Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 1:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور اشدُود کے باشِندوں اور اسقلُوؔن کے فرمانروا کو کاٹ ڈالُوں گا اور عقرُوؔن پر ہاتھ چلاؤُں گا اور فلِستِیوں کے باقی لوگ نیست ہو جائیں گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 مَیں شاہِ اشدُودؔ کو اَور شاہِ اشقلونؔ کو ہلاک کر دُوں گا۔ مَیں عقرونؔ کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاؤں گا، جَب تک کہ آخِری فلسطینی ہلاک نہ ہو جائے، یہی یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 अशदूद और अस्क़लून के हुक्मरानों को मैं मार डालूँगा, अक़रून पर भी हमला करूँगा। तब बचे-खुचे फ़िलिस्ती भी हलाक हो जाएंगे।” यह रब क़ादिरे-मुतलक़ का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اشدود اور اسقلون کے حکمرانوں کو مَیں مار ڈالوں گا، عقرون پر بھی حملہ کروں گا۔ تب بچے کھچے فلستی بھی ہلاک ہو جائیں گے۔“ یہ رب قادرِ مطلق کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 1:8
17 حوالہ جات  

اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں فلِستیوں پر ہاتھ چلاؤُں گا اور کریتِیوں کو کاٹ ڈالُوں گا اور سمُندر کے ساحِل کے باقی لوگوں کو ہلاک کرُوں گا۔


اور ایک اجنبی زادہ اشدُود میں تخت نشِین ہو گا اور مَیں فلِستِیوں کا فخر مِٹاؤُں گا۔


جِس سال سرجُوؔن شاہِ اسُور نے ترتان کو اشدُود کی طرف بھیجا اور اُس نے آ کر اشدُوؔد سے لڑائی کی اور اُسے فتح کر لِیا۔


مَیں جلد اُن کے دُشمنوں کو مغلُوب کر دیتا اور اُن کے مُخالِفوں پر اپنا ہاتھ چلاتا۔


اور وہ نِکلا اور فِلستیوں سے لڑا اور جات کی دِیوار کو اور یبنہ کی دِیوار کو اور اشدُود کی دِیوار کوڈھا دِیا اور اشدُود کے مُلک میں اور فِلستیوں کے درمِیان شہر تعمِیر کِئے۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے اَے تلوار تُو میرے چرواہے یعنی اُس اِنسان پر جو میرا رفِیق ہے بیدار ہو۔ چرواہے کو مار کہ گلّہ پراگندہ ہو جائے اور مَیں چھوٹوں پر ہاتھ چلاؤُں گا۔


اشدُود کے قصروں میں اور مُلکِ مِصرؔ کے قصروں میں مُنادی کرو اور کہو سامرؔیہ کے پہاڑوں پر جمع ہو جاؤ اور دیکھو اُس میں کَیسا ہنگامہ اور ظُلم ہے۔


اور مَیں تُجھ پر اپنا ہاتھ بڑھاؤُں گا اور تیری مَیل بِالکُل دُور کر دُوں گا اور اُس رانگے کو جو تُجھ میں مِلا ہے جُدا کرُوں گا۔


خُداوند کا کلام جو یَرمِیاؔہ نبی پر فلِستِیوں کی بابت نازِل ہُؤا اِس سے پیشتر کہ فرِعونؔ نے غزّہ کو فتح کِیا۔:۔


پس اَے صُور و صَیدا اور فلِستِین کے تمام علاقو میرے لِئے تُمہاری کیا حقِیقت ہے؟ کیا تُم مُجھ کو بدلہ دو گے؟ اور اگر دو گے تو مَیں وہِیں فَوراً تُمہارا بدلہ تُمہارے سر پر پھینک دُوں گا۔


پس مَیں غزّہ کی شہر پناہ پر آگ بھیجُوں گا جو اُس کے قصروں کو کھا جائے گی۔


تب یعقُوبؔ کا گھرانا آگ ہو گا اور یُوسفؔ کا گھرانا شُعلہ اور عیسَو کا گھرانا پُھوس اور وہ اُس میں بھڑکیں گے اور اُس کو کھا جائیں گے اور عیسَو کے گھرانے میں سے کوئی نہ بچے گا کیونکہ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔


اؔسقلون دیکھ کر ڈر جائے گا۔ غزّہ بھی سخت درد میں مُبتلا ہو گا۔ عقرُوؔن بھی کیونکہ اُس کی آس ٹُوٹ گئی اور غزّہ سے بادشاہی جاتی رہے گی اور اسقلوؔن بے چراغ ہو جائے گا۔


سونے کی گِلٹِیاں جو فِلستِیوں نے جُرم کی قُربانی کے طَور پر خُداوند کو گُذرانِیں وہ یہ ہیں ایک اشدُؔود کی طرف سے۔ ایک غزّہ کی طرف سے۔ ایک اسقلوؔن کی طرف سے۔ ایک جات کی طرف سے اور ایک عقرُوؔن کی طرف سے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات