Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 1:9 - کِتابِ مُقادّس

9 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ صُور کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے سب لوگوں کو ادُوؔم کے حوالہ کِیا اور برادرانہ عہد کو یاد نہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں صُورؔ کے تین بَلکہ اُس کے چار گُناہوں کے باعث، مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے سَب کو اسیر کرکے اُنہیں اِدُوم کو بیچ دیا، اَور برادرانہ عہد کا لحاظ نہ کیا،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 रब फ़रमाता है, “सूर के बाशिंदों ने बार बार गुनाह किया है, इसलिए मैं उन्हें सज़ा दिए बग़ैर नहीं छोड़ूँगा। क्योंकि उन्होंने बरादराना अहद का लिहाज़ न किया बल्कि पूरी आबादियों को जिलावतन करके अदोम के हवाले कर दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 رب فرماتا ہے، ”صور کے باشندوں نے بار بار گناہ کیا ہے، اِس لئے مَیں اُنہیں سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُنہوں نے برادرانہ عہد کا لحاظ نہ کیا بلکہ پوری آبادیوں کو جلاوطن کر کے ادوم کے حوالے کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 1:9
23 حوالہ جات  

اور صُور کے بادشاہ حِیراؔم نے ایلچِیوں کو اور دیودار کی لکڑیوں اور بڑھیوں اور مِعماروں کو داؤُد کے پاس بھیجا اور اُنہوں نے داؤُد کے لِئے ایک محلّ بنایا۔


اَے خُرازِین تُجھ پر افسوس! اَے بَیت صَیدا تُجھ پر افسوس! کیونکہ جو مُعجِزے تُم میں ظاہِر ہُوئے اگر صُور اور صَیدا میں ہوتے تو وہ ٹاٹ اوڑھ کر اور خاک میں بَیٹھ کر کب کے تَوبہ کر لیتے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ ادُوؔم کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُس نے تلوار لے کر اپنے بھائی کو رگیدا اور رحم دِلی کو ترک کر دِیا اور اُس کا قہر ہمیشہ پھاڑتا رہا اور اُس کا غضب مَوقُوف نہ ہُؤا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ غزّہ کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ وہ سب لوگوں کو اسِیر کر کے لے گئے تاکہ اُن کو ادُوؔم کے حوالہ کریں۔


یہ اُس دِن کے سبب سے ہو گا جو آتا ہے کہ سب فلِستِیوں کو غارت کرے اور صُور اور صَیدا سے ہر مددگار کو جو باقی رہ گیا ہے نیست کرے کیونکہ خُداوند فلِستِیوں کو یعنی کَفتور کے جزِیرہ کے باقی لوگوں کو غارت کرے گا۔


اور صُور کے سب بادشاہوں اور صَیدا کے سب بادشاہوں اور سمُندر پار کے بحری مُمالِک کے بادشاہوں کو۔


مگر مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ عدالت کے دِن صُور اور صَیدا کا حال تُمہارے حال سے زِیادہ برداشت کے لائِق ہو گا۔


اَے خُرازِؔین تُجھ پر افسوس! اَے بَیت صَیدا تُجھ پر افسوس! کیونکہ جو مُعجِزے تُم میں ظاہِر ہُوئے اگر صُور اور صَیدا میں ظاہِر ہوتے تو وہ ٹاٹ اوڑھ کر اور خاک میں بَیٹھ کر کب کے تَوبہ کر لیتے۔


مگر عدالت میں صُور اور صَیدا کا حال تُمہارے حال سے زِیادہ برداشت کے لائِق ہو گا۔


جبل اور عمُّون اور عمالِیق۔ فلِستِین اور صُور کے باشِندے۔


تُو نے اپنی بدکرداری کی کثرت اور اپنی سَوداگری کی ناراستی سے اپنے مقدِسوں کو ناپاک کِیا ہے۔ اِس لِئے مَیں تیرے اندر سے آگ نِکالُوں گا جو تُجھے بھسم کرے گی اور مَیں تیرے سب دیکھنے والوں کی آنکھوں کے سامنے تُجھے زمِین پر راکھ کر دُوں گا۔


جِس روز تُو اُس کے مُخالِفوں کے ساتھ کھڑا تھا۔ جِس روز اجنبی اُس کے لشکر کو اسِیر کر کے لے گئے اور بیگانوں نے اُس کے پھاٹکوں سے داخِل ہو کر یروشلیِم پر قُرعہ ڈالا تُو بھی اُن کے ساتھ تھا۔


بنی آدمؔ اور خصُوصاً کُل قبائِلِ اِسرائیل کی آنکھیں خُداوند پر لگی ہیں۔ خُداوند کی طرف سے سرزمِینِ حدراؔک اور دمِشق کے خِلاف بارِ نبُوّت۔


پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا


تیرا مال و اسباب اور تیری اجناسِ تِجارت اور تیرے اہلِ جہاز و ناخُدا۔ تیرے رخنہ بندی کرنے والے اور تیرے کاروبار کے گُماشتے اور سب جنگی مَرد جو تُجھ میں ہیں اُس تمام جماعت کے ساتھ جو تُجھ میں ہے تیری تباہی کے دِن سمُندر کے وسط میں گِریں گے۔


پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات