Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 3:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اور خُداوند فرماتا ہے مَیں زمِستانی اور تابِستانی گھروں کو برباد کرُوں گا اور ہاتھی دانت کے گھر مِسمار کِئے جائیں گے اور بُہت سے مکان وِیران ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 یَاہوِہ اعلان فرماتے ہیں، مَیں سردیوں اَور گرمیوں کے رِہائشی گھروں کو نِیست و نابود کر دُوں گا؛ اَور ہاتھی دانت سے سجائے ہُوئے گھر ویران کر دئیے جایٔیں گے، اَور محلوں کو گرا دیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 मैं सर्दियों और गरमियों के मौसम के लिए तामीर किए गए घरों को ढा दूँगा। हाथीदाँत से आरास्ता इमारतें ख़ाक में मिलाई जाएँगी, और जहाँ इस वक़्त मुतअद्दिद मकान नज़र आते हैं वहाँ कुछ नहीं रहेगा।” यह रब का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 مَیں سردیوں اور گرمیوں کے موسم کے لئے تعمیر کئے گئے گھروں کو ڈھا دوں گا۔ ہاتھی دانت سے آراستہ عمارتیں خاک میں ملائی جائیں گی، اور جہاں اِس وقت متعدد مکان نظر آتے ہیں وہاں کچھ نہیں رہے گا۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 3:15
10 حوالہ جات  

اور بادشاہ زمِستانی محلّ میں بَیٹھا تھا کیونکہ نواں مہِینہ تھا اور اُس کے سامنے انگِیٹھی جل رہی تھی۔


اور اخیاؔب کی باقی باتیں اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا تھا اور ہاتھی دانت کا گھر جو اُس نے بنایا تھا اور اُن سب شہروں کا حال جو اُس نے تعمِیر کِئے سو کیا وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟


پِھر اہُود اُس کے پاس آیا۔ اُس وقت وہ اپنے ہوادار بالاخانہ میں اکیلا بَیٹھا تھا۔ تب اہُود نے کہا تیرے لِئے میرے پاس خُدا کی طرف سے ایک پَیغام ہے۔ تب وہ کُرسی پر سے اُٹھ کھڑا ہُؤا۔


کیونکہ دیکھ خُداوند نے حُکم دے دِیا ہے اور بڑے بڑے گھر رخنوں سے اور چھوٹے شِگافوں سے برباد ہوں گے۔


ربُّ الافواج نے میرے کان میں کہا یقِیناً بُہت سے گھر اُجڑ جائیں گے اور بڑے بڑے عالِیشان اور خُوب صُورت مکان بھی بے چراغ ہوں گے۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دُشمن مُلک کا مُحاصرہ کرے گا اور تیری قُوّت کو تُجھ سے دُور کرے گا اور تیرے قصر لُوٹے جائیں گے۔


تیرے ہر لِباس سے مُر اور عُود اور تج کی خُوشبُو آتی ہے۔ ہاتھی دانت کے محلّوں میں سے تاردار سازوں نے تُجھے خُوش کِیا ہے۔


پس مَیں یہُوداؔہ پر آگ بھیجُوں گا جو یروشلیِم کے قصروں کو کھا جائے گی۔


پس چُونکہ تُم مِسکِینوں کو پامال کرتے ہو اور ظُلم کر کے اُن سے گیہُوں چِھین لیتے ہو اِس لِئے جو تراشے ہُوئے پتّھروں کے مکان تُم نے بنائے اُن میں نہ بسو گے اور جو نفِیس تاکِستان تُم نے لگائے اُن کی مَے نہ پِیو گے۔


اگر ادُوم کہے ہم برباد تو ہُوئے پر وِیران جگہوں کو پِھر آ کر تعمِیر کریں گے تو ربُّ الافواج فرماتا ہے اگرچہ وہ تعمِیر کریں پر مَیں ڈھاؤُں گا اور لوگ اُن کا یہ نام رکھّیں گے شرارت کا مُلک۔ وہ لوگ جِن پر ہمیشہ خُداوند کا قہر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات