Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 2:14 - کِتابِ مُقادّس

14 تب تیز رفتار سے بھاگنے کی طاقت جاتی رہے گی اور زورآور کا زور بیکار ہو گا اور بہادُر اپنی جان نہ بچا سکے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 تیز رفتار سے دَوڑنے والا بھی نہ بچنے پایٔےگا، اَور زورآور کی طاقت جاتی رہے گی، اَور سُورما بھی اَپنی جان بچا نہ سکےگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 न तेज़रौ शख़्स भागकर बचेगा, न ताक़तवर आदमी कुछ कर पाएगा। न सूरमा अपनी जान बचाएगा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 نہ تیز رَو شخص بھاگ کر بچے گا، نہ طاقت ور آدمی کچھ کر پائے گا۔ نہ سورما اپنی جان بچائے گا،

باب دیکھیں کاپی




عاموس 2:14
9 حوالہ جات  

خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ نہ صاحِبِ حِکمت اپنی حِکمت پر اور نہ قَوی اپنی قُوّت پر اور نہ مال دار اپنے مال پر فخر کرے۔


پِھر مَیں نے توِجُّہ کی اور دیکھا کہ دُنیا میں نہ تو دَوڑ میں تیز رفتار کو سبقت ہے نہ جنگ میں زورآور کو فتح اور نہ روٹی دانِش مند کو مِلتی ہے نہ دَولت عقل مندوں کو اور نہ عِزّت اہلِ خِرد کو بلکہ اُن سب کے لِئے وقت اور حادِثہ ہے۔


کِسی بادشاہ کو فَوج کی کثرت نہ بچائے گی اور کِسی زبردست آدمی کو اُس کی بڑی طاقت رہائی نہ دے گی۔


پر شرِیروں کی آنکھیں رہ جائیں گی۔ اُن کے لِئے بھاگنے کو بھی راستہ نہ ہو گا اور دَم دے دینا ہی اُن کی اُمّید ہو گی۔


اور نہ چرواہوں کو بھاگنے کی کوئی راہ مِلے گی نہ گلّہ کے سرداروں کو بچ نِکلنے کی۔


اور شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ اور سب جنگی مَرد اُن کو دیکھ کر بھاگے اور دونوں دِیواروں کے درمِیان جو پھاٹک شاہی باغ کے برابر تھا اُس سے وہ رات ہی رات بھاگ نِکلے اور بیابان کی راہ لی۔


وہ جو زبردستوں پر ناگہانی ہلاکت لاتا ہے۔ جِس سے قلعوں پر تباہی آتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات