Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 17:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اُس وقت بھائِیوں نے فَوراً پَولُس کو روانہ کِیا کہ سمُندر کے کنارے تک چلا جائے لیکن سِیلاؔس اور تِیمُتِھیُس وہِیں رہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اِس پر بھائیوں نے فوراً پَولُسؔ کو ساحِل سمُندر کی طرف روانہ کر دیا، لیکن سِیلاسؔ اَور تِیمُتھِیُس بیریّؔہ ہی میں ٹھہرے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 इस पर भाइयों ने पौलुस को फ़ौरन साहिल पर भेज दिया, लेकिन सीलास और तीमुथियुस बेरिया में पीछे रह गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اِس پر بھائیوں نے پولس کو فوراً ساحل پر بھیج دیا، لیکن سیلاس اور تیمُتھیُس بیریہ میں پیچھے رہ گئے۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 17:14
16 حوالہ جات  

لیکن بھائِیوں نے فَوراً راتوں رات پَولُس اور سِیلاؔس کو بِیرِیّہ میں بھیج دِیا۔ وہ وہاں پُہنچ کر یہُودِیوں کے عِبادت خانہ میں گئے۔


لیکن جب تُم کو ایک شہر میں ستائیں تو دُوسرے کو بھاگ جاؤ کیونکہ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ تُم اِسرائیلؔ کے سب شہروں میں نہ پِھر چُکو گے کہ اِبنِ آدمؔ آ جائے گا۔


پِھر وہ دِربے اور لُسترؔہ میں بھی پُہنچا۔ تو دیکھو وہاں تِیمُتِھیُس نام ایک شاگِرد تھا۔ اُس کی ماں تو یہُودی تھی جو اِیمان لے آئی تھی مگر اُس کا باپ یُونانی تھا۔


اور بھائِیوں کو جب یہ معلُوم ہُؤا تو اُسے قَیصرؔیہ میں لے گئے اور تَرسُس کو روانہ کر دِیا۔


لیکن رات کو اُس کے شاگِردوں نے اُسے لے کر ٹوکرے میں بِٹھایا اور دِیوار پر سے لٹکا کر اُتار دِیا۔


مَیں نے تُجھے کریتے میں اِس لِئے چھوڑا تھا کہ تُو باقی ماندہ باتوں کو درُست کرے اور میرے حُکم کے مُطابِق شہر بہ شہر اَیسے بزُرگوں کو مُقرّر کرے۔


جِس طرح مَیں نے مَکِدُنیہ جاتے وقت تُجھے نصِیحت کی تھی کہ اِفِسُس میں رہ کر بعض شخصوں کو حُکم کر دے کہ اَور طرح کی تعلِیم نہ دیں۔


جب تِین مہِینے رہ کر سُورؔیہ کی طرف جہاز پر روانہ ہونے کو تھا تو یہُودِیوں نے اُس کے برخِلاف سازِش کی۔ پِھر اُس کی یہ صلاح ہُوئی کہ مَکِدُنیہ ہو کر واپس جائے۔


پس اپنے خِدمت گُذاروں میں سے دو شخص یعنی تِیمُتِھیُس اور اِراستُس کو مَکِدُنیہ میں بھیج کر آپ کُچھ عرصہ آسِیہ میں رہا۔


اِس پر رسُولوں اور بزُرگوں نے ساری کلِیسیا سمیت مُناسِب جانا کہ اپنے میں سے چند شخص چُن کر پَولُس اور برنباؔس کے ساتھ انطاکِیہ کو بھیجیں یعنی یہُوداؔہ کو جو برسبّا کہلاتا ہے اور سِیلاؔس کو۔ یہ شخص بھائِیوں میں مُقدِّم تھے۔


اور اُس نے اُن سے کہا کہ پہاڑ کو چل دو تا نہ ہو کہ پِیچھا کرنے والے تُم کو مِل جائیں اور تِین دِن تک وہِیں چِھپے رہنا جب تک پِیچھا کرنے والے لَوٹ نہ آئیں۔ اِس کے بعد اپنا راستہ لینا۔


اور اُن ہی دِنوں پطرؔس بھائِیوں میں جو تخمِیناً ایک سَو بِیس شخصوں کی جماعت تھی کھڑا ہو کر کہنے لگا۔


اُن میں سے بعض نے مان لِیا اور پَولُس اور سِیلاؔس کے شرِیک ہُوئے اور خُدا پرست یُونانِیوں کی ایک بڑی جماعت اور بُہتیری شرِیف عَورتیں بھی اُن کی شرِیک ہُوئِیں۔


اور جب اُنہیں نہ پایا تو یاسوؔن اور کئی اَور بھائِیوں کو شہر کے حاکِموں کے پاس چِلاّتے ہُوئے کھینچ لے گئے کہ وہ شخص جِنہوں نے جہان کو باغی کر دِیا یہاں بھی آئے ہیں۔


اور پَولُس کے رہبر اُسے اتھینے تک لے گئے اور سِیلاؔس اور تِیمُتِھیُس کے لِئے یہ حُکم لے کر روانہ ہُوئے کہ جہاں تک ہو سکے جَلد میرے پاس آؤ۔


اور جب سِیلاؔس اور تِیمُتِھیُس مَکِدُنیہ سے آئے تو پَولُس کلام سُنانے کے جوش سے مجبُور ہو کر یہُودِیوں کے آگے گواہی دے رہا تھا کہ یِسُوع ہی مسِیح ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات