Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 24:4 - کِتابِ مُقادّس

4 تَو بھی بادشاہ کی بات یُوآب اور لشکر کے سرداروں پر غالِب ہی رہی اور یُوآب اور لشکر کے سردار بادشاہ کے حضُور سے اِسرائیلؔ کے لوگوں کا شُمار کرنے کو نِکلے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 مگر یُوآبؔ اَور فَوج کے سپہ سالاروں کو بادشاہ کا حُکم ماَننا پڑا۔ لہٰذا وہ بادشاہ کے حُضُور سے نکلے تاکہ بنی اِسرائیل کے اَیسے لوگوں کا شُمار کریں جو جنگ کے قابل ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 लेकिन बादशाह योआब और फ़ौज के बड़े अफ़सरों के एतराज़ात के बावुजूद अपनी बात पर डटा रहा। चुनाँचे वह दरबार से रवाना होकर इसराईल के मर्दों की फ़हरिस्त तैयार करने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 لیکن بادشاہ یوآب اور فوج کے بڑے افسروں کے اعتراضات کے باوجود اپنی بات پر ڈٹا رہا۔ چنانچہ وہ دربار سے روانہ ہو کر اسرائیل کے مردوں کی فہرست تیار کرنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 24:4
7 حوالہ جات  

پطرؔس اور رسُولوں نے جواب میں کہا کہ ہمیں آدمِیوں کے حُکم کی نِسبت خُدا کا حُکم ماننا زِیادہ فرض ہے۔


اِس لِئے کہ بادشاہ کا حُکم بااِختیار ہے اور اُس سے کَون کہے گا کہ تُو یہ کیا کرتا ہے؟


تَو بھی بادشاہ کا فرمان یُوآؔب پر غالِب رہا چُنانچہ یُوآؔب رُخصت ہُؤا اور تمام اِسرائیلؔ میں پِھرا اور یروشلیِم کو لَوٹا۔


لیکن وہ دائیاں خُدا سے ڈرتی تِھیں۔ سو اُنہوں نے مِصرؔ کے بادشاہ کا حُکم نہ مانا بلکہ لڑکوں کو جِیتا چھوڑ دیتی تِھیں۔


تب یُوآب نے بادشاہ سے کہا کہ خُداوند تیرا خُدا اُن لوگوں کو خواہ وہ کِتنے ہی ہوں سَو گنا بڑھائے اور میرے مالِک بادشاہ کی آنکھیں اِسے دیکھیں پر میرے مالِک بادشاہ کو یہ بات کیوں بھاتی ہے؟


اور وہ یَردن پار اُترے اور اُس شہر کی دہنی طرف عروعیر میں خَیمہ زن ہُوئے جو جد کی وادی میں یعزؔیر کی جانِب ہے۔


جب تُو بنی اِسرائیل کا شُمار کرے تو جِتنوں کا شُمار ہُؤا ہو وہ فی مَرد شُمار کے وقت اپنی جان کا فِدیہ خُداوند کے لِئے دیں تاکہ جب تُو اُن کا شُمار کر رہا ہو اُس وقت کوئی وبا اُن میں پَھیلنے نہ پائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات