Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 21:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور جب وہ دِن گُذر گئے تو اَیسا ہُؤا کہ ہم نِکل کر روانہ ہُوئے اور سب نے بِیوِیوں اور بچّوں سمیت ہم کو شہر کے باہر تک پُہنچایا۔ پِھر ہم نے سمُندر کے کنارے گُھٹنے ٹیک کر دُعا کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جَب سات دِن گزر گئے، تو ہم وہاں سے آگے جانے کے لیٔے نکلے۔ سارے شاگرد بیوی بچّوں سمیت شہر کے باہر تک ہمارے ساتھ ہو لیٔے، اَور سمُندر کے کنارے پہُنچ کر ہم نے گھُٹنے ٹیک کر دعا کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 जब हम एक हफ़ते के बाद जहाज़ पर वापस चले गए तो पूरी जमात बाल-बच्चों समेत हमारे साथ शहर से निकलकर साहिल तक आई। वहीं हमने घुटने टेककर दुआ की

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جب ہم ایک ہفتے کے بعد جہاز پر واپس چلے گئے تو پوری جماعت بال بچوں سمیت ہمارے ساتھ شہر سے نکل کر ساحل تک آئی۔ وہیں ہم نے گھٹنے ٹیک کر دعا کی

باب دیکھیں کاپی




اعمال 21:5
15 حوالہ جات  

اُس نے یہ کَہہ کر گُھٹنے ٹیکے اور اُن سب کے ساتھ دُعا کی۔


پطرس نے سب کو باہر کر دِیا اور گُھٹنے ٹیک کر دُعا کی۔ پِھر لاش کی طرف مُتوجّہ ہو کر کہا اَے تبِیتا اُٹھ! پس اُس نے آنکھیں کھول دِیں اور پطرس کو دیکھ کر اُٹھ بَیٹھی۔


اور خاص کر اِس بات پر غمگین تھے جو اُس نے کہی تھی کہ تُم پِھر میرا مُنہ نہ دیکھو گے۔ پِھر اُسے جہاز تک پُہنچایا۔


پس کلِیسیا نے اُن کو روانہ کِیا اور وہ غَیر قَوموں کے رجُوع لانے کا بیان کرتے ہُوئے فینِیکے اور سامرؔیہ سے گُذرے اور سب بھائِیوں کو بُہت خُوش کرتے گئے۔


آؤ ہم جُھکیں اور سِجدہ کریں! اور اپنے خالق خُداوند کے حضُور گُھٹنے ٹیکیں۔


لیکن بھائِیوں نے فَوراً راتوں رات پَولُس اور سِیلاؔس کو بِیرِیّہ میں بھیج دِیا۔ وہ وہاں پُہنچ کر یہُودِیوں کے عِبادت خانہ میں گئے۔


اور ایک کوڑھی نے اُس کے پاس آ کر اُس کی مِنّت کی اور اُس کے سامنے گُھٹنے ٹیک کر اُس سے کہا اگر تُو چاہے تو مُجھے پاک صاف کر سکتا ہے۔


اور کھانے والے عَورتوں اور بچّوں کے سِوا پانچ ہزار مَرد کے قرِیب تھے۔


اور سارا یہُوداؔہ اپنے بچّوں اور بِیویوں اور لڑکوں سمیت خُداوند کے حضُور کھڑا رہا۔


اور اَیسا ہُؤا کہ جب سُلیماؔن خُداوند سے یہ سب مُناجات کر چُکا تو وہ خُداوند کے مذبح کے سامنے سے جہاں وہ اپنے ہاتھ آسمان کی طرف پَھیلائے ہُوئے گُھٹنے ٹیکے تھا اُٹھا۔


اور اُس دِن اُنہوں نے بُہت سی قُربانِیاں چڑھائِیں اور خُوشی کی کیونکہ خُدا نے اَیسی خُوشی اُن کو بخشی کہ وہ نِہایت شادمان ہُوئے اور عَورتوں اور بچّوں نے بھی خُوشی منائی سو یروشلیِم کی خُوشی کی آواز دُور تک سُنائی دیتی تھی۔


اور اگر خُداوند کی پرستِش تُم کو بُری معلُوم ہوتی ہو تو آج ہی تُم اُسے جِس کی پرستِش کرو گے چُن لو۔ خواہ وہ وُہی دیوتا ہوں جِن کی پرستِش تُمہارے باپ دادا بڑے دریا کے اُس پار کرتے تھے یا اموریوں کے دیوتا ہوں جِن کے مُلک میں تُم بسے ہو۔ اب رہی میری اور میرے گھرانے کی بات سو ہم تو خُداوند کی پرستِش کریں گے۔


اور وہ اُن سے بمُشکِل الگ ہو کر کوئی پتّھر کا ٹپّہ آگے بڑھا اور گُھٹنے ٹیک کر یُوں دُعا کرنے لگا کہ


چُنانچہ جو کُچھ مُوسیٰ نے حُکم دِیا تھا اُس میں سے ایک بات بھی اَیسی نہ تھی جِسے یشُوع نے بنی اِسرائیل کی ساری جماعت اور عَورتوں اور بال بچّوں اور اُن مُسافِروں کے سامنے جو اُن کے ساتھ مِل کر رہتے تھے نہ پڑھا ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات