Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 16:25 - کِتابِ مُقادّس

25 آدھی رات کے قرِیب پَولُس اور سِیلاؔس دُعا کر رہے اور خُدا کی حمد کے گِیت گا رہے تھے اور قَیدی سُن رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 آدھی رات کے قریب جَب پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ دعا میں مشغُول تھے اَور خُدا کی حَمد و ثنا کر رہے تھے اَور دُوسرے قَیدی سُن رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 अब ऐसा हुआ कि पौलुस और सीलास आधी रात के क़रीब दुआ कर रहे और अल्लाह की तमजीद के गीत गा रहे थे और बाक़ी क़ैदी सुन रहे थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 اب ایسا ہوا کہ پولس اور سیلاس آدھی رات کے قریب دعا کر رہے اور اللہ کی تمجید کے گیت گا رہے تھے اور باقی قیدی سن رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 16:25
38 حوالہ جات  

اَے میرے بھائِیو! جب تُم طرح طرح کی آزمایشوں میں پڑو۔


تیری صداقت کے احکام کے لِئے مَیں آدھی رات کو تیرا شُکر کرنے کو اُٹُھوں گا۔


اور صِرف یہی نہیں بلکہ مُصِیبتوں میں بھی فخر کریں یہ جان کر کہ مُصِیبت سے صبر پَیدا ہوتا ہے۔


مُجھے رات کو اپنا گِیت یاد آتا ہے۔ مَیں اپنے دِل ہی میں سوچتا ہُوں۔ میری رُوح بڑی تفتِیش میں لگی ہے۔


اُس نے اپنی بشرِیّت کے دِنوں میں زور زور سے پُکار کر اور آنسُو بہا بہا کر اُسی سے دُعائیں اور اِلتجائیں کِیں جو اُس کو مَوت سے بچا سکتا تھا اور خُدا ترسی کے سبب سے اُس کی سُنی گئی۔


اور آپس میں مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گایا کرو اور دِل سے خُداوند کے لِئے گاتے بجاتے رہا کرو۔


اب مَیں اُن دُکھوں کے سبب سے خُوش ہُوں جو تُمہاری خاطِر اُٹھاتا ہُوں اور مسِیح کی مُصِیبتوں کی کمی اُس کے بدن یعنی کلِیسیا کی خاطِر اپنے جِسم میں پُوری کِئے دیتا ہُوں۔


اُمّید میں خُوش۔ مُصِیبت میں صابِر۔ دُعا کرنے میں مشغُول رہو۔


اور مُصِیبت کے دِن مُجھ سے فریاد کر۔ مَیں تُجھے چُھڑاؤُں گا اور تُو میری تمجِید کرے گا۔


پر کوئی نہیں کہتا کہ خُدا میرا خالِق کہاں ہے جو رات کے وقت نغمے عِنایت کرتا ہے۔


تب تُم گِیت گاؤ گے جَیسے اُس رات گاتے ہو جب مُقدّس عِید مناتے ہو اور دِل کی اَیسی خُوشی ہو گی جَیسی اُس شخص کی جو بانسری لِئے ہُوئے خِرامان ہو کہ خُداوند کے پہاڑ میں اِسرائیل کی چٹان کے پاس جائے۔


مَیں بُہتوں کے لِئے حیرت کا باعِث ہُوں لیکن تُو میری مُحکم پناہ گاہ ہے۔


مَیں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔ اُس کی سِتایش ہمیشہ میری زُبان پر رہے گی۔


اگر مسِیح کے نام کے سبب سے تُمہیں ملامت کی جاتی ہے تو تُم مُبارک ہو کیونکہ جلال کا رُوح یعنی خُدا کا رُوح تُم پر سایہ کرتا ہے۔


اور اگر مُجھے تُمہارے اِیمان کی قُربانی اور خِدمت کے ساتھ اپنا خُون بھی بہانا پڑے تَو بھی خُوش ہُوں اور تُم سب کے ساتھ خُوشی کرتا ہُوں۔


غمگینوں کی مانِند ہیں لیکن ہمیشہ خُوش رہتے ہیں۔ کَنگالوں کی مانِند ہیں مگر بُہتیروں کو دَولت مند کر دیتے ہیں۔ ناداروں کی مانِند ہیں تَو بھی سب کُچھ رکھتے ہیں۔


پس وہ عدالت سے اِس بات پر خُوش ہو کر چلے گئے کہ ہم اُس نام کی خاطِر بے عِزّت ہونے کے لائِق تو ٹھہرے۔


اب اَے یشُوع سردار کاہِن سُن تُو اور تیرے رفِیق جو تیرے سامنے بَیٹھے ہیں۔ وہ اِس بات کا اِیما ہیں کہ مَیں اپنے بندہ یعنی شاخ کو لانے والا ہُوں۔


اَے خُداوند! رات کو مَیں نے تیرا نام یاد کِیا ہے اور تیری شرِیعت پر عمل کِیا ہے۔


تَو بھی دِن کو خُداوند اپنی شفقت دِکھائے گا اور رات کو مَیں اُس کا گِیت گاؤُں گا بلکہ اپنی حیات کے خُدا سے دُعا کرُوں گا۔


پِھر وہ سخت پریشانی میں مُبتلا ہو کر اَور بھی دِل سوزی سے دُعا کرنے لگا اور اُس کا پسِینہ گویا خُون کی بڑی بڑی بُوندیں ہو کر زمِین پر ٹپکتا تھا۔


وہ مُجھے پُکارے گا اور مَیں اُسے جواب دُوں گا۔ مَیں مُصِیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا۔ مَیں اُسے چُھڑاؤُں گا اور عِزّت بخشُوں گا۔


اپنی مُصِیبت کے دِن مَیں نے خُداوند کو ڈھُونڈا۔ میرے ہاتھ رات کو پَھیلے رہے اور ڈِھیلے نہ ہُوئے۔ میری جان کو تسکِین نہ ہُوئی۔


اگر تُم میں کوئی مُصِیبت زدہ ہو تو دُعا کرے۔ اگر خُوش ہو تو حمد کے گِیت گائے۔


اَے میرے خُدا! مَیں دِن کو پُکارتا ہُوں پر تُو جواب نہیں دیتا اور رات کو بھی اور خاموش نہیں ہوتا۔


اِس پر رسُولوں اور بزُرگوں نے ساری کلِیسیا سمیت مُناسِب جانا کہ اپنے میں سے چند شخص چُن کر پَولُس اور برنباؔس کے ساتھ انطاکِیہ کو بھیجیں یعنی یہُوداؔہ کو جو برسبّا کہلاتا ہے اور سِیلاؔس کو۔ یہ شخص بھائِیوں میں مُقدِّم تھے۔


جب اُس کے مالِکوں نے دیکھا کہ ہماری کمائی کی اُمّید جاتی رہی تو پَولُس اور سِیلاؔس کو پکڑ کر حاکِموں کے پاس چَوک میں کِھینچ لے گئے۔


اور اُس نے رات کو اُسی گھڑی اُنہیں لے جا کر اُن کے زخم دھوئے اور اُسی وقت اپنے سب لوگوں سمیت بپتِسمہ لِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات