Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 8:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اور یہوؔیدع کا بیٹا بِنایاؔہ کریتِیوں اور فلیتِیوں کا سردار تھا اور داؤُد کے بیٹے کاہِن تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کریتیوں اَور پِلیتھیوں کا مُنشی تھا؛ اَور داویؔد کے بیٹے کاہِنؔ تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 बिनायाह बिन यहोयदा दाऊद के ख़ास दस्ते बनाम करेतीओ-फ़लेती का कप्तान था। दाऊद के बेटे इमाम थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 بِنایاہ بن یہویدع داؤد کے خاص دستے بنام کریتی و فلیتی کا کپتان تھا۔ داؤد کے بیٹے امام تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 8:18
18 حوالہ جات  

ہم نے کریتِیوں کے جنُوب میں اور یہُوداؔہ کے مُلک میں اور کالِب کے جنُوب میں لُوٹ مار کی اور صِقلاج کو آگ سے پُھونک دِیا۔


اور بِنایاؔہ بِن یہوؔیدع کریتیوں اور فلیتیوں پر تھا اور داؤُد کے بیٹے بادشاہ کے خاص مُصاحِب تھے۔


اور یُوآب اِسرائیل کے سارے لشکر کا سردار تھا اور بِنایاؔہ بِن یہویدؔع کریتِیوں اور فلِیتِیوں کا سردار تھا۔


سو یُوآب کے آدمی اور کریتی اور فِلیتی اور سب بہادُر اُس کے پِیچھے ہو لِئے اور یروشلیِم سے نِکلے تاکہ سبع بِن بِکرؔی کا پِیچھا کریں۔


اور اُس کے سب خادِم اُس کے برابر سے ہوتے ہُوئے آگے گئے اور سب کریتی اور سب فلیتی اور سب جاتی یعنی وہ چھ سَو آدمی جو جات سے اُس کے ساتھ آئے تھے بادشاہ کے سامنے آگے چلے۔


اور بادشاہ نے صدُوق کاہِن اور ناتن نبی اور یہویدع کے بیٹے بِنایاؔہ اور کریتیوں اور فلیتیوں کو اُس کے ساتھ بھیجا سو اُنہوں نے بادشاہ کے خچّر پر اُسے سوار کرایا۔


پس صدُوق کاہِن اور ناتن نبی اور یہویدع کا بیٹا بِنایاؔہ اور کریتی اور فلیتی گئے اور سُلیماؔن کو داؤُد بادشاہ کے خچّر پر سوار کرایا اور اُسے جیحُون پر لائے۔


سمُندر کے ساحِل کے رہنے والوں یعنی کریتیوں کی قَوم پر افسوس! اَے کنعاؔن فلِستِیوں کی سرزمِین! خُداوند کا کلام تیرے خِلاف ہے۔ مَیں تُجھے نیست و نابُود کرُوں گا یہاں تک کہ کوئی بسنے والا نہ رہے۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں فلِستیوں پر ہاتھ چلاؤُں گا اور کریتِیوں کو کاٹ ڈالُوں گا اور سمُندر کے ساحِل کے باقی لوگوں کو ہلاک کرُوں گا۔


اور یہویدؔع کا بیٹا بِنایاؔہ لشکر کا سردار اور صدُوؔق اور ابیاتر کاہِن تھے۔


اور عِیرا یائِری بھی داؤُد کا ایک کاہِن تھا۔


لیکن صدُوق کاہِن اور یہویدع کے بیٹے بِنایاؔہ اور ناتن نبی اور سِمعی اور ریعی اور داؤُد کے بہادُر لوگوں نے ادُونیاہ کا ساتھ نہ دِیا۔


اور سُلیماؔن بادشاہ نے یہویدؔع کے بیٹے بِنایاؔہ کو بھیجا۔ اُس نے اُس پر اَیسا وار کِیا کہ وہ مَر گیا۔


اور بِنایاؔہ بِن یہویدؔع ایک قبضیئیلی سُورما کا بیٹا تھا جِس نے بڑی بہادُری کے کام کِئے تھے۔ اُس نے موآؔب کے اری ایل کے دونوں بیٹوں کو قتل کِیا اور جا کر برف کے مَوسم میں ایک گڑھے کے بِیچ ایک شیر کو مارا۔


اور ناتن کا بیٹا عزرؔیاہ مَنصبداروں کا داروغہ تھا اور ناتن کا بیٹا زبُود کاہِن اور بادشاہ کا دوست تھا۔


اور ساتویں برس یہویدؔع نے کارِیوں اور پہرے والوں کو سَو سَو کے سرداروں کو بُلا بھیجا اور اُن کو خُداوند کے گھر میں اپنے پاس لا کر اُن سے عہد و پَیمان کِیا اور خُداوند کے گھر میں اُن کو قَسم کِھلائی اور بادشاہ کے بیٹے کو اُن کو دِکھایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات