانی تھا؟


حماؔت اور ارفاد کے دیوتا کہاں ہیں؟ اور سِفرواؔئِم اور ہینع اور عِواہ کے دیوتا کہاں ہیں؟ کیا اُنہوں نے سامرِؔیہ کو میرے ہاتھ سے بچا لِیا؟


اور اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلکِ سنعار میں بابلؔ اور ارک ؔاور اکّاؔد اور کلنہ ؔسے ہُوئی۔


اور وہ نِکلا اور فِلستیوں سے لڑا اور جات کی دِیوار کو اور یبنہ کی دِیوار کو اور اشدُود کی دِیوار کوڈھا دِیا اور اشدُود کے مُلک میں اور فِلستیوں کے درمِیان شہر تعمِیر کِئے۔


اور فِلستِیوں کے لشکر سے ایک پہلوان نِکلا جِس کا نام جاتی جولیت تھا۔ اُس کا قد چھ ہاتھ اور ایک بالِشت تھا۔


حمات کا بادشاہ اور ارفاد کا بادشاہ اور شہر سِفرواؔئِم اور ہینع اور عِواہ کا بادشاہ کہاں ہیں؟


سو بابلیوں نے سُکاّت بنات کو اور کُوتیوں نے نَیر گُل کو اور حماتیوں نے اسیما کو۔


اور شاہِ اسُور نے بابل اور کُوتہ اور عوّا اور حمات اور سِفرو ائِم کے لوگوں کو لا کر بنی اِسرائیل کی جگہ سامرؔیہ کے شہروں میں بسایا۔ سو وہ سامرؔیہ کے مالِک ہُوئے اور اُس کے شہروں میں بس گئے۔


سو سُلیماؔن نے اور اُس کے ساتھ سارے اِسرائیلؔ یعنی ایک بڑی جماعت نے جو حمات کے مدخل سے لے کر مِصرؔ کی نہر تک کی حدُود سے آئی تھی خُداوند ہمارے خُدا کے حضُور سات روز اور پِھر سات روز اَور یعنی چَودہ روز عِید منائی۔


اور وہ اُن سے باتیں کرتا ہی تھا کہ دیکھو وہ پہلوان جات کا فِلستی جِس کا نام جولیت تھا فِلستی صفوں میں سے نِکلا اور اُس نے پِھر وَیسی ہی باتیں کہِیں اور داؤُد نے اُن کو سُنا۔


سو اُنہوں نے فِلستِیوں کے سب سرداروں کو بُلوا کر اپنے ہاں جمع کِیا اور کہنے لگے ہم اِسرائیلؔ کے خُدا کے صندُوق کو کیا کریں؟ اُنہوں نے جواب دِیا کہ اِسرائیلؔ کے خُدا کا صندُوق جات کو پُہنچایا جائے۔ سو وہ اِسرائیلؔ کے خُدا کے صندُوق کو وہاں لے گئے۔


دمِشق کی بابت:۔ حمات اور ارفاؔد شرمِندہ ہیں کیونکہ اُنہوں نے بُری خبر سُنی۔ وہ پِگھل گئے۔ سمُندر نے جُنبِش کھائی۔ وہ ٹھہر نہیں سکتا۔


پس اُنہوں نے خُدا کا صندُوق عقرُوؔن کو بھیج دِیا اور جُوں ہی خُدا کا صندُوق عقرُوؔن میں پُہنچا عقرُونی چِلاّنے لگے کہ وہ اِسرائیلؔ کے خُدا کا صندُوق ہم میں اِس لِئے لائے ہیں کہ ہم کو اور ہمارے لوگوں کو مَروا ڈالیں۔


اور جب حمات کے بادشاہ تُوغی نے سُنا کہ داؤُد نے ہدد عزر کا سارا لشکر مار لِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات