Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 20:37 - کِتابِ مُقادّس

37 اور وہ سب بُہت روئے اور پَولُس کے گلے لگ لگ کر اُس کے بوسے لِئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 وہ سَب بہت روئے اَور گلے مِل کر پَولُسؔ کے بوسے لیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 सब ख़ूब रोए और उसको गले लगा लगाकर बोसे दिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 سب خوب روئے اور اُس کو گلے لگا لگا کر بوسے دیئے۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 20:37
17 حوالہ جات  

اور تیرے آنسُوؤں کو یاد کر کے رات دِن تیری مُلاقات کا مُشتاق رہتا ہُوں تاکہ خُوشی سے بھر جاؤں۔


اور وہ اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔ اِس کے بعد نہ مَوت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہ و نالہ نہ درد۔ پہلی چِیزیں جاتی رہیِں۔


پاک بوسہ کے ساتھ سب بھائِیوں کو سلام کرو۔


آپس میں پاک بوسہ لے کر سلام کرو۔


سب بھائی تُمہیں سلام کہتے ہیں۔ پاک بوسہ لے کر آپس میں سلام کرو۔


آپس میں پاک بوسہ لے کر ایک دُوسرے کو سلام کرو۔ مسِیح کی سب کلِیسیائیں تُمہیں سلام کہتی ہیں۔


پس وہ اُٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا۔ وہ ابھی دُور ہی تھا کہ اُسے دیکھ کر اُس کے باپ کو ترس آیا اور دَوڑ کر اُس کو گلے لگا لِیا اور چُوما۔


کیونکہ جو برّہ تخت کے بیچ میں ہے وہ اُن کی گلّہ بانی کرے گا اور اُنہیں آبِ حیات کے چشموں کے پاس لے جائے گا اور خُدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔


جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خُوشی کے ساتھ کاٹیں گے۔


اور جب اُنہوں نے دُور سے نِگاہ کی اور اُسے نہ پہچانا تو وہ چِلاّ چِلاّ کر رونے لگے اور ہر ایک نے اپنا پَیراہن چاک کِیا اور اپنے سر کے اُوپر آسمان کی طرف دُھول اُڑائی۔


جب عزرا خُدا کے گھر کے آگے رو رو کر اور اَوندھے مُنہ گِر کر دُعا اور اِقرار کر رہا تھا تو اِسرائیل میں سے مَردوں اور عَورتوں اور بچّوں کی ایک بُہت بڑی جماعت اُس کے پاس فراہم ہو گئی اور لوگ پُھوٹ پُھوٹ کررو رہے تھے۔


اَے خُداوند مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں یاد فرما کہ مَیں تیرے حضُور سچّائی اور پُورے دِل سے چلتا رہا ہُوں اور جو تیری نظر میں بھلا ہے وُہی کِیا ہے اور حِزقیاؔہ زار زار رویا۔


اور داؤُد کوہِ زَیتُوؔن کی چڑھائی پر چڑھنے لگا اور روتا جا رہا تھا۔ اُس کا سر ڈھکا تھا اور وہ ننگے پاؤں چل رہا تھا اور وہ سب لوگ جو اُس کے ساتھ تھے اُن میں سے ہر ایک نے اپنا سر ڈھانک رکھّا تھا۔ وہ اُوپر چڑھتے اور روتے جاتے تھے۔


جُوں ہی وہ چھوکرا چلا گیا داؤُد جنُوب کی طرف سے نِکلا اور زمِین پر اَوندھا ہو کر تِین بار سِجدہ کِیا اور اُنہوں نے آپس میں ایک دُوسرے کو چُوما اور باہم روئے پر داؤُد بُہت رویا۔


اور یُوسفؔ اپنا رتھ تیّار کروا کے اپنے باپ اِسرائیل کے اِستِقبال کے لِئے جشن کو گیا اور اُس کے پاس جا کر اُس کے گلے سے لِپٹ گیا اور وہِیں لِپٹا ہُؤا دیر تک روتا رہا۔


اور وہ اپنے بھائی بِنیمِینؔ کے گلے لگ کر رویا اور بِنیمِینؔ بھی اُس کے گلے لگ کر رویا۔


سو وہ بَیلوں کو چھوڑ کر ایلیّاہؔ کے پِیچھے دَوڑا اور کہنے لگا مُجھے اپنے باپ اور اپنی ماں کو چُوم لینے دے پِھر مَیں تیرے پِیچھے ہو لُوں گا۔ اُس نے اُس سے کہا کہ لَوٹ جا۔ مَیں نے تُجھ سے کیا کِیا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات