Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 21:3 - کِتابِ مُقادّس

3 جب کُپُرؔس نظر آیا تو اُسے بائیں ہاتھ چھوڑ کر سُورؔیہ کو چلے اور صُور میں اُترے کیونکہ وہاں جہاز کا مال اُتارنا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جَب ہماری نظر جَزِیرہ سائپرسؔ پر پڑی، تو ہم سے بائیں ہاتھ چھوڑکر مُلکِ سِیریؔا کے لیٔے روانہ ہویٔے۔ ہم صُورؔ میں اُتر پڑے کیونکہ وہاں ہمارے سمُندری جہاز سے مال اُتارنا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जब क़ुबरुस दूर से नज़र आया तो हम उसके जुनूब में से गुज़रकर शाम के शहर सूर पहुँच गए जहाँ जहाज़ को अपना सामान उतारना था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جب قبرص دُور سے نظر آیا تو ہم اُس کے جنوب میں سے گزر کر شام کے شہر صور پہنچ گئے جہاں جہاز کو اپنا سامان اُتارنا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 21:3
22 حوالہ جات  

وہاں سے ہم روانہ ہُوئے اور کُپرُؔس کی آڑ میں ہو کر چلے اِس لِئے کہ ہوا مُخالِف تھی۔


اور قَیصرؔیہ سے بھی بعض شاگِرد ہمارے ساتھ چلے اور ایک قدِیم شاگِرد مَنَاسوؔن کُپری کو ساتھ لے آئے تاکہ ہم اُس کے ہاں مِہمان ہوں۔


اور وہ صُور اور صَیدا کے لوگوں سے نِہایت ناخُوش تھا۔ پس وہ ایک دِل ہو کر اُس کے پاس آئے اور بادشاہ کے حاجِب بلَستُس کو اپنی طرف کر کے صُلح چاہی۔ اِس لِئے کہ اُن کے مُلک کو بادشاہ کے مُلک سے رَسد پُہنچتی تھی۔


اور یُوسفؔ نام ایک لاوی تھا جِس کا لَقب رسُولوں نے برنباؔس یعنی نصِیحت کا بیٹا رکھّا تھا اور جِس کی پَیدایش کُپُرؔس کی تھی۔


اور اُس کی شُہرت تمام سُورؔیہ میں پھیل گئی اور لوگ سب بِیماروں کو جو طرح طرح کی بِیمارِیوں اور تکلِیفوں میں گرِفتار تھے اور اُن کو جِن میں بدرُوحیں تِھیں اور مِرگی والوں اور مفلُوجوں کو اُس کے پاس لائے اور اُس نے اُن کو اچّھا کِیا۔


پس پَولُس بُہت دِن وہاں رہ کر بھائِیوں سے رُخصت ہُؤا اور چُونکہ اُس نے مَنّت مانی تھی۔ اِس لِئے کِنخریہؔ میں سر مُنڈایا اور جہاز پر سُوریہ کو روانہ ہُؤا اور پرِسکِلّہ اور اَکوِلہ اُس کے ساتھ تھے۔


اور کلِیسیاؤں کو مضبُوط کرتا ہُؤا سُورؔیہ اور کِلِکیہ سے گُذرا۔


پس اُن میں اَیسی سخت تکرار ہُوئی کہ ایک دُوسرے سے جُدا ہو گئے اور برنباؔس مرقس کو لے کر جہاز پر کُپرُؔس کو روانہ ہُؤا۔


اور اِن کے ہاتھ یہ لِکھ بھیجا کہ انطاکِیہ اور سُورؔیہ اور کِلِکیہ کے رہنے والے بھائِیوں کو جو غَیر قَوموں میں سے ہیں رسُولوں اور بزُرگ بھائِیوں کا سلام پُہنچے۔


پس وہ رُوحُ القُدس کے بھیجے ہُوئے سِلُوکیہؔ کو گئے اور وہاں سے جہاز پر کُپرُؔس کو چلے۔


پس جو لوگ اُس مُصِیبت سے پراگندہ ہو گئے تھے جو ستِفَنُس کے باعِث پڑی تھی وہ پِھرتے پِھرتے فینِیکے اور کُپرُؔس اور انطاؔکِیہ میں پُہنچے مگر یہُودِیوں کے سِوا اَور کِسی کو کلام نہ سُناتے تھے۔


اَے خُرازِؔین تُجھ پر افسوس! اَے بَیت صَیدا تُجھ پر افسوس! کیونکہ جو مُعجِزے تُم میں ظاہِر ہُوئے اگر صُور اور صَیدا میں ظاہِر ہوتے تو وہ ٹاٹ اوڑھ کر اور خاک میں بَیٹھ کر کب کے تَوبہ کر لیتے۔


یہ پہلی اِسم نوِیسی سُورؔیہ کے حاکِم کورنِیُس کے عہد میں ہُوئی۔


اَے خُرازِین تُجھ پر افسوس! اَے بَیت صَیدا تُجھ پر افسوس! کیونکہ جو مُعجِزے تُم میں ظاہِر ہُوئے اگر صُور اور صَیدا میں ہوتے تو وہ ٹاٹ اوڑھ کر اور خاک میں بَیٹھ کر کب کے تَوبہ کر لیتے۔


اُس وقت داؤُد کے گھرانے کو یہ خبر دی گئی کہ ارام اِفرائِیم کے ساتھ مُتحِد ہے۔ پس اُس کے دِل نے اور اُس کے لوگوں کے دِلوں نے یُوں جُنبِش کھائی جَیسے جنگل کے درخت آندھی سے جُنبِش کھاتے ہیں۔


مَیں رہب اور بابل کا یُوں ذِکر کرُوں گا کہ وہ میرے جاننے والوں میں ہیں۔ فلِستِین اور صُور اور کُوش کو دیکھو۔ یہ وہاں پَیدا ہُؤا تھا۔


اور صُور کی بیٹی ہدیہ لے کر حاضر ہو گی۔ قَوم کے دَولت مند تیری رضا جوئی کریں گے۔


تب داؤُد نے دمشق کے ارام میں سِپاہِیوں کی چَوکِیاں بِٹھائِیں سو ارامی بھی داؤُد کے خادِم بن کر ہدئے لانے لگے اور خُداوند نے داؤُد کو جہاں کہِیں وہ گیا فتح بخشی۔


اور بنی اِسرائیل خُداوند کے حضُور پِھر بدی کرنے اور بعلیم اور عِستاراؔت اور ارام کے دیوتاؤں اور صَیدا کے دیوتاؤں اور موآب کے دیوتاؤں اور بنی عمُّون کے دیوتاؤں اور فِلستیوں کے دیوتاؤں کی پرستِش کرنے لگے اور خُداوند کو چھوڑ دِیا اور اُس کی پرستِش نہ کی۔


پِھر ایک جہاز سِیدھا فینِیکے کو جاتا ہُؤا مِلا اور اُس پر سوار ہو کر روانہ ہُوئے۔


اور ہم صُور سے جہاز کا سفر تمام کر کے پَتُلمِیس میں پُہنچے اور بھائِیوں کو سلام کِیا اور ایک دِن اُن کے ساتھ رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات