Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 22:48 - کِتابِ مُقادّس

48 وُہی خُدا جو میرا اِنتِقام لیتا ہے اور اُمّتوں کو میرے تابِع کر دیتا ہے

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

48 وُہی خُدا ہیں جو میرا اِنتقام لیتے ہیں، اَور قوموں کو میرے سامنے جھُکاتے ہیں،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

48 वही ख़ुदा है जो मेरा इंतक़ाम लेता, अक़वाम को मेरे ताबे कर देता

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

48 وہی خدا ہے جو میرا انتقام لیتا، اقوام کو میرے تابع کر دیتا

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 22:48
11 حوالہ جات  

وہ مُجھ پر شفقت کرنے والا اور میرا قلعہ ہے۔ میرا اُونچا بُرج اور میرا چُھڑانے والا۔ وہ میری سِپر اور میری پناہ گاہ ہے جو میرے لوگوں کو میرے تابِع کرتا ہے۔


اَے خُداوند! اَے اِنتقام لینے والے خُدا! اَے اِنتقام لینے والے خُدا! جلوہ گر ہو۔


کیونکہ جب تک کہ وہ سب دُشمنوں کو اپنے پاؤں تلے نہ لے آئے اُس کو بادشاہی کرنا ضرُور ہے۔


یہوواہ نے میرے خُداوند سے کہا تُو میرے دہنے ہاتھ بَیٹھ جب تک کہ مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں کی چَوکی نہ کر دُوں۔


پِھر وہ کُوشی آیا اور کُوشی نے کہا میرے مالِک بادشاہ کے لِئے خبر ہے کیونکہ خُداوند نے آج کے دِن اُن سب سے جو تیرے خِلاف اُٹھے تھے تیرا بدلہ لِیا۔


تب صدُوؔق کے بیٹے اخِیمعض نے کہا کہ مُجھے دَوڑ کر بادشاہ کو خبر پُہنچانے دے کہ خُداوند نے اُس کے دُشمنوں سے اُس کا اِنتِقام لِیا۔


جب داؤُد نے سُنا کہ ناباؔل مَر گیا تو وہ کہنے لگا کہ خُداوند مُبارک ہو جو ناباؔل سے میری رُسوائی کا مُقدّمہ لڑا اور اپنے بندہ کو بدی سے باز رکھّا اور خُداوند نے ناباؔل کی شرارت کو اُسی کے سر پر لادا اور داؤُد نے ابِیجیلؔ کے بارہ میں پَیغام بھیجا تاکہ اُس سے بیاہ کرے۔


اور جب خُداوند میرے مالِک سے وہ سب نیکِیاں جو اُس نے تیرے حق میں فرمائی ہیں کر چُکے گا اور تُجھ کو اِسرائیلؔ کا سردار بنا دے گا۔


خُداوند میرے اور تیرے درمِیان اِنصاف کرے اور خُداوند تُجھ سے میرا اِنتِقام لے پر میرا ہاتھ تُجھ پر نہیں اُٹھے گا۔


اور اِشبوؔست کا سر حبرُوؔن میں داؤُد کے پاس لے آئے اور بادشاہ سے کہا تیرا دُشمن ساؤُل جو تیری جان کا طالِب تھا یہ اُس کے بیٹے اِشبوؔست کا سر ہے سو خُداوند نے آج کے دِن میرے مالِک بادشاہ کا اِنتِقام ساؤُل اور اُس کی نسل سے لِیا۔


اُس وقت جب اُن کے پاؤں پِھسلیں تو اِنتِقام لینا اور بدلہ دینا میرا کام ہو گا کیونکہ اُن کی آفت کا دِن نزدِیک ہے اور جو حادِثے اُن پر گُذرنے والے ہیں وہ جلد آئیں گے


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات