Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 16:29 - کِتابِ مُقادّس

29 وہ چراغ منگوا کر اندر جا کُودا اور کانپتا ہُؤا پَولُس اور سِیلاؔس کے آگے گِرا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 داروغہ نے چراغ منگوایا اَور اَندر دَوڑکر گیا اَور کانپتا ہُوا پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ کے سامنے سَجدہ میں گِر پڑا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 दारोग़े ने चराग़ मँगवा लिया और भागकर अंदर आया। लरज़ते लरज़ते वह पौलुस और सीलास के सामने गिर गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 داروغے نے چراغ منگوا لیا اور بھاگ کر اندر آیا۔ لرزتے لرزتے وہ پولس اور سیلاس کے سامنے گر گیا۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 16:29
13 حوالہ جات  

دیکھ مَیں شَیطان کے اُن جماعت والوں کو تیرے قابُو میں کر دُوں گا جو اپنے آپ کو یہُودی کہتے ہیں اور ہیں نہیں بلکہ جُھوٹ بولتے ہیں۔ دیکھ مَیں اَیسا کرُوں گا کہ وہ آ کر تیرے پاؤں میں سِجدہ کریں گے اور جانیں گے کہ مُجھے تُجھ سے مُحبّت ہے۔


اور جب وہ راست بازی اور پرہیزگاری اور آیندہ عدالت کا بیان کر رہا تھا تو فیلِکس نے دہشت کھا کر جواب دِیا کہ اِس وقت تو جا۔ فُرصت پا کر تُجھے پِھر بُلاؤں گا۔


مَیں یہ فرمان جاری کرتا ہُوں کہ میری مُملکت کے ہر ایک صُوبہ کے لوگ دانی ایل کے خُدا کے حضُور ترسان و لرزان ہوں کیونکہ وُہی زِندہ خُدا ہے اور ہمیشہ قائِم ہے اور اُس کی سلطنت لازوال ہے اور اُس کی مُملکت ابد تک رہے گی۔


لیکن خُداوند سچّا خُدا ہے۔ وہ زِندہ خُدا اور ابدی بادشاہ ہے۔ اُس کے قہر سے زمِین تھرتھراتی ہے اور قَوموں میں اُس کے قہر کی تاب نہیں۔


خُداوند فرماتا ہے کیا تُم مُجھ سے نہیں ڈرتے؟ کیا تُم میرے حضُور میں تھرتھراؤ گے نہیں جِس نے ریت کو سمُندر کی حد پر ابدی حُکم سے قائِم کِیا کہ وہ اُس سے آگے نہیں بڑھ سکتا اور ہر چند اُس کی لہریں اُچھلتی ہیں تَو بھی غالِب نہیں آتِیں اور ہر چند شور کرتی ہیں تَو بھی اُس سے تجاوُز نہیں کر سکتِیں؟


خُداوند کی بات سُنو اَے تُم جو اُس کے کلام سے کانپتے ہو! تُمہارے بھائی جو تُم سے کِینہ رکھتے ہیں اور میرے نام کی خاطِر تُم کو خارِج کر دیتے ہیں کہتے ہیں خُداوند کی تمجِید کرو تاکہ ہم تُمہاری خُوشی کو دیکھیں لیکن وُہی شرمِندہ ہوں گے۔


کیونکہ یہ سب چِیزیں تو میرے ہاتھ نے بنائِیں اور یُوں مَوجُود ہُوئِیں خُداوند فرماتا ہے لیکن مَیں اُس شخص پر نِگاہ کرُوں گا۔ اُسی پر جو غرِیب اور شِکستہ دِل ہے اور میرے کلام سے کانپ جاتا ہے۔


اور تیرے غارت گروں کے بیٹے تیرے سامنے جُھکتے ہُوئے آئیں گے اور تیری تحقِیر کرنے والے سب تیرے قدموں پر گِریں گے اور وہ تیرا نام خُداوند کا شہر اِسرائیل کے قُدُّوس کا صِیُّون رکھّیں گے۔


میرا جِسم تیرے خَوف سے کانپتا ہے اور مَیں تیرے احکام سے ڈرتا ہُوں۔


خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ قَومیں کانپیں۔ وہ کرُّوبیوں پر بَیٹھتا ہے۔ زمِین لرزے۔


جب اُس کے مالِکوں نے دیکھا کہ ہماری کمائی کی اُمّید جاتی رہی تو پَولُس اور سِیلاؔس کو پکڑ کر حاکِموں کے پاس چَوک میں کِھینچ لے گئے۔


لیکن پَولُس نے بڑی آواز سے پُکار کر کہا کہ اپنے تئِیں نُقصان نہ پُہنچا کیونکہ ہم سب مَوجُود ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات