Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 15:17 - کِتابِ مُقادّس

17 تاکہ باقی آدمی یعنی سب قَومیں جو میرے نام کی کہلاتی ہیں خُداوند کو تلاش کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 تاکہ باقی اِنسان خُداوؔند کی تلاش کریں، تاکہ باقی لوگ یعنی سَب غَیریہُودی جو خُداوؔند کے نام کے کَہلاتے ہیں، وُہی خُداوؔند جو یہ کام کرےگا یہ اُسی خُدا کا قول ہے‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 ताकि लोगों का बचा-खुचा हिस्सा और वह तमाम क़ौमें मुझे ढूँडें जिन पर मेरे नाम का ठप्पा लगा है। यह रब का फ़रमान है, और वह यह करेगा भी’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 تاکہ لوگوں کا بچا کھچا حصہ اور وہ تمام قومیں مجھے ڈھونڈیں جن پر میرے نام کا ٹھپا لگا ہے۔ یہ رب کا فرمان ہے، اور وہ یہ کرے گا بھی‘

باب دیکھیں کاپی




اعمال 15:17
32 حوالہ جات  

اور اُس وقت بُہت سی قَومیں خُداوند سے میل کریں گی اور میری اُمّت ہوں گی اور مَیں تیرے اندر سکُونت کرُوں گا۔ تب تُو جانے گی کہ ربُّ الافواج نے مُجھے تیرے پاس بھیجا ہے۔


جو میرے طالِب نہ تھے مَیں اُن کی طرف مُتوجّہِ ہُؤا۔ جِنہوں نے مُجھے ڈُھونڈا نہ تھا مُجھے پا لِیا۔ مَیں نے ایک قَوم سے جو میرے نام سے نہیں کہلاتی تھی فرمایا دیکھ مَیں حاضِر ہُوں۔


اور مَیں اُس کو اُس سرزمِین میں اپنے لِئے بوؤُں گا اور لورُؔحامہ پر رحم کرُوں گا اور لوعمّی سے کہُوں گا تُم میرے لوگ ہو اور وہ کہیں گے اَے ہمارے خُدا!


کیونکہ آفتاب کے طلُوع سے غرُوب تک قَوموں میں میرے نام کی تمجِید ہو گی اور ہر جگہ میرے نام پر بخُور جلائیں گے اور پاک ہدئے گُذرانیں گے کیونکہ قَوموں میں میرے نام کی تمجِید ہو گی ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


اَے خُداوند میری قُوّت اور میرے گڑھ اور مُصِیبت کے دِن میں میری پناہ گاہ! دُنیا کے کناروں سے قَومیں تیرے پاس آ کر کہیں گی کہ فی الحقِیقت ہمارے باپ دادا نے محض جُھوٹ کی مِیراث حاصِل کی یعنی بُطلان اور بے سُود چِیزیں۔


ہر ایک کو جو میرے نام سے کہلاتا ہے اور جِس کو مَیں نے اپنے جلال کے لِئے خلق کِیا جِسے مَیں نے پَیدا کِیا ہاں جِسے مَیں ہی نے بنایا۔


تُو کیوں اِنسان کی مانِند ہکّا بکّا ہے اور اُس بہادُر کی مانِند جو رہائی نہیں دے سکتا؟ بہر حال اَے خُداوند! تُو تو ہمارے درمِیان ہے اور ہم تیرے نام سے کہلاتے ہیں۔ تُو ہم کو ترک نہ کر۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ لوگ یسّی کی اُس جڑ کے طالِب ہوں گے جو لوگوں کے لِئے ایک نِشان ہے اور اُس کی آرام گاہ جلالی ہو گی۔


یہُوداؔہ سے سلطنت نہیں چھُوٹے گی اور نہ اُس کی نسل سے حُکُومت کا عصا موقُوف ہو گا۔ جب تک شِیلوؔہ نہ آئے اور قَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی


اور تیری نسل کے وسِیلہ سے زمِین کی سب قَومیں برکت پائیں گی کیونکہ تُو نے میری بات مانی۔


اور یعقُوب کا بقِیّہ بُہت سی اُمّتوں کے لِئے اَیسا ہو گا جَیسے خُداوند کی طرف سے اوس اور گھاس پر بارِش جو نہ اِنسان کا اِنتظار کرتی ہے اور نہ بنی آدمؔ کے لِئے ٹھہرتی ہے۔


تاکہ وہ ادُوؔم کے بقِیّہ اور اُن سب قَوموں پر جو میرے نام سے کہلاتی ہیں قابِض ہوں اِس کو وقُوع میں لانے والا خُداوند فرماتا ہے۔


اور جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا کیونکہ کوہِ صِیُّون اور یروشلیِم میں جَیسا خُداوند نے فرمایا ہے بچ نِکلنے والے ہوں گے اور باقی لوگوں میں وہ جِن کو خُداوند بُلاتا ہے۔


اَے خُداوند سُن۔ اَے خُداوند مُعاف فرما۔ اَے خُداوند سُن لے اور کُچھ کر۔ اَے میرے خُدا اپنے نام کی خاطِر دیر نہ کر کیونکہ تیرا شہر اور تیرے لوگ تیرے ہی نام سے کہلاتے ہیں۔


اور زمِین کے تمام باشِندے ناچِیز گِنے جاتے ہیں اور وہ آسمانی لشکر اور اہلِ زمِین کے ساتھ جو کُچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اُس کا ہاتھ روک سکے یا اُس سے کہے کہ تُو کیا کرتا ہے؟


اور اُس نے یہ مثل بھی شرُوع کی اور کہنے لگا:- ہائے افسوس! جب خُدا یہ کرے گا تو کَون جِیتا بچے گا؟


اِس طرح وہ میرے نام کو بنی اِسرائیل پر رکھّیں اور مَیں اُن کو برکت بخشُوں گا۔


اور وہ فرِشتہ جِس نے مُجھے سب بلاؤں سے بچایا اِن لڑکوں کو برکت دے اور جو میرا اور میرے باپ دادا ابرہامؔ اور اِضحاقؔ کا نام ہے اُسی سے یہ نامزد ہوں! اور زمِین پر نِہایت کثرت سے بڑھ جائیں۔


اور دُنیا کی سب قَومیں یہ دیکھ کر کہ تُو خُداوند کے نام سے کہلاتا ہے تُجھ سے ڈر جائیں گی۔


ہم تو اُن کی مانِند ہُوئے جِن پر تُو نے کبھی حُکُومت نہ کی اور جو تیرے نام سے نہیں کہلاتے۔


کیا وہ اُس بزُرگ نام پر کُفر نہیں بَکتے جِس سے تُم نامزد ہو؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات