Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 20:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور پُرُس کا بیٹا سوپَترُس جو بیرِیہ کا تھا اور تھِسّلنِیکیوں میں سے ارِسترؔخُس اور سِکُندُؔس اور گَیُس جو دِربے کا تھا اور تِیمُتِھیُس اور آسِیہ کا تُخِکس اور ترُفِمُس آسِیہ تک اُس کے ساتھ گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 پُرُسؔ کا بیٹا سوپَتُرسؔ جو بیریّؔہ کا رہنے والا تھا، اَور تھِسلُنِیکے شہر کے ارِسترخُسؔ اَور سِکُندُسؔ اَور دربؔے کا، گیُسؔ اَور تِیمُتھِیُس اَور آسیہؔ کے تُخِکسؔ اَور تُرِفمُسؔ، آسیہؔ تک پَولُسؔ کے ہم سفر رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 उसके कई हमसफ़र थे : बेरिया से पुरुस का बेटा सोपतरुस, थिस्सलुनीके से अरिस्तरख़ुस और सिकुंदुस, दिरबे से गयुस, तीमुथियुस और सूबा आसिया से तुख़िकुस और त्रुफ़िमुस।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اُس کے کئی ہم سفر تھے: بیریہ سے پُرس کا بیٹا سوپترس، تھسلُنیکے سے ارسترخس اور سکندس، دربے سے گیُس، تیمُتھیُس اور صوبہ آسیہ سے تُخِکُس اور ترفمس۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 20:4
29 حوالہ جات  

اور تمام شہر میں ہَلچَل پڑ گئی اور لوگوں نے گَیُس اور ارِسترؔخُس مَکِدُنیہ والوں کو جو پَولُس کے ہم سفر تھے پکڑ لِیا اور ایک دِل ہو کر تماشا گاہ کو دَوڑے۔


اِراستُس کُرِنتھُس میں رہا اور ترُفِمُس کو مَیں نے میلیتُس میں بِیمار چھوڑا۔


اور تُخِکس جو پِیارا بھائی اور خُداوند میں دِیانت دار خادِم ہے تُمہیں سب باتیں بتا دے گا تاکہ تُم بھی میرے حال سے واقِف ہو جاؤ کہ مَیں کِس طرح رہتا ہُوں۔


جب مَیں تیرے پاس اَرتِماؔس یا تخِؔکُس کو بھیجُوں تو میرے پاس نِیکُپُلؔس آنے کی کوشِش کرنا کیونکہ مَیں نے وہیں جاڑا کاٹنے کا قصد کر لِیا ہے۔


تخِکُس کو مَیں نے اِفِسُس بھیج دِیا ہے۔


پِیارا بھائی اور دِیانت دار خادِم تُخِکس جو خُداوند میں ہم خِدمت ہے میرا سارا حال تُمہیں بتا دے گا۔


کیونکہ اُنہوں نے اِس سے پہلے ترُفِمُس اِفِسی کو اُس کے ساتھ شہر میں دیکھا تھا۔ اُسی کی بابت اُنہوں نے خیال کِیا کہ پَولُس اُسے ہَیکل میں لے آیا ہے۔


پِھر وہ دِربے اور لُسترؔہ میں بھی پُہنچا۔ تو دیکھو وہاں تِیمُتِھیُس نام ایک شاگِرد تھا۔ اُس کی ماں تو یہُودی تھی جو اِیمان لے آئی تھی مگر اُس کا باپ یُونانی تھا۔


تو وہ اِس سے واقِف ہو کر لُکااُنیہ کے شہروں لُسترؔہ اور دِربے اور اُن کے گِردونواح میں بھاگ گئے۔


اِرِسترؔخُس جو میرے ساتھ قَید ہے تُم کو سلام کہتا ہے اور برنباؔس کا رِشتہ کا بھائی مرقس (جِس کی بابت تُمہیں حُکم مِلے تھے اگر وہ تُمہارے پاس آئے تو اُس سے اچھّی طرح مِلنا)۔


مُجھ بزُرگ کی طرف سے اُس پیارے گِیُس کے نام جِس سے مَیں سچّی مُحبّت رکھتا ہُوں۔


اور مرقسؔ اور اَرِسترؔخُس اور دیماؔس اور لُوقؔا جو میرے ہم خِدمت ہیں تُجھے سلام کہتے ہیں۔


پِیارے فرزند تِیمُتِھیُس کے نام۔ فضل۔ رَحم اور اِطمِینان خُدا باپ اور ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ کی طرف سے تُجھے حاصِل ہوتا رہے۔


پَولُس کی طرف سے جو ہمارے مُنّجی خُدا اور ہمارے اُمّیدگاہ مسِیح یِسُوعؔ کے حُکم سے مسِیح یِسُوعؔ کا رسُول ہے۔


مُجھے خُداوند یِسُوعؔ میں اُمّید ہے کہ تِیمُتِھیُس کو تُمہارے پاس جلد بھیجُوں گا تاکہ تُمہارا اَحوال دریافت کر کے میری بھی خاطِر جمع ہو۔


کیونکہ خُدا کا بیٹا یِسُوعؔ مسِیح جِس کی مُنادی ہم نے یعنی مَیں نے اور سِلوانُس اور تِیمُتِھیُس نے تُم میں کی اُس میں ہاں اور نہیں دونوں نہ تِھیں بلکہ اُس میں ہاں ہی ہاں ہُوئی۔


پَولُس کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے مسِیح یِسُوع کا رسُول ہے اور بھائی تِیمُتِھیُس کی طرف سے خُدا کی اُس کلِیسیا کے نام جو کُرِنتھُس میں ہے اور تمام اَخیہ کے سب مُقدّسوں کے نام۔


گیُس میرا اور ساری کلِیسیا کا مِہمان دار تُمہیں سلام کہتا ہے۔ اِراستُس شہر کا خزانچی اور بھائی کوارتُس تُم کو سلام کہتے ہیں۔


میرا ہم خِدمت تِیمُتِھیُس اور میرے رِشتہ دار لُوکِیُس اور یاسوؔن اور سوسِپطرُؔس تُمہیں سلام کہتے ہیں۔


اور ہم ادرمُتیُّم کے ایک جہاز پر جو آسیہ کے کنارے کی بندرگاہوں میں جانے کو تھا سوار ہو کر روانہ ہُوئے اور تِھسّلُنِیکے کا ارِسترؔخُس مَکِدُنی ہمارے ساتھ تھا۔


پِھر وہ امفِپُلِس اور اَپُلّونیہ ہو کر تھِسّلُنِیکے میں آئے جہاں یہُودِیوں کا ایک عِبادت خانہ تھا۔


مگر جب شاگِرد اُس کے گِرداگِرد آ کھڑے ہُوئے تو وہ اُٹھ کر شہر میں آیا اور دُوسرے دِن برنباؔس کے ساتھ دِربے کو چلا گیا۔


حالانکہ ہم پارتھی اور مادی اور عِیلامی اور مسوپتامِیہ اور یہُودیہ اور کپَّدُکیہ اور پُنطُس اور آسِیہ۔


اور وہ فرُوؔگیہ اور گِلَتیہ کے عِلاقہ میں سے گُزرے کیونکہ رُوحُ القُدس نے اُنہیں آسیہ میں کلام سُنانے سے منع کِیا۔


جب تھِسّلُنِیکے کے یہُودِیوں کو معلُوم ہُؤا کہ پَولُس بِیرِؔیّہ میں بھی خُدا کا کلام سُناتا ہے تو وہاں بھی جا کر لوگوں کو اُبھارا اور اُن میں کَھلبلی ڈالی۔


کیونکہ پَولُس نے یہ ٹھان لِیا تھا کہ اِفِسُس کے پاس سے گُذرے اَیسا نہ ہو کہ اُسے آسِیہ میں دیر لگے۔ اِس لِئے کہ وہ جلدی کرتا تھا کہ اگر ہو سکے تو پِنتیکُست کا دِن یروشلِیم میں ہو۔


جب وہ اُس کے پاس آئے تو اُن سے کہا تُم خُود جانتے ہو کہ پہلے ہی دِن سے کہ مَیں نے آسِیہ میں قدم رکھّا ہر وقت تُمہارے ساتھ کِس طرح رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات