Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 6:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور داؤُد نے خُداوند کے صندُوق کو اپنے ہاں داؤُد کے شہر میں لے جانا نہ چاہا بلکہ داؤُد اُسے ایک طرف جاتی عوبید ادُوم کے گھر لے گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 لہٰذا اُس نے نہ چاہا کہ یَاہوِہ کے صندُوق کو داویؔد کے شہر میں اَپنے پاس لے جائے اَور وہ اُسے گِتّی عوبیدؔ اِدُوم کے گھر لے گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 चुनाँचे उसने फ़ैसला किया कि हम रब का संदूक़ यरूशलम नहीं ले जाएंगे बल्कि उसे ओबेद-अदोम जाती के घर में महफ़ूज़ रखेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 چنانچہ اُس نے فیصلہ کیا کہ ہم رب کا صندوق یروشلم نہیں لے جائیں گے بلکہ اُسے عوبید ادوم جاتی کے گھر میں محفوظ رکھیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 6:10
11 حوالہ جات  

اوّل آسف اور اُس کے بعد زکرؔیاہ اور یعی اؔیل اور سمِیرا موت اور یحیِئیل اور متِّتیاہ اور الِیاؔب اور بِنایاؔہ اور عوبیدادؔوم اور یعی ایل سِتار اور بربط کے ساتھ اور آسف جھانجھوں کو زور سے بجاتا ہُؤا۔


اور اُن کے ساتھ اُن کے دُوسرے درجہ کے بھائیوں یعنی زکرِیاؔہ بین اور یعزِیئیل اور سمِیراموؔت اور یحیِئیل اور عنّی اور الِیاؔب اور بِنایاؔہ اور معسیاؔہ اور متِّتیاؔہ اور الِفلہُو اور مِقنیاؔہ اور عوبیدادؔوم اور یعی ایل کو جو دربان تھے۔


اور داؤُد نے لوگوں کی ایک تِہائی یُوآب کے ماتحت اور ایک تِہائی یُوآب کے بھائی ابِیشے بِن ضرویاہ کے ماتحت اور ایک تِہائی جاتی اِتی کے ماتحت کر کے اُن کو روانہ کِیا اور بادشاہ نے لوگوں سے کہا کہ مَیں خُود بھی ضرُور تُمہارے ساتھ چلُوں گا۔


تب بادشاہ نے جاتی اِتی سے کہا تُو ہمارے ساتھ کیوں چلتا ہے؟ تُو لَوٹ جا اور بادشاہ کے ساتھ رہ کیونکہ تُو پردیسی اور جلا وطن بھی ہے۔ سو اپنی جگہ کو لَوٹ جا۔


اور بیرُوتی جتِّیم کو بھاگ گئے تھے چُنانچہ آج کے دِن تک وہ وہِیں رہتے ہیں)۔


اور یہُود اور بنی برق اور جات رِؔمّون۔


تَو بھی داؤُد نے صِیُّون کا قلعہ لے لِیا۔ وُہی داؤُد کا شہر ہے۔


اور داؤُد اُس قلعہ میں رہنے لگا اور اُس نے اُس کا نام داؤُد کا شہر رکھّا اور داؤُد نے گِرداگِرد مِلّو سے لے کر اندر کے رُخ تک بُہت کُچھ تعمِیر کِیا۔


اور شبنیاؔہ اور یہُوسفط اور نتنئِیل اور عماسی اور زکرؔیاہ اور بِنایاؔہ اور الِیعزر کاہِن خُدا کے صندُوق کے آگے آگے نرسِنگے پُھونکتے جاتے تھے اور عوبیدادوؔم اور یحیاؔہ صندُوق کے دربان تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات