Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 3:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے بنی اِسرائیل! اَے سب لوگو جِن کو مَیں مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا یہ بات سُنو جو خُداوند تُمہاری بابت فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے بنی اِسرائیل، یَاہوِہ کا یہ کلام سُنو اِس پُورے خاندان کے خِلاف جسے مَیں مِصر سے باہر نکال کر لایا:

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ऐ इसराईलियो, वह कलाम सुनो जो रब तुम्हारे ख़िलाफ़ फ़रमाता है, उस पूरी क़ौम के ख़िलाफ़ जिसे मैं मिसर से निकाल लाया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اے اسرائیلیو، وہ کلام سنو جو رب تمہارے خلاف فرماتا ہے، اُس پوری قوم کے خلاف جسے مَیں مصر سے نکال لایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 3:1
18 حوالہ جات  

اور مَیں ہی تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا اور چالِیس برس تک بیابان میں تُمہاری رہبری کی تاکہ تُم اموریوں کے مُلک پر قابِض ہو جاؤ۔


اور مَیں نے کہا اَے یعقُوب کے سردارو اور بنی اِسرائیل کے حاکِموں سُنو! کیا مُناسِب نہیں کہ تُم عدالت سے واقِف ہو؟


اور وہ سب لوگ جو اِس بُرے گھرانے میں سے باقی بچ رہیں گے اُن سب مکانوں میں جہاں جہاں مَیں اُن کو ہانک دُوں مَوت کو زِندگی سے زِیادہ چاہیں گے ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


اَے بنی اِسرائیل خُداوند کا کلام سُنو کیونکہ اِس مُلک کے رہنے والوں سے خُداوند کا جھگڑا ہے کیونکہ یہ مُلک راستی و شفقت اور خُدا شناسی سے خالی ہے۔


خُداوند فرماتا ہے مَیں اُس وقت اِسرائیل کے سب گھرانوں کا خُدا ہُوں گا اور وہ میرے لوگ ہوں گے۔


اَے یعقُوبؔ! میری سُن اور اَے اِسرائیل جو میرا بُلایا ہُؤا ہے! مَیں وُہی ہُوں۔ مَیں ہی اوّل اور مَیں ہی آخِر ہُوں۔


اور وہ کہنے لگا اَے تمام یہُوداؔہ اور یروشلیِم کے باشِندو اور اَے بادشاہ یہُوسفط تُم سب سُنو۔ خُداوند تُم کو یُوں فرماتا ہے کہ تُم اِس بڑے انبوہ کی وجہ سے نہ تو ڈرو اور نہ گھبراؤ کیونکہ یہ جنگ تُمہاری نہیں بلکہ خُدا کی ہے۔


جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ رُوح کلِیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔


اَے کاہِنو یہ بات سُنو! اَے بنی اِسرائیل کان لگاؤ! اَے بادشاہ کے گھرانے سُنو! اِس لِئے کہ فتویٰ تُم پر ہے کیونکہ تُم مِصفاؔہ میں پھندا اور تبُور پر دام بنے ہو۔


اَے یعقُوبؔ کے گھرانے اور اَے اِسرائیل کے گھر کے سب باقی ماندہ لوگو جِن کو بطن ہی سے مَیں نے اُٹھایا اور جِن کو رَحِم ہی سے مَیں نے گود میں لِیا میری سُنو!


کیونکہ جَیسا کمربند اِنسان کی کمر سے لِپٹا رہتا ہے وَیسا ہی خُداوند فرماتا ہے مَیں نے اِسرائیل کے تمام گھرانے اور یہُوداؔہ کے تمام گھرانے کو لِیا کہ مُجھ سے لِپٹے رہیں تاکہ وہ میرے لوگ ہوں اور اُن کے سبب سے میرا نام ہو اور میری سِتایش کی جائے اور میرا جلال ہو پر اُنہوں نے نہ سُنا۔


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اِس گھرانے پر آفت لانے کی تدبِیر کرتا ہُوں جِس سے تُم اپنی گردن نہ بچا سکو گے اور گردن کشی سے نہ چلو گے کیونکہ یہ بُرا وقت ہو گا۔


سمُندر کے ساحِل کے رہنے والوں یعنی کریتیوں کی قَوم پر افسوس! اَے کنعاؔن فلِستِیوں کی سرزمِین! خُداوند کا کلام تیرے خِلاف ہے۔ مَیں تُجھے نیست و نابُود کرُوں گا یہاں تک کہ کوئی بسنے والا نہ رہے۔


اَے اُس کے بندہ اِسرائیلؔ کی نسل! اَے بنی یعقُوب جو اُس کے برگُزِیدہ ہو!


اَے بسن کی گایو جو کوہِ سامرؔیہ پر رہتی ہو اور غرِیبوں کو ستاتی اور مِسکِینوں کو کُچلتی اور اپنے مالِکوں سے کہتی ہو لاؤ ہم پِئیں تُم یہ بات سُنو۔


اَے اِسرائیل کے خاندان اِس کلام کو جِس سے مَیں تُم پر نَوحہ کرتا ہُوں سُنو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات