Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-تیمتھیس 1:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور مُجھے تیرا وہ بے رِیا اِیمان یاد دِلایا گیا ہے جو پہلے تیری نانی لُوئِس اور تیری ماں یُونِیکے رکھتی تِھیں اور مُجھے یقِین ہے کہ تُو بھی رکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 مُجھے تیرا وہ سچّا ایمان یاد آتا ہے جو پہلے تیری نانی لُوئِسؔ اَور تیری ماں یُونیکےؔ کا تھا اَور مُجھے یقین ہے کہ وُہی ایمان تیرا بھی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 मुझे ख़ासकर आपका मुख़लिस ईमान याद है जो पहले आपकी नानी लूइस और माँ यूनीके रखती थीं। और मुझे यक़ीन है कि आप भी यही ईमान रखते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 مجھے خاص کر آپ کا مخلص ایمان یاد ہے جو پہلے آپ کی نانی لوئس اور ماں یوُنیکے رکھتی تھیں۔ اور مجھے یقین ہے کہ آپ بھی یہی ایمان رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-تیمتھیس 1:5
25 حوالہ جات  

حُکم کا مقصد یہ ہے کہ پاک دِل اور نیک نِیّت اور بے رِیا اِیمان سے مُحبّت پَیدا ہو۔


پِھر وہ دِربے اور لُسترؔہ میں بھی پُہنچا۔ تو دیکھو وہاں تِیمُتِھیُس نام ایک شاگِرد تھا۔ اُس کی ماں تو یہُودی تھی جو اِیمان لے آئی تھی مگر اُس کا باپ یُونانی تھا۔


اگر تُو بھائِیوں کو یہ باتیں یاد دِلائے گا تو مسِیح یِسُوع کا اچھّا خادِم ٹھہرے گا اور اِیمان اور اُس اچھّی تعلِیم کی باتوں سے جِس کی تُو پَیروی کرتا آیا ہے پروَرِش پاتا رہے گا۔


اور تُو بچپن سے اُن پاک نوِشتوں سے واقِف ہے جو تُجھے مسِیح یِسُوع پر اِیمان لانے سے نجات حاصِل کرنے کے لِئے دانائی بخش سکتے ہیں۔


اور اَے میرے بھائِیو! مَیں خُود بھی تُمہاری نِسبت یقِین رکھتا ہُوں کہ تُم آپ نیکی سے معمُور اور تمام مَعرفت سے بھرے ہو اور ایک دُوسرے کو نصِیحت بھی کر سکتے ہو۔


لیکن اَے عزِیزو! اگرچہ ہم یہ باتیں کہتے ہیں تَو بھی تُمہاری نِسبت اِن سے بِہتر اور نجات والی باتوں کا یقِین کرتے ہیں۔


اِسی باعِث سے مَیں یہ دُکھ بھی اُٹھاتا ہُوں لیکن شرماتا نہیں کیونکہ جِس کا مَیں نے یقِین کِیا ہے اُسے جانتا ہُوں اور مُجھے یقِین ہے کہ وہ میری امانت کی اُس دِن تک حِفاظت کر سکتا ہے۔


پاکِیزگی سے۔ عِلم سے۔ تحمُّل سے۔ مِہربانی سے رُوحُ القُدس سے۔ بے رِیا مُحبّت سے۔


کیونکہ مُجھ کو یقِین ہے کہ خُدا کی جو مُحبّت ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ میں ہے اُس سے ہم کو نہ مَوت جُدا کر سکے گی نہ زِندگی۔


اور اُس کو کامِل اِعتقاد ہُؤا کہ جو کُچھ اُس نے وعدہ کِیا ہے وہ اُسے پُورا کرنے پر بھی قادِر ہے۔


آہ! اَے خُداوند! مَیں تیرا بندہ ہُوں۔ مَیں تیرا بندہ تیری لَونڈی کا بیٹا ہُوں۔ تُو نے میرے بندھن کھولے ہیں۔


میری طرف متوجُّہ ہو اور مُجھ پر رحم کر۔ اپنے بندہ کو اپنی قُوّت بخش اور اپنی لَونڈی کے بیٹے کو بچا لے۔


یہ سب اِیمان کی حالت میں مَرے اور وعدہ کی ہُوئی چِیزیں نہ پائیں مگر دُور ہی سے اُنہیں دیکھ کر خُوش ہُوئے اور اِقرار کِیا کہ ہم زمِین پر پردیسی اور مُسافِر ہیں۔


مُجھے معلُوم ہے بلکہ خُداوند یِسُوعؔ میں مُجھے یقِین ہے کہ کوئی چِیز بِذاتہِ حَرام نہیں لیکن جو اُس کو حَرام سمجھتا ہے اُس کے لِئے حَرام ہے۔


کوئی تو ایک دِن کو دُوسرے سے افضل جانتا ہے اور کوئی سب دِنوں کو برابر جانتا ہے۔ ہر ایک اپنے دِل میں پُورا اِعتقاد رکھّے۔


چُنانچہ بادشاہ جِس سے مَیں دِلیرانہ کلام کرتا ہُوں یہ باتیں جانتا ہے اور مُجھے یقِین ہے کہ اِن باتوں میں سے کوئی اُس سے چِھپی نہیں کیونکہ یہ ماجرا کہِیں کونے میں نہیں ہُؤا۔


یِسُوعؔ نے نتن ایل کو اپنی طرف آتے دیکھ کر اُس کے حق میں کہا دیکھو! یہ فی الحقِیقت اِسرائیلی ہے۔ اِس میں مکر نہیں۔


اور خُداوند فرماتا ہے کہ باوُجُود اِس سب کے اُس کی بے وفا بہن یہُوداؔہ سچّے دِل سے میری طرف نہ پِھری بلکہ رِیاکاری سے۔


خُداوند سے عداوت رکھنے والے اُس کے تابِع ہو جاتے اور اِن کا زمانہ ہمیشہ تک بنا رہتا۔


مُجھے رات کو اپنا گِیت یاد آتا ہے۔ مَیں اپنے دِل ہی میں سوچتا ہُوں۔ میری رُوح بڑی تفتِیش میں لگی ہے۔


خُدا سے کہو تیرے کام کیا ہی مُہِیب ہیں؟ تیری بڑی قُدرت کے باعِث تیرے دُشمن عاجِزی کریں گے۔


مَیں پَیدایش ہی سے تُجھ پر چھوڑا گیا۔ میری ماں کے پیٹ ہی سے تُو میرا خُدا ہے۔


میرا نام سُنتے ہی وہ میری فرمانبرداری کریں گے۔ پردیسی میرے تابِع ہو جائیں گے۔


اَے خُداوند! حق کو سُن۔ میری فریاد پر توجُّہ کر۔ میری دُعا پر جو بے رِیا لبوں سے نِکلتی ہے کان لگا۔


چُونکہ تُم نے حق کی تابِع داری سے اپنے دِلوں کو پاک کِیا ہے جِس سے بھائِیوں کی بے رِیا مُحبّت پَیدا ہُوئی اِس لِئے دِل و جان سے آپس میں بُہت مُحبّت رکھّو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات