Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 24:23 - کِتابِ مُقادّس

23 یہ سب کُچھ اَے بادشاہ اروؔناہ بادشاہ کی نذر کرتا ہے اور اروؔناہ نے بادشاہ سے کہا کہ خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو قبُول فرمائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اَے بادشاہ! اُرنانؔ یہ سَب بادشاہ کو دیتاہے۔“ اروناہؔ نے یہ بھی کہا، ”میری دعا ہے کہ یَاہوِہ آپ کا خُدا آپ کو قبُول فرمائیں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 बादशाह सलामत, मैं ख़ुशी से आपको यह सब कुछ दे देता हूँ। दुआ है कि आप रब अपने ख़ुदा को पसंद आएँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 بادشاہ سلامت، مَیں خوشی سے آپ کو یہ سب کچھ دے دیتا ہوں۔ دعا ہے کہ آپ رب اپنے خدا کو پسند آئیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 24:23
10 حوالہ جات  

تُم بھی زِندہ پتّھروں کی طرح رُوحانی گھر بنتے جاتے ہو تاکہ کاہِنوں کا مُقدّس فِرقہ بن کر اَیسی رُوحانی قُربانِیاں چڑھاؤ جو یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے خُدا کے نزدِیک مقبُول ہوتی ہیں۔


وہ میرے ہدیوں کی قُربانِیوں کے لِئے گوشت گُذرانتے اور کھاتے ہیں لیکن خُداوند اُن کو قبُول نہیں کرتا۔ اب وہ اُن کی بدکرداری کو یاد کرے گا اور اُن کو اُن کے گُناہوں کی سزا دے گا۔ وہ مِصرؔ کو واپس جائیں گے۔


قِیدار کی سب بھیڑیں تیرے پاس جمع ہوں گی۔ نبایوؔت کے مینڈھے تیری خِدمت میں حاضِر ہوں گے۔ وہ میرے مذبح پر مقبُول ہوں گے اور مَیں اپنی شَوکت کے گھر کو جلال بخشُوں گا۔


لیکن صاحِب مُرُوّت سخاوت کی باتیں سوچتا ہے اور وہ سخاوت کے کاموں میں ثابِت قدم رہے گا۔


تیرے بیٹے تیرے باپ دادا کے جانشِین ہوں گے جِن کو تُو تمام رُویِ زمِین پر سردار مُقرّر کرے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات