Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 24:15 - کِتابِ مُقادّس

15 سو خُداوند نے اِسرائیلؔ پر وبا بھیجی جو اُس صُبح سے لے کر وقتِ مُعیّنہ تک رہی اور دان سے بیرسبع تک لوگوں میں سے ستّر ہزار آدمی مر گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 سَو یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل پر اُس صُبح سے لے کر مُقرّرہ مُدّت کے خاتِمہ تک وَبا بھیجی اَور دانؔ سے بیرشبعؔ تک ستّر ہزار لوگ موت کے شِکار ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 तब रब ने इसराईल में वबा फैलने दी। वह उसी सुबह शुरू हुई और तीन दिन तक लोगों को मौत के घाट उतारती गई। शिमाल में दान से लेकर जुनूब में बैर-सबा तक कुल 70,000 अफ़राद हलाक हुए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 تب رب نے اسرائیل میں وبا پھیلنے دی۔ وہ اُسی صبح شروع ہوئی اور تین دن تک لوگوں کو موت کے گھاٹ اُتارتی گئی۔ شمال میں دان سے لے کر جنوب میں بیرسبع تک کُل 70,000 افراد ہلاک ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 24:15
11 حوالہ جات  

سو خُداوند نے اِسرائیلؔ میں وبا بھیجی اور اِسرائیلؔ میں سے ستّر ہزار آدمی مَر گئے۔


ضرُویاہؔ کے بیٹے یُوآب نے گِننا تو شرُوع کِیا پر ختم نہیں کِیا تھا کہ اِتنے میں اِسرائیلؔ پر قہر نازِل ہُؤا اور نہ وہ تعداد داؤُد بادشاہ کی توارِیخی تعدادوں میں درج ہُوئی۔


اور مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ ایک زَرد سا گھوڑا ہے اور اُس کے سوار کا نام مَوت ہے اور عالَمِ اَرواح اُس کے پِیچھے پِیچھے ہے اور اِن کو چَوتھائی زمِین پر یہ اِختیار دِیا گیا کہ تلوار اور کال اور وَبا اور زمِین کے درِندوں سے لوگوں کو ہلاک کریں۔


کیونکہ قَوم پر قَوم اور سلطنت پر سلطنت چڑھائی کرے گی اور جگہ جگہ کال پڑیں گے اور بَھونچال آئیں گے۔


پس خُداوند کے فرِشتہ نے اسُوریوں کی لشکر گاہ میں جا کر ایک لاکھ پچاسی ہزار آدمی جان سے مار ڈالے اور صُبح کو جب لوگ سویرے اُٹھے تو دیکھا کہ وہ سب مَرے پڑے ہیں۔


اور دُوسرے مہِینے کے فرِیق پر دُودؔے اخُوحی تھا اور اُس کے فرِیق میں مِقلوؔت بھی سردار تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔


اور اُس نے بَیت شمس کے لوگوں کو مارا اِس لِئے کہ اُنہوں نے خُداوند کے صندُوق کے اندر جھانکا تھا۔ سو اُس نے اُن کے پچاس ہزار اور ستّر آدمی مار ڈالے اور وہاں کے لوگوں نے ماتم کِیا اِس لِئے کہ خُداوند نے اُن لوگوں کو بڑی مری سے مارا۔


اور جِتنے اِس وبا سے مَرے اُن کا شُمار چَوبِیس ہزار تھا۔


اور بادشاہ نے لشکر کے سردار یُوآب کو جو اُس کے ساتھ تھا حُکم کِیا کہ اِسرائیلؔ کے سب قبِیلوں میں دان سے بیرسبع تک گشت کرو اور لوگوں کو گِنو تاکہ لوگوں کی تعداد مُجھے معلُوم ہو۔


اَے خُداوند مَیں نے تیری شُہرت سُنی اور ڈر گیا۔ اَے خُداوند اِسی زمانہ میں اپنے کام کو بحال کر۔ اِسی زمانہ میں اُس کو ظاہِر کر۔ قہر کے وقت رحم کو یاد فرما۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات