Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 23:4 - کِتابِ مُقادّس

4 وہ صُبح کی رَوشنی کی مانِند ہو گا جب سُورج نِکلتا ہے۔ اَیسی صُبح جِس میں بادل نہ ہوں۔ جب نرم نرم گھاس زمِین میں سے بارِش کے بعد کی صاف چمک کے باعِث نِکلتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تو وہ صُبح کی رَوشنی کی مانند ہوگا جَب سُورج نکلتا ہے اَیسی صُبح جِس میں بادل نہ ہوں، بارش کے بعد کی اُس چمک کی مانند جِس سے زمین پر گھاس پیدا ہوتی ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 वह सुबह की रौशनी की मानिंद है, उस तुलूए-आफ़ताब की मानिंद जब बादल छाए नहीं होते। जब उस की किरणें बारिश के बाद ज़मीन पर पड़ती हैं तो पौदे फूट निकलते हैं।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 وہ صبح کی روشنی کی مانند ہے، اُس طلوعِ آفتاب کی مانند جب بادل چھائے نہیں ہوتے۔ جب اُس کی کرنیں بارش کے بعد زمین پر پڑتی ہیں تو پودے پھوٹ نکلتے ہیں۔‘

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 23:4
17 حوالہ جات  

اَے خُداوند! تیرے سب دُشمن اَیسے ہی ہلاک ہو جائیں۔ لیکن اُس کے پِیار کرنے والے آفتاب کی مانِند ہوں جب وہ آب و تاب کے ساتھ طلُوع ہوتا ہے۔ اور مُلک میں چالِیس برس امن رہا۔


وہ کٹی ہُوئی گھاس پر مینہ کی مانِند اور زمِین کو سیراب کرنے والی بارِش کی طرح نازِل ہو گا۔


اِس لِئے مَیں نے اُن کو نبِیوں کے وسِیلہ سے کاٹ ڈالا اور اپنے کلام سے قتل کِیا ہے اور میرا عدل نُور کی مانِند چمکتا ہے۔


اُس کی نسل ہمیشہ قائِم رہے گی اور اُس کا تخت آفتاب کی مانِند میرے حضُور قائِم رہے گا۔


یہ گواہی کے لِئے آیا کہ نُور کی گواہی دے تاکہ سب اُس کے وسِیلہ سے اِیمان لائیں۔


لیکن تُم پر جو میرے نام کی تعظِیم کرتے ہو آفتابِ صداقت طالع ہو گا اور اُس کی کِرنوں میں شِفا ہو گی اور تُم گاوخانہ کے بچھڑوں کی طرح کُودو پھاندو گے۔


اور یعقُوب کا بقِیّہ بُہت سی اُمّتوں کے لِئے اَیسا ہو گا جَیسے خُداوند کی طرف سے اوس اور گھاس پر بارِش جو نہ اِنسان کا اِنتظار کرتی ہے اور نہ بنی آدمؔ کے لِئے ٹھہرتی ہے۔


آؤ ہم دریافت کریں اور خُداوند کے عِرفان میں ترقّی کریں۔ اُس کا ظہُور صُبح کی مانِند یقِینی ہے اور وہ ہمارے پاس برسات کی مانِند یعنی آخِری برسات کی مانِند جو زمِین کو سیراب کرتی ہے آئے گا۔


اور قَومیں تیری رَوشنی کی طرف آئیں گی اور سلاطِین تیرے طلُوع کی تجلّی میں چلیں گے۔


اُٹھ مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیا اور خُداوند کا جلال تُجھ پر ظاہِر ہُؤا۔


تب خُداوند کی طرف سے روئِیدگی خُوب صُورت و شان دار ہو گی اور زمِین کا پَھل اُن کے لِئے جو بنی اِسرائیل میں سے بچ نِکلے لذِیذ اور خُوش نُما ہو گا۔


لیکن صادِقوں کی راہ نُورِ سحر کی مانِند ہے جِس کی روشنی دوپہر تک بڑھتی ہی جاتی ہے۔


لشکر کشی کے دِن تیرے لوگ خُوشی سے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔ تیرے جوان پاک آرایش میں ہیں اور صُبح کے بطن سے شبنم کی مانِند۔


میری تعلِیم مِینہہ کی طرح برسے گی۔ میری تقرِیر شبنم کی مانِند ٹپکے گی جَیسے نرم گھاس پر پھوآر پڑتی ہو اور سبزی پر جھڑیاں۔


کیونکہ خُداوند نے مُجھ سے یُوں فرمایا ہے کہ مَیں اپنے مسکن میں تابِشِ آفتاب کی مانِند اور مَوسم دِرَو کی گرمی میں شبنم کے بادل کی طرح سکُون کے ساتھ نظر کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات