Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 2:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اور کمان کھینچنے والا کھڑا نہ رہے گا اور تیز قدم اور سوار اپنی جان نہ بچا سکیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 تیر اَنداز کھڑا نہ رہ سکےگا، اَور تیز دَوڑنے والا فَوجی بھی بھاگ نہ پائے گا، اَور گُھڑسوار بھی اَپنی جان نہ بچا سکےگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 न तीर चलानेवाला क़ायम रहेगा। कोई नहीं बचेगा, ख़ाह पैदल दौड़नेवाला हो या घोड़े पर सवार।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 نہ تیر چلانے والا قائم رہے گا۔ کوئی نہیں بچے گا، خواہ پیدل دوڑنے والا ہو یا گھوڑے پر سوار۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 2:15
8 حوالہ جات  

اور تیری کمان تیرے بائیں ہاتھ سے چُھڑا دُوں گا اور تیرے تِیر تیرے دہنے ہاتھ سے گِرا دُوں گا۔


پِھر مَیں نے توِجُّہ کی اور دیکھا کہ دُنیا میں نہ تو دَوڑ میں تیز رفتار کو سبقت ہے نہ جنگ میں زورآور کو فتح اور نہ روٹی دانِش مند کو مِلتی ہے نہ دَولت عقل مندوں کو اور نہ عِزّت اہلِ خِرد کو بلکہ اُن سب کے لِئے وقت اور حادِثہ ہے۔


کیونکہ مِصری تو اِنسان ہیں خُدا نہیں اور اُن کے گھوڑے گوشت ہیں رُوح نہیں۔ سو جب خُداوند اپنا ہاتھ بڑھائے گا تو حِمایتی گِر جائے گا اور وہ جِس کی حِمایت کی گئی پست ہو جائے گا اور وہ سب کے سب اِکٹّھے ہلاک ہو جائیں گے۔


اِس لِئے کہ غارت گر اُس پر ہاں بابل پر چڑھ آیا ہے اور اُس کے زورآور لوگ پکڑے جائیں گے۔ اُن کی کمانیں توڑی جائیں گی کیونکہ خُداوند اِنتقام لینے والا خُدا ہے۔ وہ ضرُور بدلہ لے گا۔


اور سلطنتوں کے تخت اُلٹ دُوں گا اور قَوموں کی سلطنتوں کی توانائی نیست کر دُوں گا اور رتھوں کو سواروں سمیت اُلٹ دُوں گا اور گھوڑے اور اُن کے سوار گِر جائیں گے اور ہر شخص اپنے بھائی کی تلوار سے قتل ہو گا۔


اور وہ پہلوانوں کی طرح لڑائی میں دُشمنوں کو گلیوں کی کِیچ کی مانِند لتاڑیں گے اور وہ لڑیں گے کیونکہ خُداوند اُن کے ساتھ ہے اور سوار سراسِیمہ ہو جائیں گے۔


مَیں نے خُداوند کو مذبح کے پاس کھڑے دیکھا اور اُس نے فرمایا سُتُونوں کے سر پر مار تاکہ آستانے ہِل جائیں اور اُن سب کے سروں پر اُن کو پارہ پارہ کر دے اور اُن کے بقِیّہ کو مَیں تلوار سے قتل کرُوں گا۔ اُن میں سے ایک بھی بھاگ نہ سکے گا۔ اُن میں سے ایک بھی بچ نہ نِکلے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات