Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 13:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور سَلَمِیسؔ میں پُہنچ کر یہُودِیوں کے عِبادت خانوں میں خُدا کا کلام سُنانے لگے اور یُوحنّاؔ اُن کا خادِم تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جَب وہ سَلَمِیسؔ پہُنچے، تو وہاں یہُودی عبادت گاہوں میں خُدا کا کلام سُنانے لگے۔ یُوحنّا اُن کے ساتھ خادِم کے طور پر مَوجُود تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 जब वह सलमीस शहर पहुँचे तो उन्होंने यहूदियों के इबादतख़ानों में जाकर अल्लाह का कलाम सुनाया। यूहन्ना मरक़ुस मददगार के तौर पर उनके साथ था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جب وہ سلمیس شہر پہنچے تو اُنہوں نے یہودیوں کے عبادت خانوں میں جا کر اللہ کا کلام سنایا۔ یوحنا مرقس مددگار کے طور پر اُن کے ساتھ تھا۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 13:5
20 حوالہ جات  

اور وہ پِرگہؔ سے چل کر پِسِدیہؔ کے انطاکِیہؔ میں پُہنچے اور سبت کے دِن عِبادت خانہ میں جا بَیٹھے۔


پَولُسؔ اور برنباؔس دِلیر ہو کر کہنے لگے کہ ضرُور تھا کہ خُدا کا کلام پہلے تُمہیں سُنایا جائے لیکن چُونکہ تُم اُس کو ردّ کرتے ہو اور اپنے آپ کو ہمیشہ کی زِندگی کے ناقابِل ٹھہراتے ہو تو دیکھو ہم غَیر قَوموں کی طرف مُتوجِّہ ہوتے ہیں۔


پِھر وہ عِبادت خانہ میں جا کر تِین مہِینے تک دِلیری سے بولتا اور خُدا کی بادشاہی کی بابت بحث کرتا اور لوگوں کو قائِل کرتا رہا۔


اور وہ ہر سبت کو عِبادت خانہ میں بحث کرتا اور یہُودِیوں اور یُونانِیوں کو قائِل کرتا تھا۔


اِس لِئے وہ عِبادت خانہ میں یہُودِیوں اور خُدا پرستوں سے اور چَوک میں جو مِلتے تھے اُن سے روز بحث کِیا کرتا تھا۔


اور اکُنیُم میں اَیسا ہُؤا کہ وہ ساتھ ساتھ یہُودِیوں کے عِبادت خانہ میں گئے اور اَیسی تقرِیر کی کہ یہُودِیوں اور یُونانِیوں دونوں کی ایک بڑی جماعت اِیمان لے آئی۔


اور اِس پر غَور کر کے اُس یُوحنّا کی ماں مریمؔ کے گھر آیا جو مرقس کہلاتا ہے۔ وہاں بُہت سے آدمی جمع ہو کر دُعا کر رہے تھے۔


اور فوراً عِبادت خانوں میں یِسُوعؔ کی مُنادی کرنے لگا کہ وہ خُدا کا بیٹا ہے۔


صِرف لُوقا میرے پاس ہے۔ مرقس کو ساتھ لے کر آ جا کیونکہ خِدمت کے لِئے وہ میرے کام کا ہے۔


اِرِسترؔخُس جو میرے ساتھ قَید ہے تُم کو سلام کہتا ہے اور برنباؔس کا رِشتہ کا بھائی مرقس (جِس کی بابت تُمہیں حُکم مِلے تھے اگر وہ تُمہارے پاس آئے تو اُس سے اچھّی طرح مِلنا)۔


اور برنباؔس کی صلاح تھی کہ یُوحنّا کو جو مرقس کہلاتا ہے اپنے ساتھ لے چلیں۔


اور برنباؔس اور ساؤُل اپنی خِدمت پُوری کر کے اور یُوحنّا کو جو مرقس کہلاتا ہے ساتھ لے کر یروشلِیم سے واپس آئے۔


تب وہ اُس کے پِیچھے سے لَوٹ گیا اور اُس نے اُس جوڑی بَیل کو لے کر ذبح کِیا اور اُن ہی بَیلوں کے سامان سے اُن کا گوشت اُبالا اور لوگوں کو دِیا اور اُنہوں نے کھایا۔ تب وہ اُٹھا اور ایلیّاہؔ کے پِیچھے روانہ ہُؤا اور اُس کی خِدمت کرنے لگا۔


تُم میں اَیسا نہ ہو گا بلکہ جو تُم میں بڑا ہونا چاہے وہ تُمہارا خادِم بنے۔


لیکن یہُوؔسفط نے کہا کیا خُداوند کے نبِیوں میں سے کوئی یہاں نہیں ہے تاکہ اُس کے وسِیلہ سے ہم خُداوند کی مرضی دریافت کریں؟ اور شاہِ اِسرائیلؔ کے خادِموں میں سے ایک نے جواب دِیا کہ الِیشع بِن سافط یہاں ہے جو ایلیّاہؔ کے ہاتھ پر پانی ڈالتا تھا۔


جب اُس نے یہ دیکھا تو اُٹھ کر اپنی جان بچانے کو بھاگا اور بیرسبع میں جو یہُوداؔہ کا ہے آیا اور اپنے خادِم کو وہِیں چھوڑا۔


اور مُوسیٰؔ اور اُس کا خادِم یشُوؔع اُٹھے اور مُوسیٰؔ خُدا کے پہاڑ کے اُوپر گیا۔


پس اپنے خِدمت گُذاروں میں سے دو شخص یعنی تِیمُتِھیُس اور اِراستُس کو مَکِدُنیہ میں بھیج کر آپ کُچھ عرصہ آسِیہ میں رہا۔


اور تمام شہر میں ہَلچَل پڑ گئی اور لوگوں نے گَیُس اور ارِسترؔخُس مَکِدُنیہ والوں کو جو پَولُس کے ہم سفر تھے پکڑ لِیا اور ایک دِل ہو کر تماشا گاہ کو دَوڑے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات