Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 23:1 - کِتابِ مُقادّس

1 داؤُد کی آخِری باتیں یہ ہیں:- داؤُد بِن یسّی کہتا ہے۔ یعنی یہ اُس شخص کا کلام ہے جو سرفراز کِیا گیا اور یعقُوب کے خُدا کا ممُسوح اور اِسرائیلؔ کا شِیرِین نغمہ ساز ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 داویؔد کی آخِری الفاظ یہ ہیں: ”یِشائی کے بیٹے داویؔد کے مُنہ کا الہامی کلام، اُس آدمی کا کلام جسے خُداتعالیٰ نے سرفراز کیا، وہ آدمی جسے یعقوب کے خُدا نے مَسح کیا، جو بنی اِسرائیل کا مُغنّی تھا:

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दर्जे-ज़ैल दाऊद के आख़िरी अलफ़ाज़ हैं : “दाऊद बिन यस्सी का फ़रमान जिसे अल्लाह ने सरफ़राज़ किया, जिसे याक़ूब के ख़ुदा ने मसह करके बादशाह बना दिया था, और जिसकी तारीफ़ इसराईल के गीत करते हैं,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 درجِ ذیل داؤد کے آخری الفاظ ہیں: ”داؤد بن یسّی کا فرمان جسے اللہ نے سرفراز کیا، جسے یعقوب کے خدا نے مسح کر کے بادشاہ بنا دیا تھا، اور جس کی تعریف اسرائیل کے گیت کرتے ہیں،

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 23:1
25 حوالہ جات  

میرا بندہ داؤُد مُجھے مِل گیا۔ اپنے مُقدّس تیل سے مَیں نے اُسے مَسح کِیا ہے۔


مسِیح کے کلام کو اپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اور کمال دانائی سے آپس میں تعلِیم اور نصِیحت کرو اور اپنے دِلوں میں فضل کے ساتھ خُدا کے لِئے مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گاؤ۔


پِھر اُس نے اُن سے کہا یہ میری وہ باتیں ہیں جو مَیں نے تُم سے اُس وقت کہی تِھیں جب تُمہارے ساتھ تھا کہ ضرُور ہے کہ جِتنی باتیں مُوسیٰ کی تَورَیت اور نبِیوں کے صحِیفوں اور زبُور میں میری بابت لِکھی ہیں پُوری ہوں۔


اور رباب کی آواز کے ساتھ گاتے اور اپنے لِئے داؤُد کی طرح مُوسِیقی کے ساز اِیجاد کرتے ہو۔


داؤُد بِن یسّی کی دُعائیں تمام ہُوئِیں۔


مَیں تو اپنے بادشاہ کو اپنے کوہِ مُقدّس صِیُّون پر بِٹھا چُکا ہُوں۔


اُس کے حضُور گاؤ۔ اُس کی مدح سرائی کرو۔ اُس کے سب عجِیب کاموں کا چرچا کرو۔


پہلے اُسی دِن داؤُد نے یہ ٹھہرایا کہ خُداوند کا شُکر آسف اور اُس کے بھائی بجا لایا کریں۔


جو خُداوند سے جھگڑتے ہیں وہ ٹُکڑے ٹُکڑے کر دِئے جائیں گے۔ وہ اُن کے خِلاف آسمان میں گرجے گا۔ خُداوند زمِین کے کناروں کا اِنصاف کرے گا۔ وہ اپنے بادشاہ کو زور بخشے گا اور اپنے ممسُوح کے سِینگ کو بُلند کرے گا۔


اگر تُم میں کوئی مُصِیبت زدہ ہو تو دُعا کرے۔ اگر خُوش ہو تو حمد کے گِیت گائے۔


داؤُد تو زبُور میں آپ کہتا ہے کہ خُداوند نے میرے خُداوند سے کہا میری دہنی طرف بَیٹھ۔


اور مَردِ خُدا مُوسیٰ نے جو دُعایِ خَیر دے کر اپنی وفات سے پہلے بنی اِسرائیل کو برکت دی وہ یہ ہے۔


اور یعقُوبؔ نے اپنے بیٹوں کو یہ کہہ کر بُلوایا کہ تُم سب جمع ہو جاؤ تاکہ مَیں تُم کو بتاؤں کہ آخری دِنوں میں تُم پر کیا کیا گُذرے گا۔


اور داؤُد بَیت لحم یہُودؔاہ کے اُس افراتی مَرد کا بیٹا تھا جِس کا نام یسّی تھا۔ اُس کے آٹھ بیٹے تھے اور وہ آپ ساؤُل کے زمانہ کے لوگوں کے درمِیان بُڈّھا اور عُمر رسِیدہ تھا۔


اور وہ عَورتیں ناچتی ہُوئی آپس میں گاتی جاتی تِھیں کہ ساؤُل نے تو ہزاروں کو پر داؤُد نے لاکھوں کو مارا۔


وہ اُس کے پاؤں ہرنِیوں کے سے بنا دیتا ہے اور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں قائِم کرتا ہے۔


وہ اپنے بادشاہ کو بڑی نجات عِنایت کرتا ہے اور اپنے ممسُوح داؤُد اور اُس کی نسل پر ہمیشہ شفقت کرتا ہے۔


میرا ہاتھ اُس کے ساتھ رہے گا۔ میرا بازُو اُسے تقوِیت دے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات