Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 2:4 - کِتابِ مُقادّس

4 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ یہُوداؔہ کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کی شرِیعت کو ردّ کِیا اور اُس کے احکام کی پَیروی نہ کی اور اُن کے جُھوٹے معبُودوں نے جِن کی پَیروی اُن کے باپ دادا نے کی اُن کو گُمراہ کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں بنی یہُوداہؔ کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے آئین کو ترک کر دیا اَور اُن کے قوانین پر عَمل نہیں کیا، اُن کے جھُوٹے معبُودوں نے ہی اُنہیں جِن کی اُن کے آباؤاَجداد پیروی کرتے تھے گُمراہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 रब फ़रमाता है, “यहूदाह के बाशिंदों ने बार बार गुनाह किया है, इसलिए मैं उन्हें सज़ा दिए बग़ैर नहीं छोड़ूँगा। क्योंकि उन्होंने रब की शरीअत को रद्द करके उसके अहकाम पर अमल नहीं किया। उनके झूटे देवता उन्हें ग़लत राह पर ले गए हैं, वह देवता जिनकी पैरवी उनके बापदादा भी करते रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 رب فرماتا ہے، ”یہوداہ کے باشندوں نے بار بار گناہ کیا ہے، اِس لئے مَیں اُنہیں سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُنہوں نے رب کی شریعت کو رد کر کے اُس کے احکام پر عمل نہیں کیا۔ اُن کے جھوٹے دیوتا اُنہیں غلط راہ پر لے گئے ہیں، وہ دیوتا جن کی پیروی اُن کے باپ دادا بھی کرتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 2:4
53 حوالہ جات  

اِس لِئے کہ وہ میرے احکام پر عمل نہ کرتے تھے بلکہ میرے آئِین کو ردّ کرتے تھے اور میرے سبتوں کو ناپاک کرتے تھے اور اُن کی آنکھیں اُن کے باپ دادا کے بُتوں پر تھِیں۔


کیونکہ اُنہوں نے میرے احکام کو ردّ کِیا اور میرے آئِین پر نہ چلے اور میرے سبتوں کو ناپاک کِیا اِس لِئے کہ اُن کے دِل اُن کے بُتوں کے مُشتاق تھے۔


لیکن بنی اِسرائیل بیابان میں مُجھ سے باغی ہُوئے۔ وہ میرے آئِین پر نہ چلے اور میرے احکام کو ردّ کِیا جِن پر اگر اِنسان عمل کرے تو اُن کے سبب سے زِندہ رہے اور اُنہوں نے میرے سبتوں کو نِہایت ناپاک کِیا۔ تب مَیں نے کہا کہ مَیں بیابان میں اپنا قہر اُن پر نازِل کر کے اُن کو فنا کرُوں گا۔


کھودی ہُوئی مُورت سے کیا حاصِل کہ اُس کے بنانے والے نے اُسے کھود کر بنایا؟ ڈھالی ہُوئی مُورت اور جُھوٹ سِکھانے والے سے کیا فائِدہ کہ اُس کا بنانے والا اُس پر بھروسا رکھتا اور گُونگے بُتوں کو بناتا ہے؟


خُداوند کا یہُوداؔہ کے ساتھ بھی جھگڑا ہے اور یعقُوبؔ کی روِش کے مُطابِق اُس کو سزا دے گا اور اُس کے اعمال کے مُوافِق اُس کو جزا دے گا۔


چُونکہ تُم کہا کرتے ہو کہ ہم نے مَوت سے عہد باندھا اور پاتال سے پَیمان کر لِیا ہے۔ جب سزا کا سَیلاب آئے گا تو ہم تک نہیں پُہنچے گا کیونکہ ہم نے جُھوٹ کو اپنی پناہ گاہ بنایا ہے اور دروغ گوئی کی آڑ میں چِھپ گئے ہیں۔


اِس لِئے کہ اُنہوں نے خُدا کی سچّائی کو بدل کر جُھوٹ بنا ڈالا اور مخلُوقات کی زیادہ پرستِش اور عِبادت کی بہ نِسبت اُس خالِق کے جو ابد تک محمُود ہے۔ آمِین۔


دُنیا کے سب گھرانوں میں سے مَیں نے صِرف تُم کو برگُزِیدہ کِیا ہے اِس لِئے مَیں تُم کو تُمہاری ساری بدکرداری کی سزا دُوں گا۔


اور مَیں نے بیابان میں اُن کے فرزندوں سے کہا تُم اپنے باپ دادا کے آئِین و احکام پر نہ چلو اور اُن کے بُتوں سے اپنے آپ کو ناپاک نہ کرو۔


بلکہ اُنہوں نے اپنے ہٹّی دِلوں کی اور بعلیم کی پَیروی کی جِس کی اُن کے باپ دادا نے اُن کو تعلِیم دی تھی۔


دانِش مند شرمِندہ ہُوئے۔ وہ حَیران ہُوئے اور پکڑے گئے۔ دیکھ اُنہوں نے خُداوند کے کلام کو رَدّ کِیا۔ اُن میں کَیسی دانائی ہے؟


ہم نے تیرے خِلاف بڑی بدی کی ہے اور اُن حُکموں اور آئِین اور فرمانوں کو جو تُو نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو دِئے نہیں مانا۔


اور یہُوداؔہ نے بھی خُداوند اپنے خُدا کے احکام نہ مانے بلکہ اُن آئِین پر چلے جِن کو اِسرائیلؔ نے بنایا تھا۔


کیونکہ تُم جانتے ہو کہ تُمہارا نِکمّا چال چلن جو باپ دادا سے چلا آتا تھا اُس سے تُمہاری خلاصی فانی چِیزوں یعنی سونے چاندی کے ذرِیعہ سے نہیں ہُوئی۔


پس جو نہیں مانتا وہ آدمی کو نہیں بلکہ خُدا کو نہیں مانتا جو تُم کو اپنا پاک رُوح دیتا ہے۔


اَے یہُوداؔہ تیرے لِئے بھی کٹائی کا وقت مُقرّر ہے جب مَیں اپنے لوگوں کو اسِیری سے واپس لاؤُں گا۔


اور اُس کے نبی اُن کے لِئے کچّی کہگِل کرتے ہیں۔ باطِل رویا دیکھتے اور جُھوٹی فال گِیری کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے حالانکہ خُداوند نے نہیں فرمایا۔


تُو نے میری پاک چِیزوں کو ناچِیز جانا اور میرے سبتوں کو ناپاک کِیا۔


اِس لِئے تُو بنی اِسرائیل سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ کیا تُم بھی اپنے باپ دادا کی طرح ناپاک ہوتے ہو؟ اور اُن کے نفرت انگیز کاموں کی مانِند تُم بھی بدکاری کرتے ہو؟


اِس لِئے کہ تُم نے جُھوٹ بول کر صادِق کے دِل کو اُداس کِیا جِس کو مَیں نے غمگِین نہیں کِیا اور شرِیر کی مدد کی ہے تاکہ وہ اپنی جان بچانے کے لِئے اپنی بُری روِش سے باز نہ آئے۔


اور تُم نے اپنے باپ دادا سے بڑھ کر بدی کی کیونکہ دیکھو تُم میں سے ہر ایک اپنے بُرے دِل کی سختی کی پیرَوی کرتا ہے کہ میری نہ سُنے۔


اور اُن کو سُورج اور چاند اور تمام اجرامِ فلک کے سامنے جِن کو وہ دوست رکھتے اور جِن کی خِدمت و پَیروی کرتے تھے جِن سے وہ صلاح لیتے تھے اور جِن کو سِجدہ کرتے تھے بِچھائیں گے۔ وہ نہ جمع کی جائیں گی نہ دفن ہوں گی بلکہ رُویِ زمِین پر کھاد بنیں گی۔


اَے زمِین سُن! دیکھ مَیں اِن لوگوں پر آفت لاؤُں گا جو اِن کے اندیشوں کا پَھل ہے کیونکہ اِنہوں نے میرے کلام کو نہیں مانا اور میری شرِیعت کو ردّ کر دِیا ہے۔


وہ راکھ کھاتا ہے۔ فریب خُوردہ دِل نے اُس کو اَیسا گُمراہ کر دِیا ہے کہ وہ اپنی جان بچا نہیں سکتا اور نہیں کہتا کیا میرے دہنے ہاتھ میں بطالت نہیں؟


تَو بھی وہ نافرمان ہو کر تُجھ سے باغی ہُوئے اور اُنہوں نے تیری شرِیعت کو پِیٹھ پِیچھے پھینکا اور تیرے نبیوں کو جو اُن کے خِلاف گواہی دیتے تھے تاکہ اُن کو تیری طرف پِھرا لائیں قتل کِیا اور اُنہوں نے غُصّہ دِلانے کے بڑے بڑے کام کِئے۔


اور تُم اپنے باپ دادا اور اپنے بھائیوں کی مانِند مت ہو جِنہوں نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کی نافرمانی کی یہاں تک کہ اُس نے اُن کو چھوڑ دِیا کہ برباد ہو جائیں جَیسا تُم دیکھتے ہو۔


اور بنی اِسرائیل خُداوند کے حضُور پِھر بدی کرنے اور بعلیم اور عِستاراؔت اور ارام کے دیوتاؤں اور صَیدا کے دیوتاؤں اور موآب کے دیوتاؤں اور بنی عمُّون کے دیوتاؤں اور فِلستیوں کے دیوتاؤں کی پرستِش کرنے لگے اور خُداوند کو چھوڑ دِیا اور اُس کی پرستِش نہ کی۔


تب تُو اُن سے کہنا خُداوند فرماتا ہے اِس لِئے کہ تُمہارے باپ دادا نے مُجھے چھوڑ دِیا اور غَیر معبُودوں کے طالِب ہُوئے اور اُن کی عِبادت اور پرستِش کی اور مُجھے ترک کِیا اور میری شرِیعت پر عمل نہیں کِیا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دمِشق کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے جِلعاد کو کھلِیہان میں داؤنے کے آہنی اَوزار سے رَوند ڈالا ہے۔


کیونکہ وہاں کے دَولت مند ظُلم سے پُر ہیں اور اُس کے باشِندے جُھوٹ بولتے ہیں بلکہ اُن کے مُنہ میں دغاباز زُبان ہے۔


جب امصیاؔہ ادُومیوں کے قِتال سے لَوٹا تو بنی شعِیر کے دیوتاؤں کو لیتا آیا اور اُن کو نصب کِیا تاکہ وہ اُس کے معبُود ہوں اور اُن کے آگے سِجدہ کِیا اور اُن کے آگے بخُور جلایا۔


لیکن اگر تُم میری نہ سُنو گے کہ سبت کے دِن کو مُقدّس جانو اور بوجھ اُٹھا کر سبت کے دِن یروشلیِم کے پھاٹکوں میں داخِل ہونے سے باز نہ رہو تو مَیں اُس کے پھاٹکوں میں آگ سُلگاؤُں گا جو اُس کے قصروں کو بھسم کر دے گی اور ہرگِز نہ بُجھے گی۔


اُس نے رَحِم میں اپنے بھائی کی ایڑی پکڑی اور وہ اپنی توانائی کے ایّام میں خُدا سے کُشتی لڑا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات