Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 16:2 - کِتابِ مُقادّس

2 وہ لُسترؔہ اور اکُنیُم کے بھائِیوں میں نیک نام تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تِیمُتھِیُس، لُسترہؔ اَور اِکُنِیُم کے مسیحی بھائیوں میں نیک نام تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 लुस्तरा और इकुनियुम के भाइयों ने उस की अच्छी रिपोर्ट दी,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 لسترہ اور اکنیُم کے بھائیوں نے اُس کی اچھی رپورٹ دی،

باب دیکھیں کاپی




اعمال 16:2
14 حوالہ جات  

اور تُو بچپن سے اُن پاک نوِشتوں سے واقِف ہے جو تُجھے مسِیح یِسُوع پر اِیمان لانے سے نجات حاصِل کرنے کے لِئے دانائی بخش سکتے ہیں۔


اور نیک کاموں میں مشہُور ہو۔ بچّوں کی تربِیّت کی ہو۔ پردیسِیوں کے ساتھ مِہمان نوازی کی ہو۔ مُقدّسوں کے پاؤں دھوئے ہوں۔ مُصِیبت زدوں کی مدد کی ہو اور ہر نیک کام کرنے کے دَرپے رہی ہو۔


کیونکہ اُسی کی بابت بزُرگوں کے حق میں اچھّی گواہی دی گئی۔


یعنی اَیسے دُکھوں میں جو انطاکِیہ اور اِکُنیُم اور لُسترؔہ میں مُجھ پر پڑے اور اَور دُکھوں میں بھی جو مَیں نے اُٹھائے ہیں مگر خُداوند نے مُجھے اُن سب سے چُھڑا لِیا۔


اور باہر والوں کے نزدِیک بھی نیک نام ہونا چاہیے تاکہ ملامت میں اور اِبلِیس کے پھندے میں نہ پھنسے۔


پس وہ قَید خانہ سے نِکل کر لُدِیہ کے ہاں گئے اور بھائِیوں سے مِل کر اُنہیں تسلّی دی اور روانہ ہُوئے۔


اور وہ اُس شہر میں خُوشخبری سُنا کر اور بُہت سے شاگِرد کر کے لُسترؔہ اور اکُنیُم اور انطاکِیہ کو واپس آئے۔


یہ اپنے پاؤں کی خاک اُن کے سامنے جھاڑ کر اکُنیُمؔ کو گئے۔


پس اَے بھائِیو! اپنے میں سے سات نیک نام شخصوں کو چُن لو جو رُوح اور دانائی سے بھرے ہُوئے ہوں کہ ہم اُن کو اِس کام پر مُقرّر کریں۔


اِسی طرح بعض اچھّے کام بھی ظاہِر ہوتے ہیں اور جو اَیسے نہیں ہوتے وہ بھی چِھپ نہیں سکتے۔


اور اُن ہی دِنوں پطرؔس بھائِیوں میں جو تخمِیناً ایک سَو بِیس شخصوں کی جماعت تھی کھڑا ہو کر کہنے لگا۔


اور اکُنیُم میں اَیسا ہُؤا کہ وہ ساتھ ساتھ یہُودِیوں کے عِبادت خانہ میں گئے اور اَیسی تقرِیر کی کہ یہُودِیوں اور یُونانِیوں دونوں کی ایک بڑی جماعت اِیمان لے آئی۔


تو وہ اِس سے واقِف ہو کر لُکااُنیہ کے شہروں لُسترؔہ اور دِربے اور اُن کے گِردونواح میں بھاگ گئے۔


لیکن تُم اُس کی پُختگی سے واقِف ہو کہ جَیسے بیٹا باپ کی خِدمت کرتا ہے وَیسے ہی اُس نے میرے ساتھ خُوشخبری پَھیلانے میں خِدمت کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات