Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 1:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور مَیں دمِشق کا اڑبنگا توڑُوں گا اور وادیِ آوؔن کے باشِندوں اور بَیت عدؔن کے فرمانروا کو کاٹ ڈالُوں گا اور اراؔم کے لوگ اسِیر ہو کر قِیر کو جائیں گے خُداوند فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 میں دَمشق کے پھاٹکوں کو توڑ دُوں گا؛ اَور آوِنؔ کی وادی کے بادشاہ کو اَور اُس کو جو بیت عدنؔ پر حُکمرانی کرتا ہے ہلاک کر دُوں گا اَور ارامی لوگ جَلاوطن ہوکر قیرؔ کو جایٔیں گے۔ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 मैं दमिश्क़ के कुंडे को तोड़कर बिक़अत-आवन और बैत-अदन के हुक्मरानों को मौत के घाट उतारूँगा। अराम की क़ौम जिलावतन होकर क़ीर में जा बसेगी।” यह रब का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 مَیں دمشق کے کنڈے کو توڑ کر بِقعت آون اور بیت عدن کے حکمرانوں کو موت کے گھاٹ اُتاروں گا۔ اَرام کی قوم جلاوطن ہو کر قیر میں جا بسے گی۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 1:5
14 حوالہ جات  

اور شاہِ اسُور نے اُس کی بات مانی چُنانچہ شاہِ اسُور نے دمشق پر لشکر کشی کی اور اُسے لے لِیا اور وہاں کے لوگوں کو اسِیر کر کے قِیر میں لے گیا اور رضِین کو قتل کِیا۔


خُداوند فرماتا ہے اَے بنی اِسرائیل! کیا تُم میرے لِئے اہِلِ کُوش کی اَولاد کی مانِند نہیں ہو؟ کیا مَیں اِسرائیل کو مُلکِ مِصرؔ سے اور فلِستِیوں کو کفتُور سے اور ارامیوں کو قِیر سے نہیں نِکال لایا ہُوں؟


بابل کے بہادُر لڑائی سے دست بردار اور قلعوں میں بَیٹھے ہیں۔ اُن کا زور گھٹ گیا۔ وہ عَورتوں کی مانِند ہو گئے۔ اُس کے مسکن جلائے گئے۔ اُس کے اڑبنگے توڑے گئے۔


اُس کے دروازے زمِین میں غرق ہو گئے۔ اُس نے اُس کے بینڈوں کو توڑ کر برباد کر دِیا۔ اُس کے بادشاہ اور اُمرا بے شرِیعت اقوام میں ہیں۔ اُس کے نبی بھی خُداوند کی طرف سے کوئی رویا نہیں دیکھتے۔


دیکھ تیرے اندر تیرے مَرد عَورتیں بن گئے۔ تیری مُملکت کے پھاٹک تیرے دُشمنوں کے سامنے کُھلے ہیں۔ آگ تیرے اڑبنگوں کو کھا گئی۔


لافزنوں پر تلوار ہے۔ وہ بے وُقُوف ہو جائیں گے۔ اُس کے بہادُروں پر تلوار ہے۔ وہ ڈر جائیں گے۔


خُداوند تُمہارا نجات دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ تُمہاری خاطِر مَیں نے بابل پر خرُوج کرایا اور مَیں اُن سب کو فراریوں کی حالت میں اور کَسدیوں کو بھی جو اپنے جہازوں میں للکارتے تھے لے آؤُں گا۔


کیونکہ عیلاؔم نے جنگی رتھوں اور سواروں کے ساتھ ترکش اُٹھا لِیا اور قِیر نے سِپر کا غِلاف اُتار دِیا۔


حرّان اور کنّہ اور عدؔن اور سبا کے سَوداگر اور اسُور اور کِلمد کے باشِندے تیرے ساتھ سَوداگری کرتے تھے۔


اور یرُبعاؔم کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اور اُس کی قُوّت یعنی کیونکر اُس نے لڑ کر دمشق اور حمات کو جو یہُوداؔہ کے تھے اِسرائیلؔ کے لِئے واپس لے لِیا۔ سو کیا وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟


کیونکہ اِس سے پیشتر کہ یہ لڑکا ابّا اور امّاں کہنا سِیکھے دمِشق کا مال اور سامرؔیہ کی لُوٹ کو اُٹھوا کر شاہِ اسُور کے حضُور لے جائیں گے۔


آون اور فی بست کے جوان تلوار سے قتل ہوں گے اور یہ دونوں بستِیاں اسِیری میں جائیں گی۔


اور آون کے اُونچے مقام جو اِسرائیل کا گُناہ ہیں برباد کِئے جائیں گے اور اُن کے مذبحوں پر کانٹے اور اُونٹ کٹارے اُگیں گے اور وہ پہاڑوں سے کہیں گے ہم کو چِھپا لو اور ٹِیلوں سے کہیں گے ہم پر آ گِرو۔


لیکن بَیت ایل کے طالِب نہ ہو اور جِلجاؔل میں داخِل نہ ہو اور بِیرسبع کو نہ جاؤ کیونکہ جِلجاؔل اسِیری میں جائے گا اور بَیت ایل ناچِیز ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات