Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 7:19 - کِتابِ مُقادّس

19 تَو بھی اَے مالِک خُداوند یہ تیری نظر میں چھوٹی بات تھی کیونکہ تُو نے اپنے بندہ کے گھرانے کے حق میں بُہت مُدّت تک کا ذِکر کِیا ہے اور وہ بھی اَے مالِک خُداوند آدمِیوں کے طرِیقہ پر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 تو بھی اَے یَاہوِہ قادر آپ کی نظر میں یہ گویا کافی نہ تھا کہ آپ نے اَپنے خادِم کے گھرانے کے مُستقبِل کی خبر بھی دے دی۔ اَے یَاہوِہ قادر کیا آپ اِنسان سے اِسی طرح پیش آتے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 और अब ऐ रब क़ादिरे-मुतलक़, तू मुझे और भी ज़्यादा अता करने को है, क्योंकि तूने अपने ख़ादिम के घराने के मुस्तक़बिल के बारे में भी वादा किया है। क्या तू आम तौर पर इनसान के साथ ऐसा सुलूक करता है? हरगिज़ नहीं!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اور اب اے رب قادرِ مطلق، تُو مجھے اَور بھی زیادہ عطا کرنے کو ہے، کیونکہ تُو نے اپنے خادم کے گھرانے کے مستقبل کے بارے میں بھی وعدہ کیا ہے۔ کیا تُو عام طور پر انسان کے ساتھ ایسا سلوک کرتا ہے؟ ہرگز نہیں!

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 7:19
12 حوالہ جات  

اور یہ اَے خُدا تیری نظر میں چھوٹی بات تھی بلکہ تُو نے تو اپنے بندہ کے گھر کے حق میں آیندہ بُہت دِنوں کا ذِکر کِیا ہے اور تُو نے اَے خُداوند خُدا مُجھے اَیسا مانا کہ گویا مَیں بڑا منزلت والا آدمی ہُوں۔


اَے خُدا! تیری شفقت کیا ہی بیش قِیمت ہے۔ بنی آدمؔ تیرے بازُوؤں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔


تاکہ وہ اپنی اُس مِہربانی سے جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہم پر ہے آنے والے زمانوں میں اپنے فضل کی بے نِہایت دَولت دِکھائے۔


اور مَیں نے تیرے آقا کا گھر تُجھے دِیا اور تیرے آقا کی بِیویاں تیری گود میں کر دِیں اور اِسرائیلؔ اور یہُوداؔہ کا گھرانا تُجھ کو دِیا اور اگر یہ سب کُچھ تھوڑا تھا تو مَیں تُجھ کو اَور اَور چِیزیں بھی دیتا۔


کیا یہ چھوٹی بات ہے کہ تُو ہم کو ایک اَیسے مُلک سے جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے نِکال لایا ہے کہ ہم کو بیابان میں ہلاک کرے اور اُس پر بھی یہ طُرّہ ہے کہ اب تُو سردار بن کر ہم پر حُکُومت جتاتا ہے؟


کیا یہ تُم کو چھوٹی بات دِکھائی دیتی ہے کہ اِسرائیلؔ کے خُدا نے تُم کو بنی اِسرائیل کی جماعت میں سے چُن کر الگ کِیا تاکہ تُم کو وہ اپنی قُربت بخشے اور تُم خُداوند کے مسکن کی خِدمت کرو اور جماعت کے آگے کھڑے ہو کر اُس کی بھی خِدمت بجا لاؤ۔


کیا تُم کو یہ ہلکی سی بات معلُوم ہُوئی کہ تُم اچّھا سبزہ زار کھا جاؤ اور باقی ماندہ کو پاؤں سے لتاڑو اور صاف پانی میں سے پِیو اور باقی ماندہ کو پاؤں سے گدلا کرو؟


اُس نے کہا نہیں بلکہ مَیں اِس وقت خُداوند کے لشکر کا سردار ہو کر آیا ہُوں۔ تب یشُوع نے زمِین پر سرنِگُوں ہو کر سِجدہ کِیا اور اُس سے کہا کہ میرے مالِک کا اپنے خادِم سے کیا اِرشاد ہے؟


اور یہ خُداوند کے لِئے ایک ہلکی سی بات ہے۔ وہ موآبِیوں کو بھی تُمہارے ہاتھ میں کر دے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات