Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 1:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور مَیں حزائیل کے گھرانے میں آگ بھیجُوں گا جو بِن ہدد کے قصروں کو کھا جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میں حزائیلؔ کے گھرانے پر آگ نازل کروں گا جو بِن ہددؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 चुनाँचे मैं हज़ाएल के घराने पर आग नाज़िल करूँगा, और बिन-हदद के महल नज़रे-आतिश हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 چنانچہ مَیں حزائیل کے گھرانے پر آگ نازل کروں گا، اور بن ہدد کے محل نذرِ آتش ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 1:4
20 حوالہ جات  

اور مَیں دمِشق کی شہر پناہ میں آگ بھڑکاؤُں گا جو بِن ہدد کے محلّوں کو بھسم کر دے گی۔


لیکن اگر تُم میری نہ سُنو گے کہ سبت کے دِن کو مُقدّس جانو اور بوجھ اُٹھا کر سبت کے دِن یروشلیِم کے پھاٹکوں میں داخِل ہونے سے باز نہ رہو تو مَیں اُس کے پھاٹکوں میں آگ سُلگاؤُں گا جو اُس کے قصروں کو بھسم کر دے گی اور ہرگِز نہ بُجھے گی۔


اور یہُوآؔخز کے بیٹے یہُوآؔس نے حزاؔئیل کے بیٹے بِن ہدد کے ہاتھ سے وہ شہر چِھین لِئے جو اُس نے اُس کے باپ یہُوآؔخز کے ہاتھ سے جنگ کر کے لے لِئے تھے۔ تِین بار یہُوآؔس نے اُسے شِکست دی اور اِسرائیلؔ کے شہروں کو واپس لے لِیا۔


اور خُداوند کا غُصّہ بنی اِسرائیل پر بھڑکا اور اُس نے اُن کو بار بار شاہِ اراؔم حزاؔئیل اور حزاؔئیل کے بیٹے بِن ہدد کے قابُو میں کر دِیا۔


اِس کے بعد اَیسا ہُؤا کہ بِن ہدد شاہِ اراؔم اپنی سب فَوج اِکٹّھی کر کے چڑھ آیا اور سامرِؔیہ کا مُحاصرہ کر لِیا۔


پس مَیں یہُوداؔہ پر آگ بھیجُوں گا جو یروشلیِم کے قصروں کو کھا جائے گی۔


پس مَیں مُوآؔب پر آگ بھیجُوں گا اور وہ قریوت کے قصروں کو کھا جائے گی اور مُوآؔب للکار اور نرسِنگے کی آواز اور شور و غَوغا کے درمِیان مَرے گا۔


پس مَیں ربّہ کی شہر پناہ پر آگ بھڑکاؤُں گا جو اُس کے قصروں کو لڑائی کے دِن للکار اور آندھی کے دِن گِردباد کے ساتھ کھا جائے گی۔


پس مَیں تیمان پر آگ بھیجُوں گا اور وہ بُصراؔہ کے قصروں کو کھا جائے گی۔


پس مَیں صُور کی شہر پناہ پر آگ بھیجُوں گا جو اُس کے قصروں کو کھا جائے گی۔


پس مَیں غزّہ کی شہر پناہ پر آگ بھیجُوں گا جو اُس کے قصروں کو کھا جائے گی۔


اِسرائیل نے اپنے خالِق کو فراموش کر کے بُت خانے بنائے ہیں اور یہُوداؔہ نے بُہت سے حصِین شہر تعمِیر کِئے ہیں لیکن مَیں اُس کے شہروں پر آگ بھیجُوں گا اور وہ اُن کے قصروں کو بھسم کر دے گی۔


اور مَیں ماجُوج پر اور اُن پر جو بحری مُمالِک میں امن سے سکُونت کرتے ہیں آگ بھیجُوں گا اور وہ جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


اور جب مَیں مِصرؔ میں آگ بھڑکاؤُں گا اور اُس کے سب مددگار ہلاک کِئے جائیں گے تو وہ معلُوم کریں گے کہ خُداوند مَیں ہُوں۔


تب آسا نے خُداوند کے گھر اور شاہی محلّ کے خزانوں میں سے چاندی اور سونا نِکال کر اراؔم کے بادشاہ بِن ہدد کے پاس جو دمِشق میں رہتا تھا روانہ کِیا اور کہلا بھیجا کہ


خُداوند نے اُسے فرمایا تُو اپنے راستہ لَوٹ کر دمشق کے بیابان کو جا اور جب تُو وہاں پُہنچے تو تُو حزاؔئیل کو مَسح کر کہ اراؔم کا بادشاہ ہو۔


اور سِکم کے لوگوں کی ساری شرارت خُدا نے اُن ہی کے سر پر ڈالی اور یرُبّعل کے بیٹے یُوتام کی لَعنت اُن کو لگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات