Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 20:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور عِیدِ فطِیر کے دِنوں کے بعد ہم فِلّپی سے جہاز پر روانہ ہو کر پانچ دِن کے بعد تروآؔس میں اُن کے پاس پُہنچے اور سات دِن وہِیں رہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 لیکن ہم عید فطیر کے بعد فِلپّی سے جہاز میں روانہ ہویٔے اَور پانچ دِن بعد تروآسؔ میں اُن سے جا ملے اَور سات دِن تک وہاں رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 बेख़मीरी रोटी की ईद के बाद हम फ़िलिप्पी के क़रीब जहाज़ पर सवार हुए और पाँच दिन के बाद उनके पास त्रोआस पहुँच गए। वहाँ हम सात दिन रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 بےخمیری روٹی کی عید کے بعد ہم فلپی کے قریب جہاز پر سوار ہوئے اور پانچ دن کے بعد اُن کے پاس تروآس پہنچ گئے۔ وہاں ہم سات دن رہے۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 20:6
18 حوالہ جات  

جب دیکھا کہ یہ بات یہُودِیوں کو پسند آئی تو پطرؔس کو بھی گرِفتار کر لِیا اور یہ عِیدِ فطِیر کے دِن تھے۔


اور وہاں سے فِلِپّی میں پُہنچے جو مَکِدُنیہ کا شہر اور اُس قِسمت کا صدر اور رُومِیوں کی بستی ہے اور ہم چند روز اُس شہر میں رہے۔


عِیدِ فطیر کو ماننا۔ اُس میں میرے حُکم کے مُطابِق ابیب مہینے کے مُقرّرہ وقت پر سات دِن تک بے خمِیری روٹیاں کھانا (کیونکہ اُسی مہینے میں تُو مِصرؔ سے نِکلا تھا) اور کوئی میرے آگے خالی ہاتھ نہ آئے۔


جو چوغہ مَیں تروآؔس میں کرپُس کے ہاں چھوڑ آیا ہُوں جب تُو آئے تو وہ اور کِتابیں خاص کر رَقّ کے طُومار لیتا آئِیو۔


تُو بے خمِیری روٹی کی عِید مانا کرنا۔ میرے حُکم کے مُطابِق سات دِن تک ابیب کے مہِینے میں وقتِ مُعیّنہ پر بے خمِیری روٹیاں کھانا کیونکہ ماہِ ابیب میں تُو مِصرؔ سے نِکلا تھا۔


بلکہ تُم کو معلُوم ہی ہے کہ باوجُود پیشتر فِلِپّی میں دُکھ اُٹھانے اور بے عِزّت ہونے کے ہم کو اپنے خُدا میں یہ دِلیری حاصِل ہُوئی کہ خُدا کی خُوشخبری بڑی جاں فشانی سے تُمہیں سُنائیں۔


مسِیح یِسُوع کے بندوں پَولُس اور تِیمُتِھیُس کی طرف سے فِلِپّی کے سب مُقدّسوں کے نام جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہیں نِگہبانوں اور خادِموں سمیت۔


وہاں ہم کو بھائی مِلے اور اُن کی مِنّت سے ہم سات دِن اُن کے پاس رہے اور اِسی طرح رُومہ تک گئے۔


دُوسرے دِن ہم روانہ ہو کر قَیصرؔیہ میں آئے اور فِلِپُّس مُبشر کے گھر جو اُن ساتوں میں سے تھا اُتر کر اُس کے ساتھ رہے۔


جب شاگِردوں کو تلاش کر لِیا تو ہم سات روز وہاں رہے۔ اُنہوں نے رُوح کی معرفت پَولُس سے کہا کہ یروشلِیم میں قدَم نہ رکھنا۔


پس وہ مُوسیہ سے گُذر کر تروآؔس میں آئے۔


اُس کے رویا دیکھتے ہی ہم نے فَوراً مَکِدُنیہ میں جانے کا اِرادہ کِیا کیونکہ ہم اِس سے یہ سمجھے کہ خُدا نے اُنہیں خُوشخبری دینے کے لِئے ہم کو بُلایا ہے۔


یہ آگے جا کر تروآؔس میں ہماری راہ دیکھتے رہے۔


کیونکہ پَولُس نے یہ ٹھان لِیا تھا کہ اِفِسُس کے پاس سے گُذرے اَیسا نہ ہو کہ اُسے آسِیہ میں دیر لگے۔ اِس لِئے کہ وہ جلدی کرتا تھا کہ اگر ہو سکے تو پِنتیکُست کا دِن یروشلِیم میں ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات