Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 3:14 - کِتابِ مُقادّس

14 کیونکہ جب مَیں اِسرائیل کے گُناہوں کی سزا دُوں گا تو بَیت ایل کے مذبحوں کو بھی دیکھ لُوں گا اور مذبح کے سِینگ کٹ کر زمِین پر گِر جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 جِس دِن مَیں بنی اِسرائیل کو اُس کے گُناہوں کی سزا دُوں گا، تو مَیں بیت ایل کے مذبحوں کو نِیست و نابود کر دُوں گا؛ اَور مذبح کے سینگ کاٹ کر زمین پر گرا دئیے جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 जिस दिन मैं इसराईल को उसके गुनाहों की सज़ा दूँगा उस दिन मैं बैतेल की क़ुरबानगाहों को मिसमार करूँगा। तब क़ुरबानगाह के कोनों पर लगे सींग टूटकर ज़मीन पर गिर जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 جس دن مَیں اسرائیل کو اُس کے گناہوں کی سزا دوں گا اُس دن مَیں بیت ایل کی قربان گاہوں کو مسمار کروں گا۔ تب قربان گاہ کے کونوں پر لگے سینگ ٹوٹ کر زمین پر گر جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 3:14
15 حوالہ جات  

پِھر بَیت اؔیل کا وہ مذبح اور وہ اُونچا مقام جِسے نباط کے بیٹے یرُبعاؔم نے بنایا تھا جِس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا۔ سو اِس مذبح اور اُونچے مقام دونوں کو اُس نے ڈھا دِیا اور اُونچے مقام کو جلا دِیا اور اُسے کُوٹ کُوٹ کر خاک کر دِیا اور یسِیرت کو جلا دِیا۔


مَیں نے خُداوند کو مذبح کے پاس کھڑے دیکھا اور اُس نے فرمایا سُتُونوں کے سر پر مار تاکہ آستانے ہِل جائیں اور اُن سب کے سروں پر اُن کو پارہ پارہ کر دے اور اُن کے بقِیّہ کو مَیں تلوار سے قتل کرُوں گا۔ اُن میں سے ایک بھی بھاگ نہ سکے گا۔ اُن میں سے ایک بھی بچ نہ نِکلے گا۔


جب یہ ہو چُکا تو سب اِسرائیلی جو حاضِر تھے یہُوداؔہ کے شہروں میں گئے اور سارے یہُوداؔہ اور بِنیمِین کے بلکہ اِفرائِیم اور منسّی کے بھی سُتُونوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا اور یسِیرتوں کو کاٹ ڈالا اور اُونچے مقاموں اور مذبحوں کو ڈھا دِیا یہاں تک کہ اُن سبھوں کو نابُود کر دِیا۔ تب سب بنی اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں اپنی اپنی ملِکیّت کو لَوٹ گئے۔


اب تُو روانہ ہو اور لوگوں کو اُس جگہ لے جا جو مَیں نے تُجھے بتائی ہے۔ دیکھ میرا فرِشتہ تیرے آگے آگے چلے گا لیکن مَیں اپنے مُطالبہ کے دِن اُن کو اُن کے گُناہ کی سزا دُوں گا۔


اور وہ ہر مذبح کے پاس گِرو لِئے ہُوئے کپڑوں پر لیٹتے ہیں اور اپنے خُدا کے گھر میں جُرمانہ سے خرِیدی ہُوئی مَے پِیتے ہیں۔


بَیت اؔیل میں آؤ اور گُناہ کرو اور جِلجاؔل میں کثرت سے گُناہ کرو۔ ہر صُبح اپنی قُربانِیاں اور ہر تِیسرے روز دَہ یکی لاؤ۔


تب بَیت ایل کے کاہِن امِصیاؔہ نے شاہِ اِسرائیل یُربعاؔم کو کہلا بھیجا کہ عامُوؔس نے تیرے خِلاف بنی اِسرائیل میں فِتنہ برپا کِیا ہے اور مُلک میں اُس کی باتوں کی برداشت نہیں۔


پر بَیت ایل میں پِھر کبھی نبُوّت نہ کرنا کیونکہ یہ بادشاہ کا مَقدِس اور شاہی محلّ ہے۔


اور اِضحاق کے اُونچے مقام برباد ہوں گے اور اِسرائیل کے مَقدِس وِیران ہو جائیں گے اور مَیں یُربعاؔم کے گھرانے کے خِلاف تلوار لے کر اُٹُھوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات