Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 22:44 - کِتابِ مُقادّس

44 تُو نے مُجھے میری قَوم کے جھگڑوں سے بھی چُھڑایا۔ تُو نے مُجھے قَوموں کا سردار ہونے کے لِئے رکھ چھوڑا ہے۔ جِس قَوم سے مَیں واقِف بھی نہیں وہ میری مُطِیع ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

44 ”آپ نے مُجھے لوگوں کی یلغار سے بھی چھُڑا لیا؛ آپ نے مُجھے قوموں کا سردار بنانے کے لیٔے محفوظ رکھا۔ اَور جِن لوگوں سے میں واقف بھی نہ تھا وہ میری خدمت کرنے لگے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

44 तूने मुझे मेरी क़ौम के झगड़ों से बचाकर अक़वाम पर मेरी हुकूमत क़ायम रखी है। जिस क़ौम से मैं नावाक़िफ़ था वह मेरी ख़िदमत करती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

44 تُو نے مجھے میری قوم کے جھگڑوں سے بچا کر اقوام پر میری حکومت قائم رکھی ہے۔ جس قوم سے مَیں ناواقف تھا وہ میری خدمت کرتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 22:44
26 حوالہ جات  

دیکھ تُو ایک اَیسی قَوم کو جِسے تُو نہیں جانتا بُلائے گا اور ایک اَیسی قَوم جو تُجھے نہیں جانتی تھی خُداوند تیرے خُدا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کی خاطِر تیرے پاس دَوڑی آئے گی کیونکہ اُس نے تُجھے جلال بخشا ہے۔


الغرض ساؤُل کے گھرانے اور داؤُد کے گھرانے میں مُدّت تک جنگ رہی اور داؤُد روز بروز زورآور ہوتا گیا اور ساؤُل کا خاندان کمزور ہوتا گیا۔


اور اُس نے سب بنی یہُوداؔہ کا دِل ایک آدمی کے دِل کی طرح مائِل کر لِیا چُنانچہ اُنہوں نے بادشاہ کو پَیغام بھیجا کہ تُو اپنے سب خادِموں کو ساتھ لے کر لَوٹ آ۔


اور اِسرائیل کے قبِیلوں کے سب لوگوں میں جھگڑا تھا اور وہ کہتے تھے کہ بادشاہ نے ہمارے دُشمنوں کے ہاتھ سے اور فِلستِیوں کے ہاتھ سے ہم کو بچایا اور اب وہ ابی سلوؔم کے سامنے سے مُلک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔


اور خُداوند تُجھ کو دُم نہیں بلکہ سر ٹھہرائے گا اور تُو پست نہیں بلکہ سرفراز ہی رہے گا بشرطیکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کے حُکموں کو جو مَیں تُجھ کو آج کے دِن دیتا ہُوں سُنے اور اِحتیاط سے اُن پر عمل کرے۔


اور جب ساتوِیں فرِشتہ نے نرسِنگا پُھونکا تو آسمان پر بڑی آوازیں اِس مضمُون کی پَیدا ہُوئیں کہ دُنیا کی بادشاہی ہمارے خُداوند اور اُس کے مسِیح کی ہو گئی اور وہ ابدُالآباد بادشاہی کرے گا۔


اور یسعیاہ بھی کہتا ہے کہ یسّی کی جَڑ ظاہِر ہوگی یعنی وہ شخص جو غَیر قَوموں پر حُکُومت کرنے کو اُٹھے گا اُسی سے غَیر قَومیں اُمّید رکھّیں گی۔


چُنانچہ ہوسیع کی کِتاب میں بھی خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جو میری اُمّت نہ تھی اُسے اپنی اُمّت کہُوں گا اور جو پیاری نہ تھی اُسے پیاری کہُوں گا۔


اور مَیں اُس کو اُس سرزمِین میں اپنے لِئے بوؤُں گا اور لورُؔحامہ پر رحم کرُوں گا اور لوعمّی سے کہُوں گا تُم میرے لوگ ہو اور وہ کہیں گے اَے ہمارے خُدا!


اور سلطنت اور حشمت اور مُملکت اُسے دی گئی تاکہ سب لوگ اور اُمّتیں اور اہلِ لُغت اُس کی خِدمت گُذاری کریں۔ اُس کی سلطنت ابدی سلطنت ہے جو جاتی نہ رہے گی اور اُس کی مُملکت لازوال ہو گی۔


جو میرے طالِب نہ تھے مَیں اُن کی طرف مُتوجّہِ ہُؤا۔ جِنہوں نے مُجھے ڈُھونڈا نہ تھا مُجھے پا لِیا۔ مَیں نے ایک قَوم سے جو میرے نام سے نہیں کہلاتی تھی فرمایا دیکھ مَیں حاضِر ہُوں۔


کیونکہ وہ قَوم اور وہ مُملکت جو تیری خِدمت گُذاری نہ کرے گی برباد ہو جائے گی۔ ہاں وہ قَومیں بِالکُل ہلاک کی جائیں گی۔


وہ قَوموں میں عدالت کرے گا۔ وہ لاشوں کے ڈھیر لگا دے گا اور بُہت سے مُلکوں میں سروں کو کُچلے گا۔


تُو نے مُجھے قَوم کے جھگڑوں سے بھی چُھڑایا۔ تُو نے مُجھے قَوموں کا سردار بنایا ہے۔ جِس قَوم سے مَیں واقِف بھی نہیں وہ میری مُطِیع ہوگی۔


مُجھ سے مانگ اور مَیں قَوموں کو تیری مِیراث کے لِئے اور زمِین کے اِنتِہائی حِصّے تیری مِلکِیّت کے لِئے تُجھے بخشُوں گا۔


تب وہ عَورت اپنی دانائی سے سب لوگوں کے پاس گئی۔ سو اُنہوں نے سبع بِن بِکرؔی کا سر کاٹ کر اُسے باہر یُوآب کی طرف پھینک دِیا۔ تب اُس نے نرسِنگا پُھونکا اور لوگ شہر سے الگ ہو کر اپنے اپنے ڈیرے کو چلے گئے اور یُوآب یروشلیِم کو بادشاہ کے پاس لَوٹ آیا۔


تب اِسرائیلؔ کے سب قبِیلے حبرُوؔن میں دائود کے پاس آ کر کہنے لگے دیکھ ہم تیری ہڈّی اور تیرا گوشت ہیں۔


دیکھو مَیں نے اُسے اُمّتوں کے لِئے گواہ مُقرّر کِیا بلکہ اُمّتوں کا پیشوا اور فرماں روا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات