Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 9:35 - کِتابِ مُقادّس

35 تب لُدّہ اور شارُون کے سب رہنے والے اُسے دیکھ کر خُداوند کی طرف رجُوع لائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 تَب لُدّہؔ اَور شارونؔ کے سارے باشِندے اَینیاسؔ کو دیکھ کر خُداوؔند پر ایمان لایٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 जब लुद्दा और मैदानी इलाक़े शारून के तमाम रहनेवालों ने उसे देखा तो उन्होंने ख़ुदावंद की तरफ़ रुजू किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 جب لُدہ اور میدانی علاقے شارون کے تمام رہنے والوں نے اُسے دیکھا تو اُنہوں نے خداوند کی طرف رجوع کیا۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 9:35
32 حوالہ جات  

اور خُداوند کا ہاتھ اُن پر تھا اور بُہت سے لوگ اِیمان لا کر خُداوند کی طرف رجُوع ہُوئے۔


یہ بات سارے یافا میں مشہُور ہو گئی اور بُہتیرے خُداوند پر اِیمان لے آئے۔


اور وہ بسن میں جِلعاد اور اُس کے قصبوں اور شارُوؔن کی ساری نواحی میں جہاں تک اُن کی حد تھی بسے ہُوئے تھے۔


اُس میں کثرت سے کلِیاں نِکلیں گی۔ وہ شادمانی سے گا کر خُوشی کرے گا۔ لُبناؔن کی شَوکت اور کرمِل اور شارُوؔن کی زِینت اُسے دی جائے گی۔ وہ خُداوند کا جلال اور ہمارے خُدا کی حشمت دیکھیں گے۔


لیکن جب کبھی اُن کا دِل خُداوند کی طرف پِھرے گا تو وہ پردہ اُٹھ جائے گا۔


ساری دُنیا خُداوند کو یاد کرے گی اور اُس کی طرف رجُوع لائے گی اور قَوموں کے سب گھرانے تیرے حضُور سِجدہ کریں گے۔


اور گائے بَیل کے گلّوں پر جو شارُوؔن میں چرتے تھے سِطری شارُونی تھا اور سافط بِن عدلی گائے بَیل کے اُن گلّوں پر تھا جو وادیوں میں تھے۔


اِسی طرح خُداوند کا کلام زور پکڑ کر پَھیلتا اور غالِب ہوتا گیا۔


دو برس تک یِہی ہوتا رہا۔ یہاں تک کہ آسِیہ کے رہنے والوں کیا یہُودی کیا یُونانی سب نے خُداوند کا کلام سُنا۔


پس میرا فَیصلہ یہ ہے کہ جو غَیر قَوموں میں سے خُدا کی طرف رجُوع ہوتے ہیں ہم اُن کو تکلِیف نہ دیں۔


اور خُدا کا کلام پَھیلتا رہا اور یروشلِیم میں شاگِردوں کا شُمار بُہت ہی بڑھتا گیا اور کاہِنوں کی بڑی گروہ اِس دِین کے تحت میں ہو گئی۔


مگر کلام کے سُننے والوں میں سے بُہتیرے اِیمان لائے۔ یہاں تک کہ مَردوں کی تعداد پانچ ہزار کے قرِیب ہو گئی۔


کلام لے کر خُداوند کی طرف رجُوع لاؤ اور کہو ہماری تمام بدکرداری کو دُور کر اور فضل سے ہم کو قبُول فرما۔ تب ہم اپنے لبوں سے قُربانِیاں گُذرانیں گے۔


پس تُو اپنے خُدا کی طرف رجُوع لا۔ نیکی اور راستی پر قائِم اور ہمیشہ اپنے خُدا کا اُمّیدوار رہ۔


ہم اپنی راہوں کو ڈُھونڈیں اور جانچیں اور خُداوند کی طرف پِھریں۔


اَیسی بات کِس نے سُنی؟ اَیسی چِیزیں کِس نے دیکِھیں؟ کیا ایک دِن میں کوئی مُلک پَیدا ہو سکتا ہے؟ کیا یکبارگی ایک قَوم پَیدا ہو جائے گی؟ کیونکہ صِیُّون کو درد لگے ہی تھے کہ اُس کی اَولاد پَیدا ہو گئی۔


اور شارُوؔن گلّوں کا گھر ہو گا اور عکُور کی وادی بَیلوں کے بَیٹھنے کا مقام میرے اُن لوگوں کے لِئے جو میرے طالِب ہُوئے۔


زمِین کُڑھتی اور مُرجھاتی ہے۔ لُبناؔن رُسوا ہُؤا اور مُرجھا گیا۔ شارُوؔن بیابان کی مانِند ہے۔ بسن اور کرمِل بے برگ ہو گئے۔


اَے بنی اِسرائیل تُم اُس کی طرف پِھرو جِس سے تُم نے سخت بغاوت کی ہے۔


لشکر کشی کے دِن تیرے لوگ خُوشی سے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔ تیرے جوان پاک آرایش میں ہیں اور صُبح کے بطن سے شبنم کی مانِند۔


جب تُو مُصِیبت میں پڑے گا اور یہ سب باتیں تُجھ پر گُذریں گی تو آخِری دِنوں میں تُو خُداوند اپنے خُدا کی طرف پِھرے گا اور اُس کی مانے گا۔


اور اپنے کپڑوں کو نہیں بلکہ دِلوں کو چاک کر کے خُداوند اپنے خُدا کی طرف مُتوجّہِ ہو کیونکہ وہ رحِیم و مِہربان قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی ہے اور عذاب نازِل کرنے سے باز رہتا ہے۔


اور بنی الفعل عِبر اور مِشعاؔم اور سامر تھے اِسی نے اُونو اور لُد اور اُس کے دیہات کو آباد کِیا۔


لود اور حادِید اور اونو کی اَولاد سات سَو پچِّیس۔


لُود اور حادِید اور اونو کے لوگ سات سَو اِکِّیس۔


اور لُود اور اونو یعنی کاریگروں کی وادی میں رہتے تھے۔


اور خُدا کی حمد کرتے اور سب لوگوں کو عزِیز تھے اور جو نجات پاتے تھے اُن کو خُداوند ہر روز اُن میں مِلا دیتا تھا۔


پطرؔس نے اُس سے کہا اَے اَینیاؔس یِسُوعؔ مسِیح تُجھے شِفا دیتا ہے۔ اُٹھ آپ اپنا بِستر بِچھا۔ وہ فوراً اُٹھ کھڑا ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات